Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 23:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کہ وہ مکفیلہؔ کا غار جو اُس کا ہے، اَور اُس کے کھیت کے آخِر میں ہے۔ اُس سے کہو کہ وہ اُسے پُوری قیمت پر قبرستان کے لیٔے مُجھے بیچ دے۔ تاکہ وہ تمہارے درمیان میری مِلکیّت شُمار کی جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کہ وہ مکفیلہؔ کے غار کو جو اُس کا ہے اور اُس کے کھیت کے کنارے پر ہے اُس کی پُوری قِیمت لے کر مُجھے دے دے تاکہ وہ گورِستان کے لِئے تُمہارے درمِیان میری مِلکِیّت ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 कि वह मुझे मकफ़ीला का ग़ार बेच दे। वह उसका है और उसके खेत के किनारे पर है। मैं उस की पूरी क़ीमत देने के लिए तैयार हूँ ताकि आपके दरमियान रहते हुए मेरे पास क़ब्र भी हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کہ وہ مجھے مکفیلہ کا غار بیچ دے۔ وہ اُس کا ہے اور اُس کے کھیت کے کنارے پر ہے۔ مَیں اُس کی پوری قیمت دینے کے لئے تیار ہوں تاکہ آپ کے درمیان رہتے ہوئے میرے پاس قبر بھی ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 23:9
10 حوالہ جات  

آپَس کی مَحَبّت کے سِوا کسی چیز کے قرضدار نہ رہو کیونکہ جو دُوسروں سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا شَریعت پر عَمل کرتا ہے۔


بُرائی کا جَواب بُرائی سے مت دو، وُہی کرنے کی سوچا کرو جو سَب کی نظر میں اَچھّا ہے۔


”مَیں تمہارے درمیان پردیسی اَور اجنبی ہُوں۔ تُم مُجھے قبرستان کے لیٔے اَپنی کچھ زمین بیچ دو تاکہ میں اَپنے مُردہ کو دفن کر سکوں۔“


اَور اُن سے فرمایا، ”اگر تمہاری یہ مرضی ہے کہ میں اَپنے مُردہ کو دفن کروں تو میری عرض سُنو اَور ضُحرؔ کے بیٹے عِفرونؔ سے میری سِفارش کرو


عِفرونؔ حِتّی وہاں اَپنے لوگوں کے درمیان بیٹھا ہُوا تھا۔ اَور اُس نے اُن سَب حِتّیوں کے رُوبرو جو اُس کے شہر کے پھاٹک پر جمع تھے اَبراہامؔ کو جَواب دیا۔


اُس کھیت کو اَبراہامؔ نے حِتّیوں سے خریدا تھا۔ وہیں اَبراہامؔ کو اُن کی بیوی سارہؔ کے پاس دفن کیا گیا۔


تَب یعقوب نے اُنہیں یہ وصیّت کی، ”میں اَب جلد ہی اَپنے لوگوں میں جا ملوں گا۔ مُجھے اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ اُس غار میں دفن کرنا جو حِتّی عِفرونؔ کے کھیت میں ہے۔


وہ اُنہیں مُلکِ کنعانؔ لے گیٔے اَور اُنہیں ممرےؔ کے نزدیک مکفیلہؔ کے کھیت کے اُس غار میں دفن کیا جسے اَبراہامؔ نے حِتّی عِفرونؔ سے کھیت سمیت قبرستان کے لیٔے خریدا تھا۔


تَب داویؔد نے اُرنانؔ سے کہا، ”اَپنے کھلیان کی یہ جگہ مُجھے دے دے۔ میں چاہتا ہُوں کہ یہاں یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بناؤں تاکہ لوگ وَبا سے نَجات پائیں۔ اِسے مُجھے فروخت کر۔ میں پُوری قیمت دینے کو تیّار ہُوں۔“


لیکن داویؔد بادشاہ نے اُرنانؔ کو جَواب دیا، ”کہ نہیں، میں تو پُوری قیمت اَدا کرکے ہی رہُوں گا کیونکہ جو تمہارا ہے اُسے میں یَاہوِہ کے لیٔے ہرگز مُفت نہ لُوں گا۔ اَور نہ ہی اَیسی سوختنی نذر گذرانوں گا جِس پر میرا کچھ بھی خرچ نہ ہُوا ہو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات