پیدایش 23:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ6 ”اَے آقا، ہماری سُنئے۔ آپ ہمارے درمیان ایک پُروقار سردار ہیں۔ ہماری قبروں میں سے جو بہترین ہو اُس میں سے آپ اَپنے مُردہ کو دفن کیجئے۔ ہم میں سے کویٔی بھی آپ کو اَپنا مُردہ دفن کرنے کے لیٔے اَپنی قبر دینے سے اِنکار نہ کرےگا۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 اَے خُداوند ہماری سُن۔ تُو ہمارے درمِیان زبردست سردار ہے۔ ہماری قبروں میں جو سب سے اچھّی ہو اُس میں تُو اپنے مُردہ کو دفن کر۔ ہم میں اَیسا کوئی نہیں جو تُجھ سے اپنی قبر کا اِنکار کرے تاکہ تُو اپنا مُردہ دفن نہ کر سکے۔ باب دیکھیں |
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”مِصر کی پیداوار اَور کُوشؔ کی تجارتی اَشیا اَور شیبا کے بُلند قامت لوگ تیرے پاس آئیں گے اَور تیرے ہو جایٔیں گے؛ وہ تیرے پیچھے پیچھے چلیں گے، اَور زنجیروں میں جکڑے، رینگتے ہُوئے تیرے پاس آئیں گے۔ وہ تیرے سامنے جھُکیں گے اَور مِنّت کرکے کہیں گے: ’یقیناً خُدا تیرے ساتھ ہے اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ اُس کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں۔‘ “