Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 18:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 تَب اَبراہامؔ نے کہا، ”اگر آقا، خفا نہ ہو تو مَیں صِرف آخِری مرتبہ پھر عرض کروں! اگر وہاں صِرف دس ہی مِل سکے تو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”مَیں دس کی خاطِر بھی اُسے تباہ نہ کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 تب اُس نے کہا خُداوند ناراض نہ ہو تو مَیں ایک بار اَور کُچھ عرض کرُوں۔ شاید وہاں دس مِلیں۔ اُس نے کہا مَیں دس کی خاطِر بھی اُسے نیست نہیں کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 इब्राहीम ने एक आख़िरी दफ़ा बात की, “रब ग़ुस्सा न करे अगर मैं एक और बार बात करूँ। शायद उसमें सिर्फ़ 10 पाए जाएँ।” रब ने कहा, “मैं उसे उन 10 लोगों के सबब से भी बरबाद नहीं करूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 ابراہیم نے ایک آخری دفعہ بات کی، ”رب غصہ نہ کرے اگر مَیں ایک اَور بار بات کروں۔ شاید اُس میں صرف 10 پائے جائیں۔“ رب نے کہا، ”مَیں اُسے اُن 10 لوگوں کے سبب سے بھی برباد نہیں کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 18:32
21 حوالہ جات  

تَب گدعونؔ نے خُدا سے کہا، ”مُجھ پر خفا نہ ہو۔ مُجھے صِرف ایک اَور درخواست کرنے دیں۔ مُجھے اُس اُون سے ایک اَور آزمائش کرنے دیں۔ اَب کی بار اُون خشک رہنے دیں اَور اوس آس پاس کی زمین پر پڑے۔“


”پس میں تُم سے کہتا ہُوں، مانگو تو تُمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈوگے تو پاؤگے، دروازہ کھٹکھٹاؤگے تو تمہارے لیٔے کھولا جائے گا۔


خُدا بڑا قادر خُدا ہے، اُس کی قُدرت ہم میں تاثیر کرتی ہے، اَور وہ اُس قُدرت کے باعث ہمارے لیٔے ہمارے مانگنے یا تصوّر سے کہیں زِیادہ کر سَکتا ہے،


آپ جَیسا خُدا کون ہے، جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جَب انگور کے گُچّھوں میں رس باقی رہتاہے لوگ کہتے ہیں، ’اُنہیں ضائع نہ کرو،‘ کیونکہ اُن میں اَب بھی برکت ہے، اِسی طرح سے میں اَپنے خادِموں سے پیش آؤں گا؛ مَیں اُن سَب کو تباہ نہیں کروں گا۔


یَاہوِہ کو بدکاروں کی قُربانی سے نفرت ہے، لیکن راستباز کی دعا اُنہیں پسند آتی ہے۔


اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں، اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔


پھر بھی خُدا کے ہزاروں فرشتوں میں سے ایک، جو اُس کا شفاعتی ہو کہ اِنسان کو یہ بتائے کہ اُس کے حق میں کیا دُرست ہے،


تَب یَاہوِہ اَپنے قہر و غضب سے باز آئے اَور اُنہُوں نے اَپنے لوگوں پر وہ آفت نازل نہ کی جِس کی اُنہُوں نے دھمکی دی تھی۔


تَب اَبراہامؔ نے کہا، ”اَے آقا! اگر آپ خفا نہ ہو تو مَیں کچھ عرض کروں، اگر وہاں صِرف تیس راستباز ہی مِل سکے تو کیا ہوگا؟“ یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”اگر مُجھے وہاں تیس بھی ملے، تَب بھی مَیں شہر کو تباہ نہ کروں گا۔“


اَبراہامؔ نے کہا، ”اَے آقا، اَب تو مَیں زبان کھولنے کی جُرأت کر ہی چُکا ہُوں لہٰذا پُوچھتا ہُوں کہ اگر وہاں صِرف بیس مِل جائیں تو کیا ہوگا؟“ اُنہُوں نے فرمایا، ”مَیں بیس کی خاطِر بھی اُسے تباہ نہ کروں گا۔“


تَب یہُوداہؔ نے یُوسیفؔ کے پاس جا کر مِنّت کی: ”اَے میرے آقا! آپ اَپنے خادِم کو اَپنے آقا سے ایک بات کہنے کی اِجازت دیجئے۔ اَپنے خادِم سے خفا نہ ہو کیونکہ آپ خُود فَرعوہؔ کے برابر ہیں۔


”یروشلیمؔ کی گلیوں میں اِدھر اُدھر گشت لگا کر، اَپنے چاروں طرف دیکھو اَور غور کرو، اُس کے چوراہوں میں تلاش کرو، اگر تُمہیں وہاں ایک بھی اَیسا شخص ملے جو ایمانداری سے پیش آتا ہو اَور سچّائی کا طالب ہو، تو میں اِس شہر کو مُعاف کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات