Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:50 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

50 لابنؔ اَور بیتُھوایلؔ نے جَواب دیا، ”یہ بات یَاہوِہ کی طرف سے ہویٔی ہے، اَب ہم تُمہیں بُرا یا بھلا بھی کیا کہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

50 تب لابنؔ اور بیتوایلؔ نے جواب دِیا کہ یہ بات خُداوند کی طرف سے ہُوئی ہے۔ ہم تُجھے کُچھ بُرا یا بھلا نہیں کہہ سکتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

50 लाबन और बतुएल ने जवाब दिया, “यह बात रब की तरफ़ से है, इसलिए हम किसी तरह भी इनकार नहीं कर सकते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

50 لابن اور بتوایل نے جواب دیا، ”یہ بات رب کی طرف سے ہے، اِس لئے ہم کسی طرح بھی انکار نہیں کر سکتے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:50
15 حوالہ جات  

یہ کام یَاہوِہ نے کیا ہے، اَور ہماری نظر میں یہ تعجُّب اَنگیز ہے۔


تَب رات کو خُدا لابنؔ ارامی کے پاس خواب میں آئے اَور اُس سے کہا، ”خبردار تُم یعقوب کو بھلا یا بُرا کچھ مت کہنا۔“


مُجھ میں اِتنی قُدرت ہے کہ تُمہیں برباد کر ڈالوں لیکن رات کو تمہارے باپ کے خُدا نے مُجھ سے کہا، ’خبردار یعقوب کو بھلا یا بُرا کچھ مت کہنا۔‘


یہ کام خُداوؔند نے کیا ہے، اَور ہماری نظر میں یہ تعجُّب اَنگیز ہے‘؟“


اَور اَبشالومؔ نے امنُونؔ کو کچھ بُرا بھلا تو نہ کہا لیکن امنُونؔ سے نفرت کرنے لگا کیونکہ اُس نے اُس کی بہن تامارؔ کی عزّت لُوٹی تھی۔


پس اگر خُدا نے اُنہیں وُہی نِعمت عطا کی جو ہمیں خُداوؔند یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے کے باعث دی گئی تھی تو میں کون تھا کہ خُداوؔند کے راستہ میں رُکاوٹ بنتا؟“


یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”کیا تُم نے کِتاب مُقدّس میں کبھی نہیں پڑھا: ” ’جِس پتّھر کو مِعماروں نے ردّ کر دیا وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گئے؛ یہ کام خُداوؔند نے کیا ہے، اَور ہماری نظر میں یہ تعجُّب اَنگیز ہے؟‘


لیکن رِبقہؔ کے بھایٔی اَور اُس کی ماں نے جَواب دیا، ”لڑکی کو دس دِن اَور ہمارے پاس رہنے دیجئے؛ اُس کے بعد اُسے لے جانا۔“


تَب اُس خادِم نے سونے اَور چاندی کے زیورات اَور لباس نکال کر رِبقہؔ کو دیئے اَور اُس کے بھایٔی اَور اُس کی ماں کو بھی قیمتی تحفے پیش کئے۔


وہ لڑکی دَوڑتی ہُوئی گئی اَور اَپنی ماں کے گھر میں یہ ماجرا کہہ سُنایا۔


اِس سے قبل کہ وہ اَپنی دعا ختم کرتا رِبقہؔ اَپنا گھڑا کندھے پر لیٔے ہویٔے آئی۔ وہ اَبراہامؔ کے بھایٔی ناحوؔر کی بیوی مِلکاہؔ کے بیٹے بیتُھوایلؔ کی بیٹی تھی۔


اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ کو دعا دیتے ہُوئے کہا، ”اَے ہماری بہن! تُو لاکھوں کی ماں ہو؛ اَور تمہاری نَسل اَپنے دُشمنوں کے شہروں پر قابض ہو۔“


یہ رہی رِبقہؔ۔ اِسے لے لیجئے اَور رخصت ہو جایئں اَور اِسے یَاہوِہ کے قول کے مُطابق اَپنے آقا کے بیٹے سے بیاہ دو۔“


چنانچہ بادشاہ نے لوگوں کی فریاد نہ سُنی کیونکہ یہ ساری باتیں یَاہوِہ کی طرف سے مُقرّر کی گئی تھیں تاکہ یَاہوِہ کا وہ کلام پُورا ہو جو اُنہُوں نے شیلوہؔ کے نبی اخیاہؔ کی مَعرفت یرُبعامؔ بِن نباطؔ کی بابت فرمایا تھا:


’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں کہ اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے ساتھ لڑنے کے لیٔے حملہ نہ کرو بَلکہ تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر چلا جائے کیونکہ ابھی جو کچھ ہُواہے وہ مَیں نے ہی ہونے دیا ہے۔‘ “ چنانچہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کی تعمیل کی اَور اَپنے اَپنے گھرانے کو لَوٹ گیٔے جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات