Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 22:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِس لیٔے اَبراہامؔ نے اُس مقام کا نام ”یَاہوِہ یِراِہ“ رکھا۔ آج کے دِن تک یہ مثال دی جاتی ہے، ”یَاہوِہ کے پہاڑ پر مُہیّا کیا جایٔےگا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور ابرہامؔ نے اُس مقام کا نام یہوواؔہ یِری رکھّا چُنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خُداوند کے پہاڑ پر مُہیّا کِیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उसने उस मक़ाम का नाम “रब मुहैया करता है” रखा। इसलिए आज तक कहा जाता है, “रब के पहाड़ पर मुहैया किया जाता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس نے اُس مقام کا نام ”رب مہیا کرتا ہے“ رکھا۔ اِس لئے آج تک کہا جاتا ہے، ”رب کے پہاڑ پر مہیا کیا جاتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 22:14
19 حوالہ جات  

اَبراہامؔ نے نگاہ اُٹھائی اَور آپ نے وہاں ایک مینڈھا دیکھا جِس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہویٔے تھے۔ اَبراہامؔ نے جا کر اُس مینڈھے کو پکڑا اَور اُسے اَپنے بیٹے کی بجائے سوختنی نذر کی قُربانی کے طور پر چڑھایا۔


اَور مَوشہ نے ایک مذبح بنایا اَور اُس کا نام یَاہوِہ میرا پرچم ہیں رکھا۔


تَب گدعونؔ نے وہاں یَاہوِہ کے لیٔے مذبح بنایا اَور اُس کا نام ”یَاہوِہ شالوم“ (یعنی یَاہوِہ اَمن ہے) رکھا جو آج کے دِن تک ابیعزیریوں کے عُفرہؔ میں مَوجُود ہے۔


اَبراہامؔ نے جَواب دیا، ”اَے میرے بیٹے! خُدا آپ ہی سوختنی نذر کی قُربانی کے لیٔے برّہ مہیا کرےگا۔“ اَور وہ دونوں ساتھ ساتھ آگے بڑھ گیٔے۔


تَب شموایلؔ نے ایک پتّھر لے کر اُسے مِصفاہؔ اَور شینؔ کے درمیان نصب کر دیا اَور اُس نے یہ کہہ کر اُس کا نام اِبن عزرؔ رکھا کہ، ”اِتنی دُور تک یَاہوِہ نے ہماری مدد کی۔“


اَور یعقوب نے اُس مقام کا نام بیت ایل رکھا حالانکہ پہلے اُس شہر کا نام لُوزؔ تھا۔


اِس میں کویٔی شک نہیں کہ حقیقی دینداری کا سرچشمہ عظیم ہے یعنی: وہ جو جِسم میں ظاہر ہویٔے، اَور پاک رُوح کے وسیلہ سے صادق ٹھہرے، اَور فرشتوں کو دِکھائی دئیے، غَیریہُودیوں میں اُن کی مُنادی ہُوئی، اَور ساری دُنیا میں لوگ اُن پر ایمان لائے، اَور خُدا نے یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ رہنے کے لیٔے جلال میں آسمان پر اُٹھالیا۔


”چاروں طرف کا گھیرا اٹھّارہ ہزار ہاتھ ہوگا۔ ”اَور اُس دِن سے شہر کا نام یہ ہوگا، ’یَاہوِہ شمّہ۔‘ “


جَب یَاہوِہ دیکھیں گے کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی اَور کویٔی بھی باقی نہ بچا، نہ غُلام، نہ آزاد، تو وہ اَپنے لوگوں کا اِنصاف کریں گے اَور اَپنے خادِموں پر رحم کھائیں گے۔


چنانچہ یعقوب نے اُس مقام کا نام یہ کہتے ہویٔے پنی ایل رکھا، ”مَیں نے خُدا کو رُوبرو دیکھا، تو بھی میری جان سلامت رہی!“


اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تو زچّہ کی مانند درد سے تکلیف اُٹھا رہی ہے، اَب تُجھے کھُلے میدان میں جا کر رہنے کے لیٔے، شہر کو چھوڑ دینا چاہئے۔ تُو بابیل کو جائے گی؛ وہاں تُو رِہائی پایٔے گی۔ وہیں یَاہوِہ تُجھے، تیرے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے آسمان سے دُوسری مرتبہ اَبراہامؔ کو پُکارا


لہٰذا اَب تُم صُبح سویرے رَوشنی ہوتے ہی اَپنے آقا کے خادِموں کے ہمراہ جو تمہارے ساتھ آئے ہیں روانہ ہو جانا۔“


تَب یَاہوِہ کا کلام ایلیّاہ پر نازل ہُوا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات