Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 23:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَبراہامؔ نے عِفرونؔ کی بات مان لی اَور سوداگروں میں رائج وزن کے مُطابق چار سَو ثاقل چاندی اُسے دے دی، جِس کا اعلان عِفرونؔ نے حِتّیوں کی مَوجُودگی میں کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور ابرہامؔ نے عِفروؔن کی بات مان لی۔ سو ابرہامؔ نے عِفرونؔ کو اُتنی ہی چاندی تول کر دی جِتنی کا ذِکر اُس نے بنی حِت کے سامنے کِیا تھا یعنی چاندی کی چار سَو مِثقال جو سَوداگروں میں رائج تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इब्राहीम ने इफ़रोन की मतलूबा क़ीमत मान ली और सबके सामने चाँदी के 400 सिक्के तोलकर इफ़रोन को दे दिए। इसके लिए उसने उस वक़्त के रायज बाट इस्तेमाल किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ابراہیم نے عِفرون کی مطلوبہ قیمت مان لی اور سب کے سامنے چاندی کے 400 سِکے تول کر عِفرون کو دے دیئے۔ اِس کے لئے اُس نے اُس وقت کے رائج باٹ استعمال کئے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 23:16
18 حوالہ جات  

تَب مَیں نے اُن سے کہا، ”اگر تُم ٹھیک سمجھتے ہو تو تُم میری مزدُوری مُجھے دے دو؛ مگر نہیں دینا چاہتے ہو تو مت دو۔“ تَب اُنہُوں نے میری مزدُوری کے چاندی کے تیس سِکّے مُجھے دئیے۔


اِس لیٔے مَیں نے اَپنے چچازاد بھایٔی حَنامیلؔ سے عناتوت کا کھیت خرید لیا اَور سترہ ثاقل چاندی تول کر اُسے دے دی۔


اَور اِس مُعاملہ میں کویٔی شخص اَپنے مُومِن بھایٔی یا بہن کو نہ تو نُقصان پہُنچائے اَور نہ اُسے دغا دے کیونکہ خُداوؔند اِن سَب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے جَیسا کہ ہم تُمہیں پہلے بھی تاکید کرکے بتا چُکے ہیں۔


غرض، اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! جِتنی باتیں سچ ہیں، لائق ہیں، مُناسب ہیں، پاک ہیں، دلکش ہیں اَور پسندِیدہ ہیں یعنی جو اَچھّی اَور قابل تعریف ہیں، اُن ہی باتوں پر غور کیا کرو۔


آپَس کی مَحَبّت کے سِوا کسی چیز کے قرضدار نہ رہو کیونکہ جو دُوسروں سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا شَریعت پر عَمل کرتا ہے۔


پس جَیسا تُم چاہتے ہو کہ دُوسرے لوگ تمہارے ساتھ کریں، تُم بھی اُن کے ساتھ وَیسا ہی کرو؛ کیونکہ توریت اَور نبیوں کی تعلیمات یہی ہے۔


ایک ثاقل بیس گِیرہ کا ہو اَور ساٹھ ثاقل (بیس ثاقل جمع پچّیس ثاقل جمع پندرہ ثاقل) کے برابر ایک مِنہ ہو۔


اُسے خالص سونے سے خریدا نہیں جا سَکتا، نہ ہی اُس کی قیمت چاندی سے اَدا کی جا سکتی ہے۔


ہر اِنسان جِس کی گِنتی ہو چُکے وہ پاک مَقدِس کے ثاقل کے حِساب سے نیم ثاقل دے۔ یہ نیم ثاقل یَاہوِہ کے لیٔے نذر ہے۔


لیکن واپس جاتے وقت جَب ہم نے رات کو اَپنی شب گزاری کے مقام پر اَپنے بورے کھولے تو ہم نے دیکھا کہ ہماری چاندی پُوری کی پُوری ہمارے بوروں کے اَندر رکھی ہُوئی ہے۔ اِس لئے اَب ہم اُسے اَپنے ساتھ لے کر واپس آئے ہیں۔


”میرے آقا! میری بات سُنئے۔ اُس زمین کی قیمت چاندی کے چار سَو ثاقل ہے، لیکن یہ رقم میرے اَور آپ کے درمیان کچھ معنی نہیں رکھتی ہے؟ جائیے! آپ اَپنے مُردہ کو دفن کیجئے۔“


اُن کی لاشوں کو وہاں سے شِکیمؔ مُنتقل کیا گیا اَور اُنہیں اُس مقبرہ میں دفن کیا گیا جسے حضرت اَبراہامؔ نے رقم دے کر شِکیمؔ میں بنی حمورؔ سے خریدا تھا۔


تَب یعقوب نے اُنہیں یہ وصیّت کی، ”میں اَب جلد ہی اَپنے لوگوں میں جا ملوں گا۔ مُجھے اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ اُس غار میں دفن کرنا جو حِتّی عِفرونؔ کے کھیت میں ہے۔


وہ اُنہیں مُلکِ کنعانؔ لے گیٔے اَور اُنہیں ممرےؔ کے نزدیک مکفیلہؔ کے کھیت کے اُس غار میں دفن کیا جسے اَبراہامؔ نے حِتّی عِفرونؔ سے کھیت سمیت قبرستان کے لیٔے خریدا تھا۔


اُس کے سَر کے بال اِتنے گھنے تھے کہ وہ اُنہیں ہر سال منڈوایا کرتا تھا اَور جَب اُن کا وزن کرتا تھا تو وہ شاہی تول کے مُطابق دو سَو ثاقل ہوتا تھا۔


مَیں نے دستاویز پر دستخط کرکے اُس پر مُہر لگا دی اَور گواہوں کے سامنے ترازو میں چاندی تول کر اُسے دے دی۔


لیکن بادشاہ نے اُرنانؔ کو جَواب دیا، ”نہیں، مَیں تُجھے قیمت اَدا کرنے پر اِس لیٔے بضِد ہُوں کہ مَیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں اَیسی سوختنی نذریں نہیں پیش کروں گا جِن پر میرا کچھ خرچ نہ ہُوا ہو۔“ لہٰذا داویؔد نے وہ کھلیان اَور وہ بَیل پچاس ثاقل چاندی اَدا کرکے خرید لیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات