Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 19:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور لَوطؔ کو پُکار کر کہا، ”وہ مَرد جو آج رات تمہارے پاس آئے، کہاں ہیں؟ اُنہیں ہمارے پاس باہر لے کر آ، تاکہ ہم اُن سے صحبت کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اُنہوں نے لُوطؔ کو پُکار کر اُس سے کہا کہ وہ مَرد جو آج رات تیرے ہاں آئے کہاں ہیں؟ اُن کو ہمارے پاس باہر لے آ تاکہ ہم اُن سے صُحبت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उन्होंने आवाज़ देकर लूत से कहा, “वह आदमी कहाँ हैं जो रात के वक़्त तेरे पास आए? उनको बाहर ले आ ताकि हम उनके साथ हरामकारी करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُنہوں نے آواز دے کر لوط سے کہا، ”وہ آدمی کہاں ہیں جو رات کے وقت تیرے پاس آئے؟ اُن کو باہر لے آ تاکہ ہم اُن کے ساتھ حرام کاری کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 19:5
23 حوالہ جات  

وہ ابھی کھا پی رہے تھے کہ شہر کے چند بدکار لوگوں نے اُس گھر کو گھیرلیا، اَور دروازہ کو زور زور سے پیٹنا شروع کر دیا اَور اُس بُزرگ یعنی گھر کے مالک سے چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر کہنے لگے کہ، ”اُس شخص کو جو تیرے گھر آیا ہے باہر لا تاکہ ہم اُس کے ساتھ صحبت کریں۔“


اَور اِسی طرح سدُومؔ اَور عمورہؔ اَور اُن کے آس پاس کے شہروں کے لوگ بھی اُن اِسرائیلیوں کی طرح جنسی بدفعلی کرنے لگے تھے، چنانچہ اَبدی آگ کی سزا پا کر ہمارے لیٔے باعث عِبرت ٹھہرے۔


اُن کے چہرے اُن کے خِلاف گواہی دے رہے ہیں؛ وہ اَپنے گُناہوں کا اہلِ سدُومؔ کی مانند مظاہرہ کرتے ہیں؛ اُنہیں چھپاتے نہیں۔ اُن پر افسوس! وہ اَپنی مُصیبت کے خُود ہی ذمّہ دار ہیں۔


” ’تُم مَرد کے ساتھ ہم بِستری نہ کرنا جَیسے عورت سے کی جاتی ہے؛ یہ نہایت ہی مکرُوہ کام ہے۔


اَور زناکاروں، لَونڈے بازوں، غُلام فروشوں، جھُوٹ بولنے والے، جھُوٹی قَسمیں کھانے والے اَور اَیسے تمام کام ہیں جو اُس صحیح تعلیم کے خِلاف میں ہیں،


کیا تُم نہیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ دھوکے میں نہ رہو! نہ حرام کار نہ بُت پرست، نہ زناکار، نہ لَونڈے باز


جتنے گُناہ تُونے کئے اُس کے آدھے گُناہ بھی سامریہؔ نے نہ کئے۔ تُونے اُن سے بھی زِیادہ قابل نفرت کام کئے۔ تُونے اَپنی اُن تمام حرکتوں سے اَپنی بہنوں کو راستباز ٹھہرایا ہے۔


لیکن بدکار، دغاباز لوگ فریب دیتے اَور فریب کھاتے ہُوئے بگڑتے چلے جایٔیں گے۔


” ’اَب تیری بہن سدُومؔ کا گُناہ یہ تھا: وہ اَور اُس کی بیٹیاں مغروُر، مست اَور بے فکر تھیں، اُنہُوں نے غریبوں اَور مُحتاجوں کی دستگیری نہ کی۔


کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟ نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں، وہ شرمانا جانتے ہی نہیں۔ اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛ اِس لئے جَب مَیں اُنہیں سزا دُوں گا، تَب وہ ٹھوکر کھا کر گریں گے،“ یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


اِس لیٔے برسات روک دی گئی ہے، اَور موسمِ بہار میں بارش نہیں برسی۔ پھر بھی تیرے چہرے سے فاحِشہ کی سِی بے حیائی نظر آتی ہے؛ اَور تو شرم سے شرمندہ ہونے سے اِنکار کرتی ہے۔


اگرچہ قادرمُطلق یَاہوِہ ہمیں زندہ نہ رہنے دیتے، تَب تو ہم سدُومؔ کی مانند، اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔


” ’اگر کویٔی شخص کسی مَرد سے صحبت کرے جَیسا کہ عورت سے کیا جاتا ہے تو اُن دونوں نے نہایت مکرُوہ کام کیا ہے۔ لہٰذا وہ دونوں ضروُر جان سے مار دئیے جایٔیں۔ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔


اَور بہت سے لوگ اُن کی شہوت پرستی کی پیروی کریں گے جِن کی وجہ سے راہِ حق کی بدنامی ہوگی۔


اَور خُدا نے راستباز حضرت لُوطؔ کو جو بےدینوں کے ناپاک چال چلن سے تنگ آ چُکے تھے، بچا لیا۔


لَوطؔ اُن سے مِلنے باہر نِکلا اَور اَپنے پیچھے دروازہ بند کر دیا۔


کسی معبُود کے واسطے کویٔی اِسرائیلی عورت یا آدمی بدفعلی کا کام نہ کرے۔


اَور اُس مُلک کے مَندِروں میں مرَدپرستی کرنے والے مَرد رکھّے گیٔے تھے جو اُن تمام مکرُوہ کاموں میں مشغُول تھے جو اُن غَیر قوموں میں کیٔے جاتے تھے، جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا۔


اَور اُن کے باپ آساؔ کے دَورِ حُکومت میں باقی رہ گیٔے تمام معبُودوں کے مَندِروں کے مرَدپرستوں کو اُنہُوں نے مُلک سے بے دخل کر دیا۔


وہ مغروُر تھیں اَور اُنہُوں نے میرے سامنے قابل نفرت کام کئے اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں دُور کر دیا، جَیسا کہ تُونے دیکھاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات