Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 19:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شام کے وقت وہ دونوں فرشتے سدُومؔ پہُنچے۔ لَوطؔ شہر کے پھاٹک پر بیٹھا ہُوا تھا۔ جَب اُس نے اُنہیں دیکھا تو اُن کے اِستِقبال کو اُٹھا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر اُنہیں سَجدہ کیا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور وہ دونوں فرِشتے شام کو سدُوؔم میں آئے اور لُوطؔ سدُوؔم کے پھاٹک پر بَیٹھا تھا اور لُوطؔ اُن کو دیکھ کر اُن کے اِستقبال کے لِئے اُٹھا اور زمِین تک جُھکا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 शाम के वक़्त यह दो फ़रिश्ते सदूम पहुँचे। लूत शहर के दरवाज़े पर बैठा था। जब उसने उन्हें देखा तो खड़े होकर उनसे मिलने गया और मुँह के बल गिरकर सिजदा किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 شام کے وقت یہ دو فرشتے سدوم پہنچے۔ لوط شہر کے دروازے پر بیٹھا تھا۔ جب اُس نے اُنہیں دیکھا تو کھڑے ہو کر اُن سے ملنے گیا اور منہ کے بل گر کر سجدہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 19:1
15 حوالہ جات  

چنانچہ وہ لوگ اُٹھ کر سدُومؔ کی طرف چل دئیے لیکن اَبراہامؔ یَاہوِہ کے حُضُور کھڑے رہے۔


اجنبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔


لیکن کسی پردیسی کو گلی میں رات کاٹنے کی ضروُرت نہ پڑی، کیونکہ میرا دروازہ مُسافر کے لیٔے ہمیشہ کھُلا رہا۔


”اَور اَیسا ہی حضرت لُوطؔ کے دِنوں میں تھا کہ لوگ کھانے پینے، خریدوفروخت کرنے، درخت لگانے اَور مکان تعمیر کرنے میں مشغُول تھے۔


تیراحؔ کا شجرہ نَسب یہ ہے: تیراحؔ سے اَبرامؔ، ناحوؔر اَور حارانؔ پیدا ہویٔے اَور حارانؔ سے لَوطؔ پیدا ہُوا۔


جَب وہ لوگ جانے کے لیٔے اُٹھے تو اُنہُوں نے نیچے سدُومؔ کی طرف نگاہ کی اَور اَبراہامؔ اُنہیں رخصت کرنے کے لیٔے اُن کے ساتھ ہو لئے۔


اَور کہا، ”اَے میرے آقاؤ! اَپنے خادِم کے گھر تشریف لے چلئے۔ اَپنے پاؤں دھولیجیے اَور رات بسر کرکے علی الصبح اَپنی راہ لیجئے۔“ اُنہُوں نے کہا، ”نہیں، ہم چَوک میں ہی رات گزار لیں گے۔“


لیکن اُن مَردوں نے جو اَندر تھے اَپنے ہاتھ بڑھا کر لَوطؔ کو گھر میں کھینچ لیا اَور دروازہ بند کر دیا۔


شہر کے پھاٹک پر بیٹھنے والے، میرا مذاق اُڑاتے ہیں، اَور مَیں نشہ بازوں کا نغمہ بَن گیا ہُوں۔


اَبرامؔ تو مُلکِ کنعانؔ میں جا بسے، جَب کہ لَوطؔ نے ترائی کے شہروں میں سکونت اِختیار کی اَور سدُومؔ تک اَپنے خیمے کھڑے کئے۔


تَب اَبراہامؔ اُس مُلک کے لوگوں کے سامنے ایک بار پھر آداب بجا لائے


تَب یُوسیفؔ نے اُنہیں اِسرائیل کے گھٹنوں پر سے نیچے اُتارا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


اِسی دَوران بُوعزؔ شہر کے پھاٹک پر گیا اَور وہاں بیٹھ گیا اَور جَب وہ سرپرست اَور رشتہ دار جِس کا ذِکر اُس نے کیا تھا آ گیا تو بُوعزؔ نے کہا: ”میرے دوست اِدھر آؤ اَور بیٹھ جاؤ۔“ چنانچہ وہ اُدھر جا کر بیٹھ گیا۔


”جَب مَیں شہر کے پھاٹک پر جاتا تھا اَور چَوک میں اَپنی نشست سنبھالتا تھا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات