Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 18:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 تَب اَبراہامؔ نے پھر کہا: ”حالانکہ مَیں خاک اَور راکھ کے سِوا کچھ بھی نہیں ہُوں تو بھی مَیں نے اِتنی جُرأت کی کہ آقا سے بات کر سکوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 تب ابرہامؔ نے جواب دِیا اور کہا کہ دیکھئے! مَیں نے خُداوند سے بات کرنے کی جُرأت کی اگرچہ مَیں خاک اور راکھ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 इब्राहीम ने कहा, “मैं मुआफ़ी चाहता हूँ कि मैंने रब से बात करने की जुर्रत की है अगरचे मैं ख़ाक और राख ही हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 ابراہیم نے کہا، ”مَیں معافی چاہتا ہوں کہ مَیں نے رب سے بات کرنے کی جرأت کی ہے اگرچہ مَیں خاک اور راکھ ہی ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 18:27
18 حوالہ جات  

”میں چِلّا اُٹھا! مُجھ پر افسوس! میں تباہ ہو گیا! کیونکہ میرے ہونٹ ناپاک ہیں اَور مَیں ناپاک ہونٹوں والے لوگوں کے درمیان رہتا ہُوں اَور مَیں نے بادشاہ کو جو قادرمُطلق یَاہوِہ ہے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔“


شمعُونؔ پطرس نے یہ دیکھا تو، وہ یِسوعؔ کے پاؤں پر گِر کر کہنے لگے، ”اَے خُداوؔند؛ میں گُنہگار آدمی ہُوں۔ آپ میرے پاس سے چلے جائیے!“


تُم اَپنے ماتھے کے پسینے کی روٹی کھاؤگے: جَب تک کہ تُم زمین میں پھر لَوٹ نہ جاؤ، اِس لیٔے کہ تُم اُسی میں سے نکالے گئے ہو؛ کیونکہ تُم خاک ہو اَور خاک ہی میں پھر لَوٹ جاؤگے۔“


یِسوعؔ چاہتے تھے کہ شاگردوں کو مَعلُوم ہو کہ ہِمّت ہارے بغیر دعا میں لگے رہنا چاہئے۔ اِس لیٔے آپ نے اُنہیں یہ تمثیل سُنایٔی:


تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں ہم مٹّی ہیں، آپ کُمہار؛ ہم سَب آپ کے ہاتھ کا کام ہیں۔


اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی، اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔


مُجھے کیچڑ میں پھینک دیا گیا ہے، اَور مَیں خاک اَور راکھ بَن کر رہ گیا ہُوں۔


تو پھر اُن کی حیثیت کیا ہے جو مٹّی کے گھروں میں رہتے ہیں، جِن کی بُنیاد خاک میں ہے، اَورجو کیڑے کی طرح مسل دئیے جاتے ہیں!


یَاہوِہ خُدا نے زمین کی مٹّی سے اِنسان کو بنایا اَور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دَم پھُونکا اَور آدمؔ زندہ نَفس بنا۔


اَے یَاہوِہ، اِنسان کیا ہے کہ آپ اُس کے لیٔے فِکرمند ہوں، اَور آدمؔ زاد کیا ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟


تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟ اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟


اَور دعا کی: ”اَے میرے خُدا! میں اِس قدر شرمندہ اَور ذلیل ہُوں کہ مَیں آپ کے سامنے، اَے میرے خُدا، اَپنا مُنہ اُٹھانے تک کے لائق نہیں کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھ کر ہمارے سَروں سے بھی بُلند ہو گئے ہیں اَور ہماری خطائیں آسمانوں تک جا پہُنچی ہیں۔


اگر راستبازوں کی تعداد پینتالیس نکلے تو کیا آپ پانچ لوگوں کی خاطِر سارے شہر کو تباہ کر دیں گے؟“ یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”اگر مُجھے وہاں پینتالیس راستباز بھی مِل جایٔیں گے تو مَیں اُسے تباہ نہ کروں گا۔“


لیکن مَوشہ نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے رحم کی درخواست کرتے ہویٔے کہا، ”اَے یَاہوِہ! آپ کا غضب اَپنے لوگوں کے خِلاف کیوں بھڑکے جنہیں آپ نے عظیم قُوّت اَور قوی ہاتھ سے مِصر سے نکال لائے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات