Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 19:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور کہا، ”اَے میرے آقاؤ! اَپنے خادِم کے گھر تشریف لے چلئے۔ اَپنے پاؤں دھولیجیے اَور رات بسر کرکے علی الصبح اَپنی راہ لیجئے۔“ اُنہُوں نے کہا، ”نہیں، ہم چَوک میں ہی رات گزار لیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور کہا اَے میرے خُداوندو اپنے خادِم کے گھر تشرِیف لے چلئے اور رات بھر آرام کِیجئے اور اپنے پاؤں دھوئِیے اور صُبح اُٹھ کر اپنی راہ لِیجئے اور اُنہوں نے کہا نہیں ہم چَوک ہی میں رات کاٹ لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उसने कहा, “साहबो, अपने बंदे के घर तशरीफ़ लाएँ ताकि अपने पाँव धोकर रात को ठहरें और फिर कल सुबह-सवेरे उठकर अपना सफ़र जारी रखें।” उन्होंने कहा, “कोई बात नहीं, हम चौक में रात गुज़ारेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس نے کہا، ”صاحبو، اپنے بندے کے گھر تشریف لائیں تاکہ اپنے پاؤں دھو کر رات کو ٹھہریں اور پھر کل صبح سویرے اُٹھ کر اپنا سفر جاری رکھیں۔“ اُنہوں نے کہا، ”کوئی بات نہیں، ہم چوک میں رات گزاریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 19:2
15 حوالہ جات  

مَیں تھوڑا پانی لاتا ہُوں۔ آپ سَب اَپنے پاؤں دھوکر اِس درخت کے نیچے آرام کریں۔“


اجنبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔


چنانچہ جَب وہ اَور اُس کے خاندان کے لوگ پاک ‏غُسل لے چُکے تو اُس نے ہم سے کہا، ”اگر تُم لوگ مُجھے خُداوؔند کی مُومِنہ بندی سمجھتے ہو، تو چلو اَور میرے گھر میں قِیام کرو۔“ اُس کی اِلتجا سُن کر ہم راضی ہو گئے۔


تَب حُضُور نے عورت کی طرف مُڑ کر شمعُونؔ سے کہا، ”تو اِس خاتُون کو دیکھتا ہے؟ مَیں تیرے گھر میں داخل ہُوا تو، تُونے میرے پاؤں دھونے کے لیٔے پانی نہ دیا لیکن اِس خاتُون نے اَپنے آنسُوؤں سے میرے پاؤں بھگو دیئے اَور اَپنے بالوں سے اُنہیں پونچھا۔


اِس کے بعد، یِسوعؔ نے ایک برتن میں پانی ڈالا اَور اَپنے شاگردوں کے پاؤں دھوکر، اُنہیں اَپنی کمر میں بندھے ہویٔے تولیہ سے پونچھنے لگے۔


شام کے وقت وہ دونوں فرشتے سدُومؔ پہُنچے۔ لَوطؔ شہر کے پھاٹک پر بیٹھا ہُوا تھا۔ جَب اُس نے اُنہیں دیکھا تو اُن کے اِستِقبال کو اُٹھا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر اُنہیں سَجدہ کیا


جَب اُس نے بہت ہی اِصرار کیا تو وہ اُس کے ساتھ گیٔے اَور اُس کے گھر میں داخل ہو گئے۔ اُس نے بے خمیری روٹی پکا کر اُن کے لیٔے کھانا تیّار کیا اَور اُنہُوں نے کھایا۔


لابنؔ نے خادِم سے کہا، ”تُم جو یَاہوِہ کی طرف سے مُبارک ہو، میرے گھر چلو۔ تُم یہاں باہر کیوں کھڑے ہو؟ مَیں نے گھر کو، اَور اُونٹوں کے ٹھہرنے کے لیٔے بھی جگہ کو تیّار کر لیا ہے۔“


پھر یُوسیفؔ کے منتظم اُن آدمیوں کو اَندر محل میں لے گئے اَور اُنہیں پاؤں دھونے کے لیٔے پانی دیا اَور اُن کے گدھوں کے لیٔے چارے کا اِنتظام کیا۔


میں تو اَپنا لباس اُتار چُکی ہُوں، اَب مَیں کیسے اُسے دوبارہ پھر سے پہنوں؟ میں تو اَپنے پاؤں دھو چُکی ہُوں کیا میں اُنہیں پھر سے مَیلا کروں؟


پھر داویؔد نے اورِیّاہؔ سے کہا، ”اَپنے گھر جا اَور اَپنے پاؤں دھوکر آرام کر۔“ اورِیّاہؔ محل سے چلا گیا اَور بادشاہ کی طرف سے اُس کے پیچھے پیچھے ایک تحفہ بھیجا گیا۔


لیکن کسی پردیسی کو گلی میں رات کاٹنے کی ضروُرت نہ پڑی، کیونکہ میرا دروازہ مُسافر کے لیٔے ہمیشہ کھُلا رہا۔


ہمسایہ کے گھر میں زِیادہ آنا جانا ٹھیک نہیں، اَیسا کرنے سے وہ تُم سے نفرت کرنے لگے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات