Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یہ ہے آسمان اَور زمین کی پیدائش جَب وہ وُجُود میں لایٔے گیٔے۔ جَب یَاہوِہ خُدا نے زمین اَور آسمان کو بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 یہ ہے آسمان اور زمِین کی پَیدایش جب وہ خلق ہُوئے جِس دِن خُداوند خُدا نے زمِین اور آسمان کو بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 यह आसमानो-ज़मीन की तख़लीक़ का बयान है। जब रब ख़ुदा ने आसमानो-ज़मीन को बनाया

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 یہ آسمان و زمین کی تخلیق کا بیان ہے۔ جب رب خدا نے آسمان و زمین کو بنایا

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 2:4
27 حوالہ جات  

آدمؔ کا شجرہ نَسب یہ ہے: جَب خُدا نے اِنسان کو پیدا کیا، تو خُدا نے اُسے خُدا کی صورت پر بنایا۔


خُداوؔند خُدا جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے، یعنی قادرمُطلق فرماتا ہے، ”میں اَلفا اَور اَومیگا یعنی اِبتدا اَور اِنتہا ہُوں۔“


کیا بارش کا کویٔی باپ ہے؟ یا اوس کے قطرے کون پیدا کرتا ہے؟


جَب سَب لوگوں نے یہ دیکھا تو مُنہ کے بَل گِرے اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”یَاہوِہ ہی خُدا ہیں، یَاہوِہ ہی خُدا ہیں!“


یَاہوِہ جنگ میں فتح پاتے ہیں؛ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔


عیسَوؔ یعنی اِدُوم کا نَسب نامہ یہ ہے:


اَور خُدا نے جو کچھ بنایا تھا اُس پر نظر ڈالی اَور وہ بہت ہی اَچھّا تھا اَور شام ہویٔی اَور صُبح ہویٔی، یہ چھٹا دِن تھا۔


خُدا نے دیکھا کہ رَوشنی اَچھّی ہے اَور اُس نے رَوشنی کو تاریکی سے جُدا کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ کے علاوہ اَور کون خُدا ہے؟ اَور ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹّان ہے؟


اَور یُوں فریاد کی: ”اَے یَاہوِہ ہمارے آباؤاَجداد کے خُدا، آپ وُہی خُدا نہیں ہیں جو آسمان میں ہیں۔ اَور آپ قوموں کی تمام مملکتوں پر حُکمران ہیں۔ اِختیار اَور قُدرت آپ کے ہی ہاتھوں میں ہے اِس وجہ سے کویٔی بھی آپ کا مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔


اَور لیوی کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کی نَسل چلی یہ تھے: گیرشون قُہات اَور مِراریؔ۔ اَور لیوی کی عمر ایک سَو سینتیس بَرس کی ہوئی۔


سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک کے اِدُومیوں کے باپ عیسَوؔ کا نَسب نامہ یہ ہے:


اَبراہامؔ کے بیٹے اِصحاقؔ کا نَسب نامہ یہ ہے: اَبراہامؔ سے اِصحاقؔ پیدا ہُوا۔


یہ اَبراہامؔ کے بیٹے اِشمعیل کا نَسب نامہ ہے جو سارہؔ کی لونڈی ہاگارؔ مِصری سے اَبراہامؔ کے یہاں پیدا ہُوا۔


شِمؔ کا شجرہ نَسب یہ ہے: سیلاب کے دو بَرس بعد جَب شِمؔ سَو بَرس کا تھا تو اُن کے یہاں اَرفاکسَدؔ پیدا ہویٔے۔


نوحؔا کے بیٹوں، شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ جِن کے یہاں سیلاب کے بعد بیٹے پیدا ہویٔے، شجرہ نَسب یہ ہے:


خُدا نے اُنہیں برکت دی اَور اُن سے کہا، ”پھُولو پھلو اَور تعداد میں بڑھو اَور زمین کو معموُر و محکُوم کرو۔ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اَور ہر جاندار مخلُوق پرجو زمین پر چلتی پھرتی ہے، اِختیار رکھو۔“


اِبتدا میں خُدا نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔


تَب مَیں نے سَب پانیِوں پر اِختیار رکھنے والے فرشتہ کو یہ کہتے سُنا، ”اَے قُدُّوس خُدا! تو جو ہے اَورجو تھا، تو عادل ہے کہ تُونے اَیسا اِنصاف کیا؛


”اَے قادرمُطلق خُداوؔند خُدا! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں، تُو جو ہے اَورجو تھا، کیونکہ تُونے اَپنی عظیم قُدرت کا اِستعمال کرکے بادشاہی کرنا شروع کر دی ہے۔


حضرت یُوحنّا کی جانِب سے، اُن سات جماعتوں کے نام جو صُوبہ آسیہؔ میں مَوجُود ہیں: تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے، اَور اُس کی طرف سے جو ہے، اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے، اَور اُن سات رُوحوں یعنی پاک رُوح کی طرف سے جو اُس کے تخت کے سامنے ہے،


”یہ وُہی یَاہوِہ، اِسرائیل کے بادشاہ اَور نَجات دِہندہ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔


کیونکہ آپ عظیم ہیں اَور عجِیب و غریب کام کرتے ہیں؛ صِرف آپ ہی خُدا ہیں۔


اَور خُدا نے فرمایا، ”رَوشنی ہو جا،“ اَور رَوشنی ہو گئی۔


اَور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اَور اُسے مُقدّس ٹھہرایا، کیونکہ اُس دِن خُدا نے تخلیقِ کائِنات کے سارے کام سے فراغت پائی۔


”جَب مَیں نے زمین کی بُنیاد رکھی تَب تُم کہاں تھے؟ اگر تُم دانشمند ہو تو مُجھے بتاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات