Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 19:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 بڑی بیٹی کے ہاں بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس نے اُس کا نام مُوآب رکھا۔ وہ مُوآبیوں کا باپ ہے جو آج تک مَوجُود ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 اور بڑی کے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام موآؔب رکھّا۔ وُہی موآبیوں کا باپ ہے جو اب تک مَوجُود ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 बड़ी बेटी के हाँ बेटा पैदा हुआ। उसने उसका नाम मोआब रखा। उससे मोआबी निकले हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 بڑی بیٹی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ اُس نے اُس کا نام موآب رکھا۔ اُس سے موآبی نکلے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 19:37
14 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”تُم مُوآبیوں کو دِق نہ کرنا اَور نہ ہی اُنہیں جنگ کے لیٔے چھیڑنا۔ مَیں اُن کی سرزمین کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں نہ دُوں گا کیونکہ مَیں نے عاؔر شہر کو لَوطؔ کی نَسل کو مِیراث کے طور پر دے دیا ہے۔“


مَیں نے محلونؔ کی بِیوہ مُوآبی رُوتؔ کو بھی اَپنی بیوی کے طور پر اَپنا لیا ہے تاکہ مرحُوم کا نام اُس کی جائداد سے وابستہ رہے اَور اُس کا نام اُس کے خاندان سے یا شہر کے دروازہ پر سے مِٹ نہ جائے۔ آج تُم اِس کے گواہ ہو!“


کویٔی بھی عمُّونی یا مُوآبی یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے، دسویں پُشت تک اُن کی نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔


جَب تُم بنی عمُّون کے قریب پہُنچو تو اُنہیں ستانا مت اَور نہ اُنہیں جنگ کے لیٔے اُکسانا کیونکہ مَیں بنی عمُّون کے مُلک کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں مِیراث کے طور پر نہ دُوں گا۔ مَیں نے اُسے بنی لَوطؔ کو مِیراث میں دے دیا ہے۔“


اَے مُوآب! تُجھ پر افسوس! اَے کموشؔ کے لوگو تُم تباہ ہو گئے! اُس نے اَپنے بیٹوں کو بھگوڑوں اَور اَپنی بیٹیوں کو اسیروں کی مانند امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے حوالہ کر دیا۔


لہٰذا لَوطؔ کی دونوں بیٹیاں اَپنے باپ سے حاملہ ہُوئیں۔


اَور جَب شاؤل نے اِسرائیل پر بادشاہی کرنے کی ذمّہ داری قبُول کرلی تو وہ چاروں طرف اَپنے دُشمنوں، مُوآب، بنی عمُّون، اِدُوم، شاہ ضوباہؔ اَور فلسطینیوں سے لڑے۔ اُس نے جدھر کا رُخ کیا اُسے فتح نصیب ہُوئی۔


آپ اُن کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کریں جَیسا مِدیانیوں کے ساتھ، اَور جَیسا دریائے قیشونؔ پر سیسؔرا اَور یابینؔ کے ساتھ کیا گیا تھا۔


مَیں نے مُوآب کی ملامت اَور بنی عمُّون کی طَعنہ زنی سُنی ہے، جنہوں نے میرے لوگوں کو بے عزّت کیا اَور اُن کی زمین کو لے لینے کی دھمکیاں دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات