Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَبراہامؔ اَب ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو چُکے تھے اَور یَاہوِہ نے آپ کو ہر پیمانے سے برکت دی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور ابرہامؔ ضعِیف اور عُمر رسِیدہ ہُؤا اور خُداوند نے سب باتوں میں ابرہامؔ کو برکت بخشی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इब्राहीम अब बहुत बूढ़ा हो गया था। रब ने उसे हर लिहाज़ से बरकत दी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ابراہیم اب بہت بوڑھا ہو گیا تھا۔ رب نے اُسے ہر لحاظ سے برکت دی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:1
17 حوالہ جات  

پس جو ایمان لاتے ہیں وہ بھی ایمان لانے والے حضرت اَبراہامؔ کے ساتھ برکت پاتے ہیں۔


لیکن پہلے تُم خُدا کی بادشاہی اَور راستبازی کی تلاش کرو تو یہ ساری چیزیں بھی تُمہیں مِل جایٔیں گی۔


یَاہوِہ کی برکت دولت بخش ہے، اَور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔


اَبرامؔ مویشی اَور سونا چاندی پا کر بہت مالدار ہو گئے تھے۔


اَبراہامؔ اَور سارہؔ دونوں ضعیف اَور عمر رسیدہ تھے اَور سارہؔ کی اَولاد ہونے کی عمر ڈھل چُکی تھی۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی تعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔


”مَیں تُمہیں ایک بڑی قوم بناؤں گا، اَور تُمہیں برکت دُوں گا؛ مَیں تمہارے نام کو سرفراز کروں گا، اَور تُم مُبارک ہوگے۔


کیونکہ جِسمانی مشقّت سے تھوڑا فائدہ تو ہوتاہے لیکن خُدا پرستی سَب چیزوں کے لیٔے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اِس میں نہ صِرف مَوجُودہ زندگی کا بَلکہ مُستقبِل زندگی کا وعدہ بھی مَوجُود ہے۔


اَپنے باپ اَبراہامؔ پر، اَور سارہؔ پر جِس نے تُمہیں پیدا کیا، نظر کرو۔ جَب مَیں نے اُسے بُلایا وہ اکیلا تھا، اَور مَیں نے اُسے برکت دی اَور اُسے کثرت بخشی۔


لیکن اُن کے اَولاد نہ تھی کیونکہ اِلیشاَبیتؔ بانجھ تھیں اَور دونوں عمر رسیدہ تھے۔


داویؔد بادشاہ کافی بُوڑھے ہو گیٔے تھے، اُنہیں چادریں اُوڑھائی جاتی تھیں، مگر کپڑے اُن کے جِسم کو گرم نہیں رکھ پاتے تھے۔


تمہارے باپ کے خُدا کے سبب جو تمہاری مدد کرتے ہیں، اَور قادرمُطلق کے سبب جو تُمہیں اُوپر سے آسمان کی برکتوں سے، اَور نیچے سے گہرے سمُندر کی برکتوں سے، اَور چھاتِیوں اَور رِحموں کی برکتوں سے نوازتے ہیں۔


اَور اِصحاقؔ چالیس بَرس کے تھے جَب آپ نے رِبقہؔ سے بیاہ کیا جو فدّان ارام کے باشِندہ بیتُھوایلؔ ارامی کی بیٹی اَور لابنؔ ارامی کی بہن تھی۔


یَاہوِہ نے میرے آقا کو بڑی برکت دی ہے اَور وہ بڑے دولتمند آدمی ہو گئے ہیں۔ یَاہوِہ نے اُنہیں بھیڑیں اَور مویشی، چاندی اَور سونا خادِم اَور خادِمائیں اَور اُونٹ اَور گدھے دئیے ہیں۔


جَب اِصحاقؔ پیدا ہُوا تَب اَبراہامؔ کی عمر سَو بَرس کی تھی۔


اَور اِصحاقؔ نے اُس سال اُس مُلک میں جِتنی فصل بوئی اُس کا سَو گُنا پھل پایا کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات