اَور داویؔد نے خُدا سے کہا، ”کیا وہ مَیں ہی نہیں تھا جِس نے جنگجو مَردوں کے گنے جانے کا حُکم دیا تھا؟ گُناہ تو مَیں نے کیا ہے، خطا تو مُجھ چرواہے سے ہُوئی ہے۔ اَور یہ تو محض بھیڑیں ہیں؟ اُنہُوں نے کیا کیا ہے؟ اَے یَاہوِہ میرے خُدا! آپ کا ہاتھ میرے اَور میرے خاندان کے خِلاف اُٹھے لیکن اِس وَبا کو اَپنے لوگوں کے درمیان سے اُٹھا لیں۔“
