Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 تَب اُس کے سامنے کھانا رکھا گیا۔ لیکن اُس نے کہا، ”میں اُس وقت تک نہ کھاؤں گا جَب تک تُم سے اَپنے آنے کا سبب نہ بَیان کر دُوں۔“ لابنؔ نے کہا، ”بہت خُوب، بَیان کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 اور کھانا اُس کے آگے رکھّا گیا پر اُس نے کہا کہ مَیں جب تک اپنا مطلب بیان نہ کر لُوں نہیں کھاؤں گا۔ اُس نے کہا اچھّا کہہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 लेकिन जब खाना आ गया तो इब्राहीम के नौकर ने कहा, “इससे पहले कि मैं खाना खाऊँ लाज़िम है कि अपना मामला पेश करूँ।” लाबन ने कहा, “बताएँ अपनी बात।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 لیکن جب کھانا آ گیا تو ابراہیم کے نوکر نے کہا، ”اِس سے پہلے کہ مَیں کھانا کھاؤں لازم ہے کہ اپنا معاملہ پیش کروں۔“ لابن نے کہا، ”بتائیں اپنی بات۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:33
11 حوالہ جات  

لیکن جِن غُلاموں کے مالک مُومِن ہیں وہ اِس خیال سے کہ اَب وہ اُن کے مُومِنین بھایٔی ہیں، اُنہیں حقیر نہ جانیں بَلکہ اُن کی اَور زِیادہ خدمت کریں کیونکہ اَب اُن کی خدمت سے اُن کے عزیز مُومِنین بھائیوں کو ہی فائدہ پہُنچے گا۔ تُو اُنہیں اِن ہی باتوں کی تعلیم دے اَور نصیحت کر۔


لیکن جو کویٔی وہ پانی پیتا ہے جو میں دیتا ہُوں، وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جو پانی میں دُوں گا وہ اُس میں زندگی کا چشمہ بَن جائے گا اَور ہمیشہ جاری رہے گا۔“


جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔


کیا تُم نے کویٔی اَیسا آدمی دیکھاہے جو اَپنے فن میں ماہر ہے؟ وہ بادشاہوں کے حُضُور میں کسی کام پر سرفراز ہوگا؛ نہ کہ ادنیٰ اہلکاروں کے سامنے۔


مَیں نے اُن کے لبوں کے اَحکام کو نہیں ٹالا؛ اَور اُن کے مُنہ کی باتوں کو اَپنی روز کی روٹی سے بھی زِیادہ عزیز سمجھا۔


تَب وہ آدمی گھر میں داخل ہُوا اَور اُونٹوں پر سے سامان اُتارا گیا۔ اُونٹوں کے لیٔے بھُوسا اَور چارا اَور اُس کے اَور اُس کے آدمیوں کے پاؤں دھونے کے لیٔے پانی لایا گیا۔


تَب اُس نے کہا، ”مَیں اَبراہامؔ کا خادِم ہُوں۔


چنانچہ وہ اُسے اَپنے گھر لے گیا اَور اُس کے گدھوں کو چارا دیا اَور وہ لوگ بھی اَپنے ہاتھ پاؤں دھوکر کھانے پینے بیٹھ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات