Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 21:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لیکن سارہؔ نے دیکھا کہ ہاگارؔ مِصری کے ہاں جو بیٹا اَبراہامؔ سے پیدا ہُوا تھا وہ اِصحاقؔ کا مضحکہ اُڑاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور سارہؔ نے دیکھا کہ ہاجرہؔ مِصری کا بیٹا جو اُس کے ابرہامؔ سے ہُؤا تھا ٹھٹھّے مارتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 एक दिन सारा ने देखा कि मिसरी लौंडी हाजिरा का बेटा इसमाईल इसहाक़ का मज़ाक़ उड़ा रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ایک دن سارہ نے دیکھا کہ مصری لونڈی ہاجرہ کا بیٹا اسمٰعیل اسحاق کا مذاق اُڑا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 21:9
19 حوالہ جات  

اَور اَبرامؔ سے ہاگارؔ کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہُوا اَور اَبرامؔ نے اُس بیٹے کا نام جو ہاگارؔ سے پیدا ہُوا تھا اِشمعیل رکھا۔


اُس وقت جو بچّہ عام جِسمانی بچّوں کی طرح پیدا ہُوا تھا وہ اُس بچّہ کو ستاتا تھا جو خُدا کے رُوح کی قُدرت سے پیدا ہُوا تھا۔ وَیسے ہی اَب بھی ہوتاہے۔


صحیفہ میں لِکھّا ہے کہ حضرت اَبراہامؔ کے دو بیٹے تھے، ایک لونڈی سے، دُوسرا آزاد عورت سے۔


اَبرامؔ کی بیوی سارَیؔ کے کویٔی اَولاد نہ ہُوئی لیکن اُن کی ایک مِصری لونڈی تھی جِن کا نام ہاگارؔ تھا۔


اَپنے دُکھ اَور بدحواسی کے عالَم میں یروشلیمؔ کو اَپنے تمام خزانے یاد آتے ہیں جو قدیم زمانہ میں اُس کی مِلکیّت تھے۔ جَب اُس کے لوگ دُشمنوں کے ہاتھ پڑے، تَب کویٔی اُس کا مددگار نہ ہُوا۔ اُس کے دُشمنوں نے اُس کی طرف دیکھا اَور اُس کی تباہی کا مذاق اُڑایا۔


بچّہ بھی اَپنی حرکتوں سے پہچانا جاتا ہے، کہ اُس کا چال چلن پاک اَور راست ہے یا نہیں۔


میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“


لیکن مَیں تو کیڑا ہُوں، اِنسان نہیں، جِس سے آدمی نفرت کرتے ہیں اَور لوگ اُسے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


قاصِد اِفرائیمؔ اَور منشّہ میں قصبہ بہ قصبہ ہوتے ہُوئے زبُولُون تک گیٔے لیکن لوگوں نے اُن کی تحقیر کی اَور اُن کا مذاق اُڑایا۔


بعض لوگوں کا مذاق اُڑایا گیا اَور اُنہیں کوڑے مارے گیٔے، بعض زنجیروں میں جکڑے اَور قَیدخانوں میں ڈالے گیٔے۔


اَور اِشمعیل کے حق میں بھی مَیں نے تمہاری دعا سُنی ہے: مَیں یقیناً اُسے برکت دُوں گا؛ مَیں اُسے برومند کروں گا اَور اُسے تعداد میں بہت بڑھاؤں گا۔ اُس سے بَارہ سردار پیدا ہوں گے، اَور مَیں اُسے بڑی قوم بناؤں گا۔


”لیکن اَب وہ لوگ میرا مذاق اُڑاتے ہیں، جو عمر میں مُجھ سے چُھوٹے ہیں، اَور جِن کے آباؤاَجداد کو میں اَپنے گلّہ کے کُتّوں کے ساتھ بھی رکھنا پسند نہ کرتا۔


اَور وہ لڑکا بڑھا اَور اُس کا دُودھ چھُڑایا گیا اَور جِس دِن اِصحاقؔ کا دُودھ چھُڑایا گیا اُس دِن اَبراہامؔ نے ایک بڑی ضیافت کی۔


ٹھٹھّےباز کو نکال دو تو فساد جاتا رہتاہے؛ اَور لڑائی جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات