Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 21:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور اَبراہامؔ نے اَپنے اُس بیٹے کا نام جو سارہؔ سے پیدا ہُوا، اِصحاقؔ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور ابرہامؔ نے اپنے بیٹے کا نام جو اُس سے سارہؔ کے پَیدا ہُؤا اِضحاقؔ رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इब्राहीम ने अपने इस बेटे का नाम इसहाक़ यानी ‘वह हँसता है’ रखा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ابراہیم نے اپنے اِس بیٹے کا نام اسحاق یعنی ’وہ ہنستا ہے‘ رکھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 21:3
11 حوالہ جات  

تَب خُدا نے فرمایا، ”بے شک، تمہاری بیوی سارہؔ کو تُم سے بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام اِصحاقؔ رکھنا۔ مَیں اُس کے ساتھ اَیسا عہد باندھوں گا جو اُس کے بعد اُس کی نَسل کے لیٔے اَبدی عہد ہوگا۔


اَور نہ ہی صِرف اُن کی نَسل ہونے کے باعث وہ حضرت اَبراہامؔ کے فرزند ٹھہرے بَلکہ خُدا کا وعدہ یہ تھا، ”تمہاری نَسل کا نام اِصحاقؔ ہی سے آگے بڑھےگا۔“


سارہؔ نے کہا، ”خُدا نے مُجھے ہنسایا اَورجو کویٔی اِس بارے میں سُنے گا وہ بھی میرے ساتھ ہنسے گا۔“


حالانکہ خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے فرمایا تھا کہ، ”تمہاری نَسل کا نام اِصحاقؔ ہی سے آگے بڑھےگا۔“


حضرت اَبراہامؔ سے حضرت اِصحاقؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت اِصحاقؔ سے حضرت یعقوب، حضرت یعقوب سے حضرت یہُوداہؔ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہُوئے،


لیکن مَیں نے تمہارے باپ اَبراہامؔ کو دریا کے پار کے مُلک سے لے کر کنعانؔ کے سارے مُلک میں اُس کی رہبری کی اَور اُس کی نَسل بڑھائی۔ مَیں نے اُسے اِصحاقؔ عنایت کیا۔


اَور خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے ایک عہد باندھا جِس کا نِشان ختنہ تھا۔ چنانچہ جَب حضرت اَبراہامؔ اِصحاقؔ کے باپ بنے اَور اِصحاقؔ آٹھ دِن کے ہو گئے تو حضرت اَبراہامؔ نے حضرت اِصحاقؔ کا ختنہ کیا۔ پھر حضرت اِصحاقؔ یعقوب کے باپ بنے، اَور حضرت یعقوب ہماری قوم کے بَارہ قبیلوں کے باپ بنے۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”اَپنے اِکلوتے بیٹے اِصحاقؔ کو جِس سے تُم مَحَبّت کرتے ہو ساتھ لے کر موریاہؔ کے علاقہ میں جاؤ اَور وہاں کے ایک پہاڑ پرجو میں تُمہیں بتاؤں گا اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے طور پر نذر کرو۔“


لیکن خُدا نے اَبراہامؔ سے فرمایا، ”اُس لڑکے اَور اَپنی لونڈی کے بارے میں اِس قدر پریشان نہ ہو۔ جو کُچھ سارہؔ تُم سے کہتی ہے اُسے مان لو کیونکہ تمہاری نَسل کا نام اِصحاقؔ ہی سے آگے بڑھےگا۔


لیکن اَپنا عہد مَیں اِصحاقؔ ہی سے باندھوں گا جو اگلے سال اِسی وقت تمہارے ہاں سارہؔ سے پیدا ہوگا۔“


اَبراہامؔ کے بیٹے اِصحاقؔ کا نَسب نامہ یہ ہے: اَبراہامؔ سے اِصحاقؔ پیدا ہُوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات