Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:67 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

67 اِصحاقؔ رِبقہؔ کو اَپنی ماں سارہؔ کے خیمہ میں لے آئے اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ سے شادی کی۔ اِس طرح وہ اُن کی بیوی بنی اَور اُنہُوں نے اُس سے مَحَبّت کی؛ اَور اِس طرح اِصحاقؔ نے اَپنی ماں کی موت کے بعد تسلّی پائی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

67 اور اِضحاقؔ رِبقہ کو اپنی ماں سارؔہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ تب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کر لِیا اور اُس سے مُحبّت کی اور اِضحاقؔ نے اپنی ماں کے مَرنے کے بعد تسلّی پائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

67 फिर इसहाक़ रिबक़ा को अपनी माँ सारा के डेरे में ले गया। उसने उससे शादी की, और वह उस की बीवी बन गई। इसहाक़ के दिल में उसके लिए बहुत मुहब्बत पैदा हुई। यों उसे अपनी माँ की मौत के बाद सुकून मिला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

67 پھر اسحاق رِبقہ کو اپنی ماں سارہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ اُس نے اُس سے شادی کی، اور وہ اُس کی بیوی بن گئی۔ اسحاق کے دل میں اُس کے لئے بہت محبت پیدا ہوئی۔ یوں اُسے اپنی ماں کی موت کے بعد سکون ملا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:67
16 حوالہ جات  

کافی عرصہ کے بعد یہُوداہؔ کی بیوی جو شُوعؔ کی بیٹی تھی مَر گئی۔ جَب ماتم کے دِن پُورے ہو گئے تو یہُوداہؔ اَپنے عدولاّمی دوست حیراہؔ کے ساتھ اَپنی بھیڑوں کی اُون کترنے والوں کے پاس تِمنؔہ کو چلا گیا۔


اَور اُن کے سَب بیٹے اَور بیٹیاں یعقوب کو تسلّی دیتے تھے لیکن یعقوب کو تسلّی نہ ہوتی تھی۔ وہ یہی کہتے تھے، ”نہیں، میں تو ماتم کرتا ہُوا ہی قبر میں پہُنچ جاؤں گا اَور اَپنے بیٹے سے جا ملوں گا۔“ چنانچہ یعقوب اَپنے بیٹے کے لیٔے آنسُو بہاتے رہے۔


چنانچہ ہم خُدا کے کلام کے مُطابق تُم سے فرماتے ہیں کہ ہم جو خُداوؔند کے دُوسری آمد کے وقت تک زندہ باقی رہیں گے، سوئے ہوؤں سے پہلے ہرگز خُداوؔند سے نہیں ملیں گے۔


بھائیوں اَور بہنوں! ہم نہیں چاہتے کہ تُم اُن کے حال سے ناواقِف رہو جو موت کی نیند سو چُکے ہیں تاکہ تُم باقی اِنسانوں کی مانند غم نہ کرو جِن کے پاس کویٔی اُمّید ہی نہیں۔


اَور تَب میں تُمہیں اَپنی ماں کے گھر لے آتی، وہ ماں جِس نے مُجھے تعلیم دی۔ اَور مَیں تُمہیں اَپنے اناروں کے رس سے بنی ہُوئی عُمدہ مَے پِلاتی۔


یعقوب راخلؔ سے مَحَبّت کرتے تھے۔ لہٰذا اُنہُوں نے کہا، ”مَیں تمہاری چُھوٹی بیٹی راخلؔ کے لیٔے سات بَرس تمہاری خدمت کروں گا۔“


اَور اِصحاقؔ چالیس بَرس کے تھے جَب آپ نے رِبقہؔ سے بیاہ کیا جو فدّان ارام کے باشِندہ بیتُھوایلؔ ارامی کی بیٹی اَور لابنؔ ارامی کی بہن تھی۔


تَب اَبراہامؔ جلدی سے خیمہ میں سارہؔ کے پاس گئے اَور کہا، ”جلدی سے تین پیمانہ نفیس آٹا لے کر اَور اُسے گُوندھ کر کُچھ پھُلکے بناؤ۔“


تَب خادِم نے سَب ماجرا اِصحاقؔ کو کہہ سُنایا۔


اَبراہامؔ نے ایک اَور عورت سے شادی کی جِس کا نام قِطورہؔ تھا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات