Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:56 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

56 لیکن خادِم نے اُن سے کہا، ”اَب جَب کہ یَاہوِہ نے میرا سفر مُبارک کیا ہے تو مُجھے مت روکئے؛ مُجھے رخصت کر دیجئے تاکہ میں اَپنے آقا کے پاس جاؤں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

56 اُس نے اُن سے کہا کہ مُجھے نہ روکو کیونکہ خُداوند نے میرا سفر مُبارک کِیا ہے۔ مُجھے رُخصت کر دو تاکہ مَیں اپنے آقا کے پاس جاؤں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

56 लेकिन उसने उनसे कहा, “अब देर न करें, क्योंकि रब ने मुझे मेरे मिशन में कामयाबी बख़्शी है। मुझे इजाज़त दें ताकि अपने मालिक के पास वापस जाऊँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

56 لیکن اُس نے اُن سے کہا، ”اب دیر نہ کریں، کیونکہ رب نے مجھے میرے مشن میں کامیابی بخشی ہے۔ مجھے اجازت دیں تاکہ اپنے مالک کے پاس واپس جاؤں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:56
8 حوالہ جات  

مَیں نے، ہاں مَیں نے ہی کہا ہے؛ ہاں، مَیں نے اُسے بُلایا ہے۔ میں اُسے لے آؤں گا، اَور وہ اَپنے مقصد میں کامیاب ہوگا۔


دُور کے مُلک سے آئی ہُوئی خُوشخبری اَیسی ہوتی ہے، جَیسے تھکی ماندی جان کے لیٔے ٹھنڈا پانی۔


یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔


”میرے آقا نے جَواب دیا، ’یَاہوِہ، جِن کے حُضُوری میں چلتا رہا ہُوں، اَپنا فرشتہ تمہارے ساتھ بھیجے گا اَور تمہارے سفر کو مُبارک کرےگا تاکہ تُم میری برادری والوں اَور میرے باپ کے خاندان میں سے میرے بیٹے کے لیٔے بیوی لا سکو۔


تَب اُس نے اَور اُس کے ساتھ کے آدمیوں نے کھایا پیا اَور رات وہیں بسر کی۔ اگلے دِن صُبح جَب وہ اُٹھے تو خادِم نے کہا، ”مُجھے میرے آقا کے پاس روانہ کر دیجئے۔“


تَب اُنہُوں نے کہا، ”ہم رِبقہؔ کو بُلاکر اِس بارے میں اُس سے پُوچھتے ہیں۔“


جَب راخلؔ کے یہاں یُوسیفؔ پیدا ہُوا تو یعقوب نے لابنؔ سے کہا، ”مُجھے رخصت کر دیجئے تاکہ میں اَپنے وطن لَوٹ جاؤں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات