Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 25:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اُن کی اَولاد مِصر کی مشرقی سرحد کے نزدیک اشُور کی سمت میں حَویلہؔ سے شُورؔ تک کے علاقے میں آباد ہوئی۔ یہ لوگ اَپنے سَب قبیلوں کے لوگوں سے بَیر رکھتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس کی اَولاد حویلہؔ سے شورؔ تک جو مِصرؔ کے سامنے اُس راستہ پر ہے جِس سے اَسُورؔ کو جاتے ہیں آباد تھی۔ یہ لوگ اپنے سب بھائِیوں کے سامنے بسے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उस की औलाद उस इलाक़े में आबाद थी जो हवीला और शूर के दरमियान है और जो मिसर के मशरिक़ में असूर की तरफ़ है। यों इसमाईल अपने तमाम भाइयों के सामने ही आबाद हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُس کی اولاد اُس علاقے میں آباد تھی جو حویلہ اور شُور کے درمیان ہے اور جو مصر کے مشرق میں اسور کی طرف ہے۔ یوں اسمٰعیل اپنے تمام بھائیوں کے سامنے ہی آباد ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 25:18
17 حوالہ جات  

اَور وہ گورخر کی مانند آزاد مَرد ہوگا؛ اِشمعیل کا ہاتھ سَب کے خِلاف اُٹھے گا اَور ہر ایک کا ہاتھ اِشمعیل کے خِلاف، اَور اِشمعیل زندگی بھر اَپنے سَب بھائیوں کے ساتھ مُخالف ماحول میں زندگی گُزاریں گے۔“


تَب اَبراہامؔ وہاں سے کُوچ کرکے نِیگیوؔ کے علاقہ میں آکر قادِسؔ اَور شُورؔ کے درمیان بس گئے۔ کچھ عرصہ تک وہ گِراؔر میں رہے۔


اُن کے کاہِنؔ تلوار سے مارے گیٔے، اَور اُن کی بیوائیں ماتم تک نہ کر سکیں۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے ایّام سلطنت میں شاہِ مِصر فَرعوہؔ، نِکوہؔ شاہِ اشُور کی مدد کرنے کے لیٔے دریائے فراتؔ کو گیا۔ اَور یُوشیاہؔ بادشاہ جنگ میں اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے نِکلا لیکن نِکوہؔ نے مگِدّوؔ میں اُسے دیکھتے ہی قتل کر دیا۔


تَب شاؤل نے مِصر کے مشرق میں حَویلہؔ سے لے کر شُورؔ تک عمالیقیوں پر حملہ کیا۔


جَب وہ پارانؔ کے بیابان میں رہتے تھے تو اُن کی ماں نے مِصر کی ایک لڑکی سے اِشمعیل کی شادی کر دی۔


سِدّیمؔ کی وادی میں جابجا نفت کے بے شُمار گڑھے تھے اَور جَب سدُومؔ اَور عمورہؔ کے بادشاہ میدان چھوڑکر بھاگے تو کیٔی لوگ اُن گڑھوں میں گِر پڑے اَورجو بچے وہ پہاڑوں پر بھاگ گیٔے۔


تَب لَوطؔ نے آنکھ اُٹھاکر یردنؔ ندی کے پاس کی ساری ترائی پر اَور اُس کے اطراف ضُعَرؔ تک نظر دَوڑائی کیونکہ وہ (اِس سے پیشتر کہ یَاہوِہ نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کو تباہ کیا) یَاہوِہ کے باغ اَور مِصر کے مُلک کی مانند خُوب سیراب تھی۔


اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔


بنی کُوشؔ یہ ہیں: سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔ بنی رعماہؔ یہ ہیں: شیبا اَور دِدانؔ۔


پہلی ندی کا نام پشونؔ ہے جو حَویلہؔ کی ساری زمین کو جہاں سونا ہوتاہے، گھیرے ہویٔے ہے۔


دُوسرے دِن صُبح سویرے ہی اَبراہامؔ نے کچھ کھانا اَور پانی کی مشک لے کر ہاگارؔ کے کندھے پر رکھ دی اَور ہاگارؔ کو اُن کے لڑکے کے ساتھ وہاں سے رخصت کر دیا اَور وہ چلی گئیں اَور بیرشبعؔ کے بیابان میں بھٹکتی پھریں۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے ہاگارؔ کو بیابان میں شُورؔ کی راہ کے کنارے ایک چشمہ کے پاس پایا۔


اَور پھر مَوشہ بنی اِسرائیل کو بحرِقُلزمؔ سے آگے لے گیٔے اَور وہ شُورؔ کے بیابان میں آئے اَور تین دِن تک چلتے رہے لیکن اُنہیں پانی نہ مِلا۔


یعنی اہلِ بابیل، تمام کَسدی لوگ اَور پیقودؔ، شُوعؔ اَور کوعَؔ کے لوگ اَور اُن کے ساتھ تمام اشُوری جو سَب کے سَب حاکم، سپہ سالار، رتھ کے افسر اَور اعلیٰ عہدیدار ہیں اَور وہ سَب کے سَب گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں۔


اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات