Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 لابنؔ نے خادِم سے کہا، ”تُم جو یَاہوِہ کی طرف سے مُبارک ہو، میرے گھر چلو۔ تُم یہاں باہر کیوں کھڑے ہو؟ مَیں نے گھر کو، اَور اُونٹوں کے ٹھہرنے کے لیٔے بھی جگہ کو تیّار کر لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 تب اُس سے کہا اَے تُو جو خُداوند کی طرف سے مُبارک ہے اندر چل۔ باہر کیوں کھڑا ہے؟ مَیں نے گھر کو اور اُونٹوں کے لِئے بھی جگہ کو تیّار کر لِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 लाबन ने कहा, “रब के मुबारक बंदे, मेरे साथ आएँ। आप यहाँ शहर के बाहर क्यों खड़े हैं? मैंने अपने घर में आपके लिए सब कुछ तैयार किया है। आपके ऊँटों के लिए भी काफ़ी जगह है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 لابن نے کہا، ”رب کے مبارک بندے، میرے ساتھ آئیں۔ آپ یہاں شہر کے باہر کیوں کھڑے ہیں؟ مَیں نے اپنے گھر میں آپ کے لئے سب کچھ تیار کیا ہے۔ آپ کے اونٹوں کے لئے بھی کافی جگہ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:31
11 حوالہ جات  

اُس نے کہا: ”اَے میری بیٹی! یَاہوِہ تُجھے برکت دیں۔ تمہاری یہ مہربانی اُس سے بھی بڑھ کر ہے جو تُم نے پہلے اَپنے خاندان پر دِکھائی تھی۔ تُم کسی اَمیر یا غریب نہ کوئی نوجوان کے پیچھے نہیں گئی۔


کہ جِس طرح ہم نے تمہارے ساتھ کویٔی ناجائز حرکت نہیں کی بَلکہ تمہارے ساتھ ہمیشہ نیک سلُوک کیا اَور تُمہیں سلامتی سے رخصت کیا اُسی طرح تُم بھی ہمیں کویٔی نُقصان نہ پہُنچاؤگے اَور اَب یَاہوِہ نے تُمہیں برکت بخشی ہے۔“


تُم یَاہوِہ کی طرف سے برکت پاؤ، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔


اَپنی ماں سے کہا، ”وہ گیارہ سَو ثاقل چاندی جو آپ سے لی گئی تھی اَور جِس کے متعلّق مَیں نے لعنت کرتے سُنا تھا میرے پاس ہے؛ مَیں نے اُسے لیا تھا۔“ تَب اُس کی ماں نے کہا، ”اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ تُجھے برکت دے!“


آدمی کا نذرانہ اُس کے لیٔے راہ کھول دیتاہے، اَور اُسے بڑے بڑے لوگوں تک پہُنچا دیتاہے۔


رشوت دینے والے کے ہاتھ میں جادُو کا کام کرتی ہے؛ وہ ہر موڑ پر کامیاب ہو جاتا ہے۔


اَبراہامؔ نے فرمایا، ”اَے میرے آقا! اگر مُجھ پر آپ کی نظرِکرم ہُوئی ہے تو خادِم کے پاس ٹھہرے بغیر نہ جانا۔


اَور کہا، ”اَے میرے آقاؤ! اَپنے خادِم کے گھر تشریف لے چلئے۔ اَپنے پاؤں دھولیجیے اَور رات بسر کرکے علی الصبح اَپنی راہ لیجئے۔“ اُنہُوں نے کہا، ”نہیں، ہم چَوک میں ہی رات گزار لیں گے۔“


جَب اُس نے بہت ہی اِصرار کیا تو وہ اُس کے ساتھ گیٔے اَور اُس کے گھر میں داخل ہو گئے۔ اُس نے بے خمیری روٹی پکا کر اُن کے لیٔے کھانا تیّار کیا اَور اُنہُوں نے کھایا۔


اَور پھر جوں ہی اُس نے وہ نتھ اَور اَپنی بہن رِبقہؔ کے ہاتھوں میں وہ کنگن دیکھے اَور رِبقہؔ سے اُس آدمی کی باتیں سُنیں تو وہ اُس آدمی کے پاس گیا اَور اُسے چشمہ کے نزدیک اُونٹوں کے پاس کھڑا پایا۔


جُوں ہی لابنؔ کو اَپنے بھانجے یعقوب کی خبر مِلی وہ اُن سے مِلنے کو دَوڑے۔ لابنؔ نے یعقوب کو گلے سے لگایا اَور چُوما اَور اُنہیں اَپنے گھر لے آئے اَور وہاں یعقوب نے لابنؔ کو ساری داستان کہہ سُنائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات