Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 21:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 دُوسرے دِن صُبح سویرے ہی اَبراہامؔ نے کچھ کھانا اَور پانی کی مشک لے کر ہاگارؔ کے کندھے پر رکھ دی اَور ہاگارؔ کو اُن کے لڑکے کے ساتھ وہاں سے رخصت کر دیا اَور وہ چلی گئیں اَور بیرشبعؔ کے بیابان میں بھٹکتی پھریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تب ابرہامؔ نے صُبح سویرے اُٹھ کر روٹی اور پانی کی ایک مشک لی اور اُسے ہاجرہؔ کو دِیا بلکہ اُسے اُس کے کندھے پر دھر دِیا اور لڑکے کو بھی اُس کے حوالہ کر کے اُسے رُخصت کر دِیا۔ سو وہ چلی گئی اور بیرسبعؔ کے بیابان میں آوارہ پِھرنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इब्राहीम सुबह-सवेरे उठा। उसने रोटी और पानी की मशक हाजिरा के कंधों पर रखकर उसे लड़के के साथ घर से निकाल दिया। हाजिरा चलते चलते बैर-सबा के रेगिस्तान में इधर-उधर फिरने लगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ابراہیم صبح سویرے اُٹھا۔ اُس نے روٹی اور پانی کی مشک ہاجرہ کے کندھوں پر رکھ کر اُسے لڑکے کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔ ہاجرہ چلتے چلتے بیرسبع کے ریگستان میں اِدھر اُدھر پھرنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 21:14
28 حوالہ جات  

غُلام مالک کے گھر میں ہمیشہ نہیں رہتا لیکن بیٹا ہمیشہ رہتاہے۔


جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔


اگر کویٔی آدمی صُبح سویرے اُٹھ کر اَپنے ہمسایہ کے لیٔے بُلند آواز سے دُعائے خیر کرتا ہے، تو اُسے لعنت گِنا جائے گا۔


اَب مَیں تاخیر سے کام نہیں لُوں گا مَیں آپ کے اَحکام ماننے میں جلدی کروں گا۔


بعض لوگ بیابانوں اَور صحراؤں میں مارے مارے پھرے، لیکن بسنے کے لیٔے کسی شہر کی راہ نہ پائی۔


تَب ایلیّاہ خوفزدہ ہو گیٔے اَور اَپنی جان بچانے کے لیٔے بھاگے اَور جَب وہ یہُوداہؔ کے بیرشبعؔ میں پہُنچے، تو اَپنے خادِم کو اُنہُوں نے وہیں ترک کر دیا۔


دُوسرے دِن علی الصبح اُنہُوں نے قَسم کھا کر آپَس میں عہد کر لیا۔ تَب اِصحاقؔ نے اُنہیں رخصت کر دیا اَور وہ سلامتی کے ساتھ وہاں سے چلے گیٔے۔


لیکن اَپنے جیتے جی اَبراہامؔ نے اَپنی داشتاؤں کے بیٹوں کو انعامات دے کر اُنہیں اَپنے بیٹے اِصحاقؔ کے پاس سے مشرقی مُلک کو بھیج دیا۔


اِس لیٔے وہ مقام بیرشبعؔ کہلایا کیونکہ اُن دو آدمیوں نے وہاں قَسم کھا کر عہد کیا تھا۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے ہاگارؔ کو بیابان میں شُورؔ کی راہ کے کنارے ایک چشمہ کے پاس پایا۔


حِشبونؔ کے کھیت، اَور سِبماہؔ کی انگوری بیلیں مُرجھا گئیں۔ قوموں کے حُکمرانوں نے بہترین انگوری بیلوں کو پاؤں تلے روند ڈالا، جو کبھی یعزیرؔ تک جا پہُنچی تھیں اَور بیابان کی طرف پھیل گئی تھیں۔ اَور اُن کی شاخیں سمُندر تک پھیل چُکی تھیں۔


تَب اِسرائیل اَپنا سَب کچھ لے کر روانہ ہُوئے اَور جَب وہ بیرشبعؔ پہُنچے تو اُنہُوں نے اَپنے باپ اِصحاقؔ کے خُدا کے لیٔے قُربانیاں گزرانیں۔


تو ایک شخص نے اُنہیں کھیتوں میں اِدھر اُدھر گھُومتے پایا اَور اُن سے پُوچھا، ”تُم کیا ڈھونڈ رہے ہو؟“


اِصحاقؔ نے اُس کا نام شِباہ رکھا اَور آج تک وہ شہر بیرشبعؔ کہلاتا ہے۔


تَب اُس نے اَور اُس کے ساتھ کے آدمیوں نے کھایا پیا اَور رات وہیں بسر کی۔ اگلے دِن صُبح جَب وہ اُٹھے تو خادِم نے کہا، ”مُجھے میرے آقا کے پاس روانہ کر دیجئے۔“


تَب اَبراہامؔ اَپنے خادِموں کے پاس لَوٹ آئے اَور وہ سَب بیرشبعؔ کو روانہ ہویٔے اَور اَبراہامؔ نے بیرشبعؔ میں قِیام کیا۔


دُوسرے دِن صُبح سویرے اَبراہامؔ نے اُٹھ کر اَپنے گدھے پر زین کسی اَور اَپنے خادِموں میں سے دو کو اَور اَپنے بیٹے اِصحاقؔ کو اَپنے ساتھ لیا۔ جَب اُس نے سوختنی نذر کی قُربانی کے لیٔے حسبِ ضروُرت لکڑیاں کاٹ لیں تو وہ اُس مقام کی طرف چل دئیے جو خُدا نے اُنہیں بتایا تھا۔


اَور اَبراہامؔ نے بیرشبعؔ میں ایک جھاؤ کا درخت لگایا اَور وہاں آپ نے یَاہوِہ، اَبدی خُدا سے دعا کی


دُوسرے دِن صُبح سویرے اَبراہامؔ اُٹھے اَور اُس مقام کو لَوٹے جہاں وہ یَاہوِہ کے حُضُور کھڑے تھے۔


میں اُس لونڈی کے بیٹے سے بھی ایک قوم پیدا کروں گا کیونکہ وہ بھی تمہارا بیٹا ہے۔“


جَب مشک کا پانی ختم ہو گیا تو ہاگارؔ نے لڑکے کو ایک جھاڑی کے سایہ میں چھوڑ دیا۔


جو آدمی اَپنا گھر چھوڑ دیتاہے وہ اُس پرندے کی مانند ہے جو اَپنے گھونسلے سے بھٹک گیا ہو۔


دُوسرے دِن علی الصبح یعقوب نے اُس پتّھر کو لے کر جسے اُنہُوں نے اَپنے سَر کے نیچے رکھا تھا سُتون کی طرح کھڑا کیا اَور اُس کے اُوپر زَیتُون کا تیل ڈالا،


صُبح ہوتے ہی یہوشُعؔ تمام بنی اِسرائیل کے ساتھ شِطِّیمؔ سے کوچ کرکے یردنؔ کے کنارے پر آئے اَور پار اُترنے سے پہلے وہاں قِیام کیا۔


شموایلؔ صُبح سویرے اُٹھے اَور شاؤل کو ملنے گیا۔ لیکن اُنہیں بتایا گیا، ”شاؤل کرمِلؔ چلا گیا اَور وہاں اُس نے اَپنے اِعزاز میں ایک یادگار کھڑی کی اَور پھر مُڑ کر گِلگالؔ کو چلا گیا ہے۔“


اگلے دِن سویرے ہی حِزقیاہؔ بادشاہ نے شہر کے اُمرا کو جمع کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی طرف روانہ ہُوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات