Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 20:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَبراہامؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے سوچا، ’اِس جگہ لوگوں کو بالکُل خُدا کا خوف نہیں ہے اَور وہ میری بیوی سارہؔ کو حاصل کرنے کے لیٔے مُجھے مار ڈالیں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 ابرہامؔ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ خُدا کا خوف تو اِس جگہ ہرگِز نہ ہو گا اور وہ مُجھے میری بِیوی کے سبب سے مار ڈالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 इब्राहीम ने जवाब दिया, “मैंने अपने दिल में कहा कि यहाँ के लोग अल्लाह का ख़ौफ़ नहीं रखते होंगे, इसलिए वह मेरी बीवी को हासिल करने के लिए मुझे क़त्ल कर देंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 ابراہیم نے جواب دیا، ”مَیں نے اپنے دل میں کہا کہ یہاں کے لوگ اللہ کا خوف نہیں رکھتے ہوں گے، اِس لئے وہ میری بیوی کو حاصل کرنے کے لئے مجھے قتل کر دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 20:11
16 حوالہ جات  

بے لوث مَحَبّت اَور وفاداری سے گُناہ کا کفّارہ ہوتاہے؛ اَور یَاہوِہ کے خوف سے اِنسان بدی سے دُور رہتاہے۔


تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔


لیکن میرے پیش رَو حاکم لوگوں پر ایک بھاری بوجھ بنے ہُوئے تھے۔ وہ رعایا سے غِذا اَور مَے کے علاوہ چالیس ثاقل چاندی لیتے تھے اَور اُن کے مُلازمین بھی لوگوں پر حُکومت جتاتے تھے۔ لیکن خُدا کے خوف کی وجہ سے مَیں نے اَیسا نہ کیا


جَب وہاں کے باشِندوں نے اُن سے اُن کی بیوی کے متعلّق پُوچھا تَب آپ نے کہا، ”وہ میری بہن ہے،“ کیونکہ وہ یہ کہنے سے ڈرتے تھے، ”وہ میری بیوی ہے۔“ اِصحاقؔ نے سوچا، ”اِس جگہ کے لوگ رِبقہؔ کی وجہ سے مُجھے قتل نہ کر ڈالیں کیونکہ رِبقہؔ خُوبصورت ہے۔“


جَب مِصری تُمہیں دیکھیں گے تو کہیں گے، ’تُم میری بیوی ہو۔‘ سو وہ مُجھے تو مار ڈالیں گے لیکن تُمہیں زندہ رہنے دیں گے۔


اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے، اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔“


تیسرے دِن یُوسیفؔ نے اُن سے کہا، ”ایک کام کرو تاکہ زندہ رہو؛ کیونکہ مَیں خُدا سے ڈرنے والا آدمی ہُوں۔


یَاہوِہ نے فرمایا، ”اِس لڑکے پر ہاتھ نہ بڑھاؤ؛ اَور اُسے کچھ نہ کرنا۔ اَب مَیں جان گیا کہ تُو خُدا سے ڈرنے والا اِنسان ہے کیونکہ تُونے مُجھ سے اَپنے بیٹے، بَلکہ اِکلوتے بیٹے کو بھی دریغ نہ کیا۔“


”نہ ہی اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خوف ہے۔“


یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے، مُجھے غُرور، شیخی، بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔


خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛ اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟


عُوضؔ کی سرزمین میں ایُّوب نام کے ایک شخص رہتے تھے۔ وہ کامل اَور راستباز اِنسان تھے، ایُّوب خُدا سے ڈرتے اَور بدی سے دُور رہتے تھے۔


اَور اَبی ملیخ نے اَبراہامؔ سے پُوچھا، ”کیا وجہ تھی جو آپ نے اَیسا کیا؟“


اُس کے علاوہ وہ واقعی میری بہن بھی ہے یعنی میرے باپ کی بیٹی ہے، میری ماں کی بیٹی نہیں ہے، پھر بعد کو وہ میری بیوی بنی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات