Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 ”میرے آقا نے جَواب دیا، ’یَاہوِہ، جِن کے حُضُوری میں چلتا رہا ہُوں، اَپنا فرشتہ تمہارے ساتھ بھیجے گا اَور تمہارے سفر کو مُبارک کرےگا تاکہ تُم میری برادری والوں اَور میرے باپ کے خاندان میں سے میرے بیٹے کے لیٔے بیوی لا سکو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 تب اُس نے مُجھ سے کہا کہ خُداوند جِس کے حضُور مَیں چلتا رہا ہُوں اپنا فرِشتہ تیرے ساتھ بھیجے گا اور تیرا سفر مُبارک کرے گا۔ تُو میرے رِشتہ داروں اور میرے باپ کے خاندان میں سے میرے بیٹے کے لِئے بِیوی لانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 उसने कहा, ‘रब जिसके सामने मैं चलता रहा हूँ अपने फ़रिश्ते को तुम्हारे साथ भेजेगा और तुम्हें कामयाबी बख़्शेगा। तुम्हें ज़रूर मेरे रिश्तेदारों और मेरे बाप के घराने से मेरे बेटे के लिए बीवी मिलेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 اُس نے کہا، ’رب جس کے سامنے مَیں چلتا رہا ہوں اپنے فرشتے کو تمہارے ساتھ بھیجے گا اور تمہیں کامیابی بخشے گا۔ تمہیں ضرور میرے رشتے داروں اور میرے باپ کے گھرانے سے میرے بیٹے کے لئے بیوی ملے گی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:40
20 حوالہ جات  

”سُنو، میں ایک فرشتہ تمہارے آگے بھیج رہا ہُوں تاکہ راستہ میں تمہارا نگہبان ہو اَور تُمہیں اُس جگہ پہُنچا دے جسے مَیں نے تیّار کیا ہے۔


مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔ کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔


اَور مَیں اَپنے فرشتہ کو تمہارے آگے آگے بھیجوں گا اَور مَیں کنعانیوں، امُوریوں، حِتّیوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کو نکال دُوں گا۔


جَب اَبرامؔ نِنانوے بَرس کے ہویٔے تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہویٔے، اَور اَبراہامؔ سے فرمایا، ”میں قادرمُطلق خُدا ہُوں۔ تُو میرے سامنے وفادار رہے اَور بے عیب ٹھہرے۔


حنوخؔ خُدا کے ساتھ ساتھ وفاداری سے چلتے رہے اَور پھر وہ نظروں سے غائب ہو گئے کیونکہ خُدا نے اُنہیں آسمان پر زندہ اُٹھالیا تھا۔


”مُجھ یِسوعؔ، نے اَپنا فرشتہ تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا کہ وہ تمام جماعتوں میں اِن باتوں کی تمہارے آگے گواہی دے کہ میں حضرت داویؔد کی اصل اَور نَسل اَور صُبح کا نُورانی ستارہ ہُوں۔“


کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟


تَب نبوکدنضرؔ نے بُلند آواز میں کہا، ”شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ کے خُدا کی تمجید ہو جِس نے اَپنے فرشتہ کو بھیج کر اَپنے بندوں کو چھُڑا لیا، اُنہُوں نے اُن پر اِعتقاد کیا اَور بادشاہ کے حُکم کو نہ مانا اَور اَپنی جان تک نثار کرنے کو تیّار ہُوئے تاکہ صِرف اَپنے خُدا کے علاوہ کسی اَور معبُود کی عبادت یا بندگی نہ کریں۔


کیونکہ وہ اَپنے فرشتوں کو تمہارے متعلّق حُکم دیں گے کہ وہ آپ کی سَب راہوں میں آپ کی خُوب حِفاظت کریں؛


وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو، جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔ اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔ لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔


”اَے یَاہوِہ یاد فرمائیں کہ مَیں آپ کے حُضُور مُکمّل جان نثاری اَور پُوری وفاداری سے چلتا رہا ہُوں اَور مَیں نے وُہی کیا ہے جو آپ کی نظروں میں دُرست ہے۔“ اَور تَب حِزقیاہؔ زار زار رونے لگا۔


اَور دعا مانگی: ”اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ کی مانند نہ تو اُوپر آسمان میں اَور نہ نیچے زمین پر کویٔی خُدا ہے۔ جو اَپنے اُن خادِموں پر اَپنی بے پناہ مَحَبّت ظاہر کرتے اَور اَپنے عہد کو پُورا کرتے ہیں، جو پُورے دِل سے آپ کی راہ پر چلتے ہیں۔


تَب یعقوب نے یُوسیفؔ کو برکت دی اَور کہا، ”وہ خُدا جِس کے سامنے میرے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ نے اَپنی اَپنی زندگی کے دِن گزارے، وہ خُدا جو آج کے دِن تک عمر بھر میرا پاسبان رہا،


یَاہوِہ، آسمان کے خُدا ہیں، جو مُجھے اَپنے باپ کے گھر اَور میرے وطن سے نکال لائے اَور جنہوں نے مُجھ سے کلام کیا اَور قَسم کھا کر مُجھ سے یہ وعدہ کیا، ’میں یہ مُلک تمہاری نَسل کو دُوں گا۔‘ وُہی اَپنا فرشتہ تمہارے آگے آگے بھیجیں گے تاکہ تُم وہاں سے میرے بیٹے کے لیٔے بیوی لے آؤ۔


نوحؔا کے خاندانی حالات یُوں ہیں: نوحؔا راستباز اِنسان تھا اَور اَپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عیب تھا اَور وہ خُدا کے ساتھ ساتھ وفاداری سے چلتا تھا۔


اَور متُوسِلحؔ کی پیدائش کے بعد حنوخؔ تین سَو بَرس تک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اَور اُن کے یہاں اَور بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔


میں وُہی یُوحنّا ہُوں جِس نے اِن باتوں کو سُنا اَور دیکھا؛ اَور جَب مَیں یہ باتیں سُن چُکا اَور دیکھ چُکا تو جِس فرشتہ نے مُجھے یہ باتیں دِکھائی، میں اُس کے قدموں پر سَجدہ میں گِر پڑا۔


اَور جِس بات کا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے حُکم دیا ہے اُس پر عَمل کرو، اُن کی راہوں پر چلو اَور اُن کے قوانین اَور اَحکام، آئین اَور طریقے کو بجا لاؤ، جَیسا کہ مَوشہ کے آئین میں لِکھّا ہے۔ اَیسا کرنے سے جو کُچھ تُم کرو اَور جہاں کہیں تُم جاؤ، وہاں تُمہیں پُوری کامیابی حاصل ہوگی۔


لیکن خادِم نے اُن سے کہا، ”اَب جَب کہ یَاہوِہ نے میرا سفر مُبارک کیا ہے تو مُجھے مت روکئے؛ مُجھے رخصت کر دیجئے تاکہ میں اَپنے آقا کے پاس جاؤں۔“


شُلومونؔ نے جَواب دیا، ”کہ آپ نے اَپنے خادِم میرے باپ داویؔد پر بڑی مہربانی کی ہے کیونکہ وہ آپ کے حُضُور میں ایماندار، نیک دِل اَور راستباز تھے اَور آپ نے داویؔد کے ساتھ اِس بڑی مہربانی کو جاری رکھّا ہے اَور آج آپ نے میرے باپ کو اُن کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے ایک بیٹا بھی بخشا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات