Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 18:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَب جَب کہ آپ اَپنے خادِم کے ہاں تشریف لایٔے ہیں تو میں آپ کے واسطے کچھ کھانے کو لاتا ہُوں تاکہ آپ تازہ دَم ہو جایٔیں اَور تَب اَپنی راہ لیں۔ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”بہت خُوب، وَیسا ہی کیجئے، جَیسا کہ آپ نے کہا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 مَیں کُچھ روٹی لاتا ہُوں۔ آپ تازہ دَم ہو جائیں۔ تب آگے بڑھیں کیونکہ آپ اِسی لِئے اپنے خادِم کے ہاں آئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 साथ साथ मैं आपके लिए थोड़ा-बहुत खाना भी ले आऊँ ताकि आप तक़वियत पाकर आगे बढ़ सकें। मुझे यह करने दें, क्योंकि आप अपने ख़ादिम के घर आ गए हैं।” उन्होंने कहा, “ठीक है। जो कुछ तूने कहा है वह कर।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 ساتھ ساتھ مَیں آپ کے لئے تھوڑا بہت کھانا بھی لے آؤں تاکہ آپ تقویت پا کر آگے بڑھ سکیں۔ مجھے یہ کرنے دیں، کیونکہ آپ اپنے خادم کے گھر آ گئے ہیں۔“ اُنہوں نے کہا، ”ٹھیک ہے۔ جو کچھ تُو نے کہا ہے وہ کر۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 18:5
12 حوالہ جات  

منوحہؔ نے یَاہوِہ کے فرشتہ سے کہا، ”ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ یہاں رُک جائے تاکہ ہم آپ کے لیٔے بکری کا بچّہ ذبح کریں اَور اُسے پکائیں۔“


اَور انگوری شِیرہ جو اِنسان کے دِل کو خُوش کرتا ہے، اَور روغن جو اِنسان کے چہرہ کو چمکاتا ہے، اَور روٹی جو اِنسان کے دِل کو تقویّت پہُنچاتی ہے۔


چوتھے دِن وہ جلد اُٹھے اَور جانے کی تیّاری کرنے لگے، لیکن اُس لڑکی کے باپ نے اَپنے داماد سے کہا، ”کچھ کھا کر تازہ دَم ہو جاؤ اَور تَب تُم چلے جانا۔“


مَیں آپ کی مِنّت کرتا ہُوں کہ جَب تک میں نہ لَوٹوں اَور اَپنی نذریں لاکر آپ کے حُضُور نہ رکھوں، تَب تک آپ یہاں سے نہ جانا۔“ اَور یَاہوِہ نے کہا، ”مَیں تیرے لَوٹنے تک ٹھہرا رہُوں گا۔“


یعقوب نے کہا، ”نہیں نہیں! اگر مُجھ پر آپ کی نظرِ عنایت ہے تو میری طرف سے یہ تحفہ قبُول کیجئے کیونکہ تمہارا چہرہ دیکھنا خُدا کا چہرہ دیکھنے کی مانند ہے خصوصاً اَب جَب کہ آپ نے مہربانی سے میرا اِستِقبال کیا ہے۔


دیکھو، میری دو بیٹیاں ہیں جنہیں اَب تک کسی مَرد نے ہاتھ نہیں لگایا۔ اگر تُم چاہو تو مَیں اُنہیں تمہارے پاس لے آتا ہُوں، اَور تُم اُن کے ساتھ جو چاہو کر لو؛ لیکن اِن آدمیوں کے ساتھ کچھ نہ کرو کیونکہ وہ میری چھت کے سایہ میں پناہ گزیں ہیں۔“


اَب دیکھو خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ سے رسد اَور حمایت، جِن پر اُن کا تکیہ ہے، دونوں کو دُور کر دے گا، یعنی تمام اشیائے خُوردنی اَور پانی کی فراہمی۔


روز کی روٹی ہماری آج ہم کو دیجئے۔


تَب اَبراہامؔ جلدی سے خیمہ میں سارہؔ کے پاس گئے اَور کہا، ”جلدی سے تین پیمانہ نفیس آٹا لے کر اَور اُسے گُوندھ کر کُچھ پھُلکے بناؤ۔“


گدعونؔ نے اَندر جا کر بکری کا ایک بچّہ اَور ایک ایفہ آٹے کی بے خمیری روٹیاں پکائیں۔ تَب وہ گوشت کو ایک ٹوکری میں اَور شوربے کو ایک برتن میں ڈال کر باہر لے آیا اَور اُسے بلُوط کے درخت کے نیچے فرشتہ کے حُضُور میں پیش کر دیا۔


یَاہوِہ کے فرشتہ نے کہا، ”اگر تُم مُجھے روک بھی لو، تو بھی میں تمہارا کویٔی کھانا نہ کھاؤں گا۔ لیکن اگر تُم سوختنی نذر تیّار کریں تو اُسے یَاہوِہ کے لیٔے پیش کرو۔“ (منوحہؔ کو اِس بات کا احساس نہ تھا کہ وہ یَاہوِہ کا فرشتہ ہے۔)


اَور جَب وہ پانی لانے جا رہی تھی تو ایلیّاہ نے پُکار کر کہا، ”مہربانی سے میرے لیٔے روٹی کا ایک ٹکڑا بھی لیتی آنا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات