Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 25:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 یَاہوِہ نے رِبقہؔ سے فرمایا، ”تمہارے رِحم میں دو بیٹے گویا دو قومیں ہیں، اَور یہ قوموں کے لوگ جو تمہارے بطن سے ہُوں گی ایک دُوسری سے جُدا کر دی جایٔیں گی؛ ایک بیٹا دُوسرے بیٹے سے زورآور ہوگا، اَور بڑا چُھوٹے کی خدمت کرےگا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 خُداوند نے اُسے کہا دو قومیں تیرے پیٹ میں ہیں اور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائیں گے اور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زورآور ہو گا اور بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 रब ने उससे कहा, “तेरे अंदर दो क़ौमें हैं। वह तुझसे निकलकर एक दूसरी से अलग अलग हो जाएँगी। उनमें से एक ज़्यादा ताक़तवर होगी, और बड़ा छोटे की ख़िदमत करेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 رب نے اُس سے کہا، ”تیرے اندر دو قومیں ہیں۔ وہ تجھ سے نکل کر ایک دوسری سے الگ الگ ہو جائیں گی۔ اُن میں سے ایک زیادہ طاقت ور ہو گی، اور بڑا چھوٹے کی خدمت کرے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 25:23
33 حوالہ جات  

تُم تلوار کے بَل پر جیتے رہوگے اَور اَپنے بھایٔی کی خدمت کروگے۔ لیکن جَب تُم میں برداشت کی طاقت نہ رہے گی، تو تُم اُس کا جُوا اَپنی گردن پر سے اُتار پھینکوگے۔“


قومیں تمہاری خدمت کریں اَور سارے قبیلے تمہارے سامنے جھُکیں۔ تُم اَپنے بھائیوں کے آقا ٹھہرو، اَور تمہاری ماں کے بیٹے تمہارے سامنے جھُکیں۔ جو تُم پر لعنت بھیجیں وہ تُم پر لعنتی ہُوں اَورجو تُمہیں مُبارکباد دیں وہ برکت پائیں۔“


اَور اُس نے سارے اِدُوم میں فَوجی چوکیاں قائِم کیں اَور تمام اِدُومی داویؔد کے مطیع ہو گئے اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جہاں کہیں وہ گیا فتح بخشی۔


اَور اُس نے اِدُوم میں مُحافظ فَوجی چوکیاں قائِم کیں اَور تمام اِدُومی داویؔد کے مطیع ہو گئے اَور داویؔد جہاں بھی جاتے تھے یَاہوِہ اُنہیں فتح بخشتے تھے۔


اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ کو دعا دیتے ہُوئے کہا، ”اَے ہماری بہن! تُو لاکھوں کی ماں ہو؛ اَور تمہاری نَسل اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہو۔“


میں اُسے برکت دُوں گا۔ وہ قوموں کی ماں ہوگی اَور عواموں کے بادشاہ اُن سے پیدا ہوں گے۔“


پھر مَوشہ نے قادِسؔ سے اِدُوم کے بادشاہ کے پاس قاصِد روانہ کئے اَور یہ پیغام بھیجا: ”تمہارا بھایٔی اِسرائیل یہ عرض کرتا ہے کہ تُم اُن سَب مُصیبتوں سے واقف ہو جو ہم پر آن پڑی ہیں۔


اَور اُس وقت اِدُوم میں کویٔی بادشاہ نہ تھا بَلکہ ایک حاکم حُکومت کرتا تھا۔


یہ وہ بادشاہ ہیں جو اِسرائیلی بادشاہوں سے پیشتر مُلک اِدُوم میں حُکمرانی کی:


وہ خُود اُن کے آگے آگے چلے اَور اَپنے بھایٔی تک پہُنچتے پہُنچتے سات بار زمین پر سَجدہ کیا۔


پھر لڑکے بڑے ہو گئے اَور عیسَوؔ ماہر شِکاری بَن گیا۔ اُسے کھُلی جگہ میں رہنا پسند تھا۔ اَور یعقوب خاموش طبیعت اِنسان تھا اَور اُسے خیموں ہی میں رہنا اَچھّا لگتا تھا۔


”جہاں تک میرا تعلّق ہے، میرا تمہارے ساتھ یہ عہد ہے کہ تُم کیٔی قوموں کے باپ ہوگے۔


جَب وہ قاصِد لَوٹ کر یعقوب کے پاس آئے تو کہنے لگے، ”ہم آپ کے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس گیٔے تھے اَور اَب وہ آپ سے مِلنے آ رہے ہیں اَور چار سَو آدمی اُن کے ساتھ ہیں۔“


جَب اُن کی زچگی کا وقت آ گیا تَب پتہ چلا کہ اُن کے رِحم میں جُڑواں بچّے ہیں۔


یہ سُن کر اِصحاقؔ پر لرزہ طاری ہو گیا اَور اُنہُوں نے کہا، ”پھر وہ کون تھا جو شِکار مار کر میرے پاس لایاتھا؟ مَیں نے شِکار کا وہ گوشت ابھی ابھی تمہارے آنے سے پہلے کھایا اَور اُسے برکت دی۔ اَور برکت اُسی کو ملے گی!“


لوگوں کو یہ حُکم دو: ’تُم عیسَوؔ کی نَسل کے اَپنے بھائیوں کے علاقہ سے گزرنے والے ہو جو سِعِیؔر میں رہتے ہیں۔ وہ تُم سے ڈر جایٔیں گے لیکن تُم خُوب احتیاط سے کام لینا۔


چنانچہ ہم اَپنے بھائیوں بنی عیسَوؔ کے پاس سے جو سِعِیؔر میں رہتے ہیں گزرے۔ ہم نے عراباہؔ کے راستہ سے مُڑ کرجو ایلاتؔ اَور عضیُون گیبر سے اُوپر آتا ہے مُوآب کے بیابان کا راستہ اِختیار کیا۔


اِصحاقؔ نے عیسَوؔ کو جَواب دیا، ”مَیں نے اُسے تمہارا آقا مُقرّر کر دیا اَور اُس کے تمام رشتہ داروں کو اُس کا خادِم بنا دیا اَور مَیں نے اُسے اناج کی فراوانی اَور تازہ انگوری شِیرے کی برکت بخشی ہے۔ اَب اَے میرے بیٹے، مَیں تمہارے لیٔے کیا کر سکتا ہُوں؟“


لیکن اُن کے باپ راضی نہ ہُوئے اَور کہنے لگے، ”اَے میرے بیٹے میں بخُوبی جانتا ہُوں، وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا اَور وہ بھی برتر ہوگا۔ البتّہ اُس کا چھوٹا بھایٔی اُس سے بھی بڑا ہوگا اَور اُس کی نَسل سے بہت سِی قومیں پیدا ہُوں گی۔“


اَور داویؔد سَب سے چھوٹا تھا۔ اَور وہ تینوں بڑے شاؤل کے پیچھے پیچھے تھے


اَور رِہائی دینے والے کوہِ صِیّونؔ پر چڑھیں گے تاکہ عیسَوؔ کے پہاڑ پر حُکمرانی کریں۔ اَور سلطنت یَاہوِہ کی ہو جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات