Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 19:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 تَب یَاہوِہ نے اَپنی طرف سے سدُومؔ اَور عمورہؔ پر آسمان سے جلتی ہُوئی گندھک برسائی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 تب خُداوند نے اپنی طرف سے سدُوؔم اور عمُورؔہ پر گندھک اور آگ آسمان سے برسائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 तब रब ने आसमान से सदूम और अमूरा पर गंधक और आग बरसाई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 تب رب نے آسمان سے سدوم اور عمورہ پر گندھک اور آگ برسائی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 19:24
29 حوالہ جات  

اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔


چنانچہ خُدا بابیل کو جو تمام مملکتوں کی حشمت ہے، اَور جِس کی شان و شوکت پر کَسدیوں کو ناز ہے، سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح تہہ و بالا کر دے گا۔


اَور اِسی طرح سدُومؔ اَور عمورہؔ اَور اُن کے آس پاس کے شہروں کے لوگ بھی اُن اِسرائیلیوں کی طرح جنسی بدفعلی کرنے لگے تھے، چنانچہ اَبدی آگ کی سزا پا کر ہمارے لیٔے باعث عِبرت ٹھہرے۔


اَور خُدا نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کے شہروں کو مُجرم قرار دے کر جَلا کر راکھ کر دیا تاکہ آئندہ زمانہ کے بےدینوں کے لیٔے عِبرت ہو کہ اُن کے ساتھ کیسا سلُوک کیا جایٔےگا۔


مَیں نے تُم میں سے بعض کو سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح نِیست و نابود کر دیا۔ تُم اُس جلتی ہُوئی لکڑی کی مانند تھے جو گویا آگ میں سے نکالی گئی ہو، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جِس طرح مَیں نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کو اُن کے آس پاس کے شہروں کے ساتھ نِیست و نابود کر دیا تھا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”ہُوبہو وَیسی ہی حالت بابیل کی ہوگی جہاں کویٔی بشر نہ رہے گا؛ نہ کویٔی آدمؔ زاد وہاں بسے گا۔


اِس لیٔے میری حیات کی قَسم، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔ مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔ وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان، اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔ میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛ اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔


میرے لوگوں کی سزا سدُومؔ سے بھی سنگین ہے۔ جو پل بھر میں تباہ ہو گیا اَور کویٔی ہاتھ اُس کی مدد کے لیٔے نہ بڑھ پایا۔


وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو، جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔ کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے، اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔


آگ اُس کے خیمہ میں بستی ہے؛ اَور جلتی ہُوئی گندھک اُس کے مَسکن پر بِکھیر دی جاتی ہے۔


اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔


جِس طرح سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَپنے ہمسائے شہروں کے ساتھ غارت کئے گیٔے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اُسی طرح مُلکِ اِدُوم میں کویٔی بشر نہ رہے گا، اَور نہ ہی لوگ وہاں بسیں گے۔


اگرچہ قادرمُطلق یَاہوِہ ہمیں زندہ نہ رہنے دیتے، تَب تو ہم سدُومؔ کی مانند، اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔


بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ، عدالت کے دِن سدُومؔ کا حال اُس شہر کے حال سے زِیادہ قابل برداشت ہوگا۔


تو اُسے بھی خُدا کے قہر کی اُس خالص مَے کو پینا ہوگا جو اُس کے غضب کے پیالہ میں بھری گئی ہے۔ وہ مُقدّس فرشتوں اَور برّہ کے رُوبرو اُس آگ اَور گندھک کے عذاب میں مُبتلا ہوکر تڑپتا رہے گا۔


تَب لَوطؔ نے آنکھ اُٹھاکر یردنؔ ندی کے پاس کی ساری ترائی پر اَور اُس کے اطراف ضُعَرؔ تک نظر دَوڑائی کیونکہ وہ (اِس سے پیشتر کہ یَاہوِہ نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کو تباہ کیا) یَاہوِہ کے باغ اَور مِصر کے مُلک کی مانند خُوب سیراب تھی۔


اَبرامؔ تو مُلکِ کنعانؔ میں جا بسے، جَب کہ لَوطؔ نے ترائی کے شہروں میں سکونت اِختیار کی اَور سدُومؔ تک اَپنے خیمے کھڑے کئے۔


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”مَیں اَب جو کچھ کرنے کو ہُوں، کیا اُسے اَبراہامؔ سے پوشیدہ رکھوں گا؟


لَوطؔ کے ضُعَرؔ پہُنچنے تک سُورج زمین پر طُلوع ہو چُکاتھا۔


اَور جَب مَوشہ نے اَپنا عصا آسمان کی طرف بڑھایا تو یَاہوِہ نے بجلی اَور اولے بھیجے اَور بجلی زمین تک کوندی اَور یَاہوِہ نے سارے مِصر پر اولے برسائے۔


وہ ابھی یہ کہہ ہی رہاتھا کہ ایک اَور قاصِد آیا اَور کہنے لگا، ”آسمان سے خُدا کی آگ نازل ہویٔی اَور بھیڑوں اَور خادِموں کو بھسم کر دیا اَور صِرف میں ہی اکیلا بچ نِکلا تاکہ آپ کو خبر دُوں۔“


کافی عرصہ سے تُوفتؔ تیّار کیا گیا ہے؛ اُسے بادشاہ ہی کے لیٔے تیّار کیا گیا ہے۔ اُس کا آگ کا گڑھا کافی گہرا اَور چوڑا بنایا گیا ہے، جِس میں آگ اَور ایندھن بکثرت مَوجُود ہے؛ یَاہوِہ کی سانس، اُسے جلتے ہُوئے گندھک کے چشمے کی طرح سُلگائے گی۔


اَور یَاہوِہ تمہارے مُلک میں دُھول اَور ریت کی بارش کو بھیجیں گے؛ اَور جَب تک تُم نِیست و نابود نہیں ہو جاتے یہ آسمان سے برستی ہی رہیں گی۔


تَب آنے والی پُشتوں میں تمہارے بال بچّے جو تمہارے بعد پیدا ہوں گے اَور وہ پردیسی بھی جو دُور دراز مُلکوں سے آئیں گے، اَور جَب وہ اِس مُلک پر نازل ہویٔی بَلاؤں اَور یَاہوِہ کی پھیلائی ہُوئی بیماریوں کو دیکھیں گے۔


لیکن مَیں نے یروشلیمؔ کے نبیوں میں اَور بھی ہولناک بات دیکھی، وہ زناکار اَور جھُوٹے ہیں۔ وہ بدکاروں کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں، تاکہ کویٔی بھی اَپنی بدی سے باز نہ آئے۔ وہ سَب میرے نزدیک سدُومؔ کی مانند ہیں؛ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے عمورہؔ کی مانند ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات