Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 تَب اُس آدمی نے جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 تب اُس آدمی نے جُھک کر خُداوند کو سِجدہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 यह सुनकर इब्राहीम के नौकर ने रब को सिजदा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 یہ سن کر ابراہیم کے نوکر نے رب کو سجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:26
19 حوالہ جات  

اَور مَیں نے جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔ مَیں نے یَاہوِہ اَپنے آقا اَبراہامؔ کے خُدا کی تمجید کی، جِس نے مُجھے صداقت کی راہ پر چلایا کہ اَپنے آقا کے بھایٔی کی پوتی کو اُن کے بیٹے کے لیٔے لے جاؤں۔


تَب اُنہُوں نے یقین کیا اَور جَب اُنہُوں نے سُنا کہ یَاہوِہ کو اِسرائیلیوں کا خیال ہے اَور یَاہوِہ نے اُن کی تکالیف دیکھی ہیں تو اُنہُوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔


جَب اَبراہامؔ کے خادِم نے اُن کی باتیں سُنیں تو اُس نے زمین پر جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔


تَب تُم اُنہیں بتانا، ’یہ یَاہوِہ کے لیٔے فسح کی قُربانی ہے جِس نے مِصریوں کو مارتے وقت بنی اِسرائیل کے گھروں کو چھوڑ دیا تھا اَور ہمارے گھروں کو بچا لیا تھا۔‘ “ تَب لوگوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔


تاکہ یِسوعؔ کے نام پر ہر کویٔی گھٹنوں کے بَل جُھک جائے، چاہے وہ آسمان پر ہو، چاہے زمین پر، چاہے زمین کے نیچے۔


میں کیا لے کر یَاہوِہ کے حُضُور میں آؤں، اَور خدائے تعالیٰ کو کیسے سَجدہ کروں؟ کیا سوختنی نذروں، اَور ایک سالہ بچھڑوں کے ساتھ اُس کے حُضُور میں آؤں؟


آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں، اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛


بیابان کے قبیلے اُس کے آگے جھُکیں گے اَور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔


ساری زمین آپ کو سَجدہ کرتی ہے؛ ساری قومیں آپ کے سامنے نغمہ گاتی ہیں اَور آپ کے نام کی سِتائش کرتی ہیں۔“


دُنیا کے تمام اَمیر عید منائیں گے اَور عبادت کریں گے؛ وہ سَب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُن کے آگے گھُٹنے ٹیکیں گے، اَورجو اَپنی جان کو نہیں بچا سکتے۔


عزراؔ نے یَاہوِہ خُدائے عظیم کی تمجید کی اَور تمام لوگوں نے ہاتھ کھڑے اُٹھاکر، ”جَواب میں آمین آمین بولا!“ پھر اُنہُوں نے مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔


پھر حِزقیاہؔ بادشاہ اَور اُس کے اہلکاروں نے لیویوں کو حُکم دیا کہ داویؔد اَور آسفؔ غیب بین کے نغمہ گا کر یَاہوِہ کی حَمد کریں۔ لہٰذا اُنہُوں نے خُوشی سے مدح سرائی کی اَور اَپنے سَر جُھکائے اَور سَجدہ کیا۔


یہوشافاطؔ یہ سُن کر زمین پر سَجدہ میں چلا گیا اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے تمام لوگوں نے یَاہوِہ کے آگے گِر کر اُنہیں سَجدہ کیا۔


تَب داویؔد نے تمام جماعت سے فرمایا کہ، ”یَاہوِہ اَپنے خُدا کو مُبارک کہو۔“ تَب سَب نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کی حَمد و تعریف کی اَور سَر جھُکا کر یَاہوِہ اَور بادشاہ کے آگے سَجدہ کیا۔


مَوشہ نے فوراً زمین تک جھُک کر سَجدہ کیا


اَبراہامؔ نے اَپنے خادِموں سے فرمایا، ”تُم یہیں گدھے کے پاس ٹھہرو اَور مَیں اَور یہ لڑکا اُوپر جاتے ہیں۔ وہاں ہم عبادت کریں گے اَور پھر تمہارے پاس لَوٹ آئیں گے۔“


اَور اُس نے یہ بھی کہا، ”ہمارے ہاں کافی بھُوسا اَور چارا ہے اَور ٹھہرنے کے لئے جگہ بھی ہے۔“


لہٰذا اَب مَیں اُسے یَاہوِہ کو نذر کرتی ہُوں، یعنی اُسے زندگی بھرکے لیٔے یَاہوِہ کو دے دیا جائے گا۔“ اَور وہاں اُن سبھی نے یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔


جَب گدعونؔ نے وہ خواب اَور اُس کی تعبیر سُنی تو خُدا کو سَجدہ کیا۔ وہ اِسرائیلیوں کی چھاؤنی میں لَوٹ آیا اَور کہنے لگا، ”اُٹھو! یَاہوِہ نے مِدیانی کی کو تمہارے ہاتھوں میں کر دیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات