Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:61 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

61 تَب رِبقہؔ اَور اُس کی خادِمائیں تیّار ہو گئیں اَور اَپنے اُونٹوں پر سوار ہویٔیں اَور اُس آدمی کے ساتھ روانہ ہو گئیں اَور اِس طرح وہ خادِم رِبقہؔ کو ساتھ لے کر روانہ ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

61 اور رِبقہؔ اور اُس کی سہیلِیاں اُٹھ کر اُونٹوں پر سوار ہُوئِیں اور اُس آدمی کے پِیچھے ہو لِیں۔ سو وہ آدمی رِبقہؔ کو ساتھ لے کر روانہ ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

61 फिर रिबक़ा और उस की नौकरानियाँ उठकर ऊँटों पर सवार हुईं और इब्राहीम के नौकर के पीछे हो लीं। चुनाँचे नौकर उन्हें साथ लेकर रवाना हो गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

61 پھر رِبقہ اور اُس کی نوکرانیاں اُٹھ کر اونٹوں پر سوار ہوئیں اور ابراہیم کے نوکر کے پیچھے ہو لیں۔ چنانچہ نوکر اُنہیں ساتھ لے کر روانہ ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:61
10 حوالہ جات  

اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں: اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔


اِس لیٔے مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔


بادشاہ کے حُکم کے مُطابق سرکاری ہرکارے شاہی گھوڑوں پر سوار ہوکر تیزی سے روانہ ہُوئے اَور یہ فرمان شُوشنؔ کے قلعہ میں بھی مُشتہر کیا گیا۔


مردکیؔ کے یہ تحریری اَحکام شاہ احسویروسؔ کے نام سے جاری کئے گیٔے اَور اُنہیں بھیجنے سے پہلے اُن پر شاہی انگُوٹھی سے مُہر لگائی گئی۔ اُن اَحکام کو سرکاری ہرکارے عُمدہ نَسل کے تیز رفتار گھوڑوں پرجو بادشاہ کے لیٔے پالے جاتے تھے لے کر روانہ ہُوئے۔


اَور داویؔد شام کے وقت سے لے کر دُوسرے دِن کی شام تک اُن سے لڑتا رہا اَور اُن میں سے کویٔی بھی بچ کر نہ جا سَکا سِوائے اُن چار سَو جَوانوں کے جو اُونٹوں پر سوار ہوکر بھاگ نکلے تھے۔


راخلؔ نے پہلے ہی اُن خانگی معبُودوں کو لے کر اَپنے اُونٹ کی زین میں رکھ دیا تھا اَور اُن پر بیٹھ گئی تھی۔ لابنؔ نے خیمہ کا کونہ کونہ چھان مارا لیکن اُنہیں کچھ نہ مِلا۔


اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ کو دعا دیتے ہُوئے کہا، ”اَے ہماری بہن! تُو لاکھوں کی ماں ہو؛ اَور تمہاری نَسل اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہو۔“


اِس دَوران اِصحاقؔ بیرلخیؔ روئی سے آکر اَب نِیگیوؔ مُلک میں رہتے تھے۔


’وہ مالِ غنیمت کو بانٹنے میں لگے ہوں گے؛ ہر مَرد کو ایک ایک یا دو دو دوشیزائیں، سیسؔرا کو رنگ برنگے کے کپڑوں کی لُوٹ، بَلکہ بیل بُوٹے کشیدہ کاری کئے ہُوئے رنگین کپڑوں کی لُوٹ، اَور اُن کے گردن پر بیل بُوٹے والے لپٹے ہُوئے کپڑوں کی لُوٹ۔‘


اَور ابیگیلؔ جلدی سے ایک گدھے پر سوار ہُوئی اَور اَپنی پانچ خادِماؤں کے ہمراہ داویؔد کے قاصِدوں کے ساتھ گئی اَور داویؔد سے بیاہ کر لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات