تُو عدنؔ میں تھا، جو خُدا کا باغ تھا؛ ہر قیمتی پتّھر تُمہیں سجاتا تھا یاقُوتِ سُرخ، ہیرا اَور سبز زُمُرّد، پکھراج اَور سنگِ سُلیمانی اَور سنگِ یَشب نیلم، نیلا فیروزہ اَور فیروزہ، الغرض ہر قِسم کے قیمتی پتّھر سے تُو آراستہ تھا؛ جنہیں سونے کی تختیوں میں جڑ دیا گیا تھا، جو تیری پیدائش کے دِن ہی تیّار کی گئی تھیں۔
