29 چنانچہ جَب خُدا اُس میدان کے شہروں کو نِیست و نابُود کر چُکا تو خُدا نے اَبراہامؔ کو یاد کرکے لَوطؔ کو اُس آفت سے بچا لیا جِس سے وہ شہر جہاں لَوطؔ رہتا تھا غارت کر دئیے گیٔے تھے۔
29 اور یُوں ہُؤا کہ جب خُدا نے اُس ترائی کے شہروں کو نیست کِیا تو خُدا نے ابرہامؔ کو یاد کِیا اور اُن شہروں کو جہاں لُوطؔ رہتا تھا غارت کرتے وقت لُوطؔ کو اُس بلا سے بچایا۔
29 यों अल्लाह ने इब्राहीम को याद किया जब उसने उस मैदान के शहर तबाह किए। क्योंकि वह उन्हें तबाह करने से पहले लूत को जो उनमें आबाद था वहाँ से निकाल लाया।
29 یوں اللہ نے ابراہیم کو یاد کیا جب اُس نے اُس میدان کے شہر تباہ کئے۔ کیونکہ وہ اُنہیں تباہ کرنے سے پہلے لوط کو جو اُن میں آباد تھا وہاں سے نکال لایا۔
تُم اَپنی راستبازی یا اَپنی دیانتداری کے سبب سے اُن کے مُلک پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے ہو بَلکہ یہ اُن قوموں کی بدکاری کا نتیجہ ہے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال رہے ہیں تاکہ یَاہوِہ اُس قول کو پُورا کریں جِس کی قَسم اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی تھی۔
اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔
تَب مَیں نے لیویوں کو حُکم دیا کہ جاؤ، اَور سَبت کے دِن کے تقدُّس کو قائِم رکھنے کے لیٔے پھاٹکوں کی نگہبانی کرو۔ اَے میرے خُدا! مُجھے اِس کا نیک اجر دینا اَور اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق مُجھ پر رحم کرنا۔
چونکہ یَاہوِہ تُم سے مَحَبّت رکھتے تھے اَور وہ اُس قَسم کو بھی پُورا کیٔے جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی۔ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے غُلامی کے مُلک سے نکال کر مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے ہاتھ سے رِہائی بخشی۔
اَور اگر یہ تین شخص اُس میں ہوتے تو بھی یَاہوِہ قادر نے یہ فرمایاہے کہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، وہ اَپنے بیٹوں یا بیٹیوں کو بچا نہ سکتے تھے۔ صِرف اَپنے آپ کو بچا پاتے لیکن مُلک ویران ہو جاتا۔