Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:44 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 اَور اگر وہ مُجھ سے کہے، ”پانی پی لیجئے، اَور مَیں تمہارے اُونٹوں کے لیٔے بھی پانی بھر دُوں گی،“ تو وہ وُہی ہو جسے یَاہوِہ نے میرے آقا کے بیٹے کے لیٔے چُناہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

44 اور وہ مُجھے کہے کہ تُو بھی پی اور مَیں تیرے اُونٹوں کے لِئے بھی بھر دُوں گی تو وہ وُہی عَورت ہو جِسے خُداوند نے میرے آقا کے بیٹے کے لِئے ٹھہرایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 अगर वह कहे, “पी लें, मैं आपके ऊँटों के लिए भी पानी ले आऊँगी” तो इसका मतलब यह हो कि तूने उसे मेरे आक़ा के बेटे के लिए चुन लिया है कि उस की बीवी बन जाए।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 اگر وہ کہے، ”پی لیں، مَیں آپ کے اونٹوں کے لئے بھی پانی لے آؤں گی“ تو اِس کا مطلب یہ ہو کہ تُو نے اُسے میرے آقا کے بیٹے کے لئے چن لیا ہے کہ اُس کی بیوی بن جائے۔‘

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:44
11 حوالہ جات  

کاش اَیسا ہو کہ جَب مَیں کسی لڑکی سے کہُوں، ’ذرا اَپنا گھڑا جھُکا کر مُجھے پانی پِلا دے،‘ اَور وہ لڑکی کہے، ’پانی پی لیجئے اَور مَیں تمہارے اُونٹوں کو بھی پانی پِلا دُوں گی،‘ تو وہ وُہی لڑکی ہو جسے آپ نے اَپنے خادِم اِصحاقؔ کے لیٔے چُناہے اِس سے میں جان لُوں گا کہ آپ نے میرے آقا پر مہربانی کی ہے۔“


غرض تُم سَب ایک دِل رہو، اَور ایک دُوسرے کے ساتھ ہمدردی دِکھاؤ، آپَس میں برادرانہ مَحَبّت سے پیش آؤ، نرم دِل اَور فروتن بنو۔


اجنبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔


بَلکہ وہ اَپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں جَیسا کہ خُداپرست عورتوں کو کرنا مُناسب ہے۔


لیکن شریف آدمی نیک منصُوبے رکھتا ہے، اَور اَپنے نیک اعمال کی بنا پر قائِم رہتاہے۔


گھر اَور مال، ماں باپ سے مِیراث کے طور پر حاصل ہوتے ہیں، لیکن عقلمند بیوی یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔


جِس نے بیوی پائی اُس نے گویا تحفہ پا لیا اَور اُس پر یَاہوِہ کا فضل ہُوا۔


قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے، لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔


تَب یَاہوِہ خُدا نے اُس پسلی سے جسے خُدا نے آدمؔ میں سے نکالا تھا، ایک عورت بنائی اَور وہ آدمؔ کے پاس لے آئے۔


اَور دیکھو، مَیں اِس چشمہ کے پاس کھڑا ہُوں، اگر کویٔی لڑکی پانی بھرنے آئے اَور مَیں اُس سے کہُوں، ”مُجھے اَپنے گھڑے سے تھوڑا پانی پلا دو،“


”اِس سے قبل کہ میں اَپنے دِل میں یہ دعا پُوری کر پاتا، رِبقہؔ اَپنا گھڑا اَپنے کندھے پر لیٔے ہویٔے آ پہُنچی۔ وہ چشمہ کے پاس نیچے گئی، اَور پانی بھر لائی، اَور مَیں نے اُس سے کہا، ’برائے مہربانی مُجھے پانی پِلا دیجئے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات