Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 21:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 سارہؔ نے مزید کہا، ”اَبراہامؔ سے کون کہہ سَکتا تھا کہ کبھی سارہؔ بھی بچّوں کو دُودھ پلائے گی۔ پھر بھی مَیں نے اُن کے بُڑھاپے میں اُن کے لئے بیٹے کو پیدا کیا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور یہ بھی کہا کہ بھلا کوئی ابرہامؔ سے کہہ سکتا تھا کہ سارہؔ لڑکوں کو دُودھ پِلائے گی؟ کیونکہ اُس سے اُس کے بُڑھاپے میں میرے ایک بیٹا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इससे पहले कौन इब्राहीम से यह कहने की जुर्रत कर सकता था कि सारा अपने बच्चों को दूध पिलाएगी? और अब मेरे हाँ बेटा पैदा हुआ है, अगरचे इब्राहीम बूढ़ा हो गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس سے پہلے کون ابراہیم سے یہ کہنے کی جرأت کر سکتا تھا کہ سارہ اپنے بچوں کو دودھ پلائے گی؟ اور اب میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، اگرچہ ابراہیم بوڑھا ہو گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 21:7
15 حوالہ جات  

کیا کسی نے اَیسی بات کبھی سُنی ہے؟ کیا کسی نے کبھی اَیسی چیزیں دیکھی ہیں؟ کیا کویٔی مُلک ایک ہی دِن میں پیدا ہو سَکتا ہے یا کویٔی قوم پل بھر میں وُجُود میں آسکتی ہے؟ لیکن جوں ہی صِیّونؔ کو دردِزہ شروع ہُوا اُس کی اَولاد پیدا ہو گئی۔


یہ اُن کی آمد کے دِن ہوگا جَب وہ اَپنے مُقدّس لوگوں میں جلال پائیں گے اَور تمام مُومِنین اُن کو دیکھ کر حیران رہ جایٔیں گے۔ اُن میں تُم بھی شامل ہوگے کیونکہ تُم ہماری گواہی پر ایمان لایٔے ہو۔


تاکہ اَب جماعت کے وسیلہ سے خُدا کی گُوناگوں حِکمت اُن حاکموں اَور صاحبِ اِختیاروں کو مَعلُوم ہو جائے، جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔


یعقوب کے خِلاف کویٔی سحر نہیں چلتا، اَور نہ اِسرائیل کے خِلاف فالگیری ہو سکتی ہے۔ بَلکہ یعقوب اَور اِسرائیل کے حق میں اَب یہ کہا جائے گا، ’دیکھو خُدا نے کیسے عجِیب کام کئے ہیں۔‘


کیونکہ آپ عظیم ہیں اَور عجِیب و غریب کام کرتے ہیں؛ صِرف آپ ہی خُدا ہیں۔


اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛ اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔


پھر تُو اَپنے دِل میں کہےگی ’کون میرے لیٔے اُن کا باپ ہُوا؟ میں تو سوگ میں بیٹھی اَور بانجھ تھی؛ جَلاوطن کر دی گئی اَور ٹُھکرا دی گئی تھی۔ پھر اِنہیں کس نے پالا؟ میں اکیلی رہ گئی تھی، پھر یہ کہاں سے آ گئے؟‘ “


تَب اَبراہامؔ مُنہ کے بَل گِر پڑے؛ اَور ہنس کر دِل ہی دِل میں کہنے لگے، ”کیا سَو سالہ مَرد کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا؟ کیا سارہؔ کے ہاں، جو نوّے بَرس کی ہے، اَولاد ہوگی؟“


تَب یَاہوِہ نے اَبراہامؔ سے فرمایا، ”سارہؔ نے ہنس کر یہ کیوں کہا، ’کیا میرے ہاں واقعی بچّہ ہوگا جَب کہ مَیں ضعیف ہو چُکی ہُوں؟‘


اَور وہ لڑکا بڑھا اَور اُس کا دُودھ چھُڑایا گیا اَور جِس دِن اِصحاقؔ کا دُودھ چھُڑایا گیا اُس دِن اَبراہامؔ نے ایک بڑی ضیافت کی۔


لعنت ہو اُس شخص پر جِس نے میرے باپ کو یہ خبر دے کر مسرُور کیا کہ، ”تمہارے ہاں بیٹا پیدا ہُوا!“


اگلی صُبح جَب مَیں اَپنے بچّے کو دُودھ پِلانے کے لیٔے اُٹھی تو دیکھا کہ بچّہ مَرا ہُواہے۔ لیکن جَب مَیں نے صُبح کی رَوشنی میں اُس پر غور سے نگاہ کی تو دیکھا کہ یہ وہ بچّہ نہیں ہے جسے مَیں نے پیدا کیا تھا۔“


اَور تحفنیسؔ کی بہن سے ہددؔ کا بیٹا گِنُوباتؔھ پیدا ہُوا جِس کی پرورِش تحفنیسؔ نے شاہی محل میں کی اَور گِنُوباتؔھ فَرعوہؔ کے بیٹوں کے ساتھ ہی رہتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات