Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 18:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَبراہامؔ اَور سارہؔ دونوں ضعیف اَور عمر رسیدہ تھے اَور سارہؔ کی اَولاد ہونے کی عمر ڈھل چُکی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور ابرہامؔ اور سارہؔ ضعِیف اور بڑی عُمر کے تھے اور سارہؔ کی وہ حالت نہیں رہی تھی جو عَورتوں کی ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 दोनों मियाँ-बीवी बूढ़े हो चुके थे और सारा उस उम्र से गुज़र चुकी थी जिसमें औरतों के बच्चे पैदा होते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 دونوں میاں بیوی بوڑھے ہو چکے تھے اور سارہ اُس عمر سے گزر چکی تھی جس میں عورتوں کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 18:11
14 حوالہ جات  

تَب اَبراہامؔ مُنہ کے بَل گِر پڑے؛ اَور ہنس کر دِل ہی دِل میں کہنے لگے، ”کیا سَو سالہ مَرد کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا؟ کیا سارہؔ کے ہاں، جو نوّے بَرس کی ہے، اَولاد ہوگی؟“


حضرت اَبراہامؔ کا یہ ایمان تھا کہ خُدا مُردوں کو زندہ کرنے کی قُدرت رکھتا ہے، چنانچہ ایک طرح سے حضرت اَبراہامؔ نے اِصحاقؔ کو گویا مُردوں میں سے پھر سے زندہ پایا۔


اَور دیکھو، آپ کی رشتہ دار، اِلیشاَبیتؔ کے بُڑھاپے میں بھی بیٹا ہونے والا ہے، جنہیں لوگ بانجھ کہتے تھے وہ چھ ماہ سے حاملہ ہیں۔


زکریاؔہ نے فرشتہ سے پُوچھا، ”میں یہ کیسے یقین کروں؟ میں تو بُوڑھا ہُوں اَور میری بیوی بھی عمر رسیدہ ہے۔“


لیکن اُن کے اَولاد نہ تھی کیونکہ اِلیشاَبیتؔ بانجھ تھیں اَور دونوں عمر رسیدہ تھے۔


” ’جَب کسی عورت کو حَیض کا خُون جاری ہو جائے، تو وہ عورت سات دِن تک ناپاک رہے گی اَورجو کویٔی اُسے چھُوئے گا، وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


راخلؔ نے اَپنے باپ سے کہا، ”میرے آقا، تُم اِس بات پر ناراض نہ ہونا کہ مَیں تمہارے سامنے اُٹھ نہیں سکتی کیونکہ مَیں حیض سے ہُوں۔“ چنانچہ تلاشی کے باوُجُود بھی لابنؔ کو اُس کے خانگی معبُود نہ ملے۔


اَبراہامؔ نِنانوے بَرس کے تھے جَب اُن کا ختنہ ہُوا،


سارہؔ نے مزید کہا، ”اَبراہامؔ سے کون کہہ سَکتا تھا کہ کبھی سارہؔ بھی بچّوں کو دُودھ پلائے گی۔ پھر بھی مَیں نے اُن کے بُڑھاپے میں اُن کے لئے بیٹے کو پیدا کیا۔“


اَبراہامؔ اَب ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو چُکے تھے اَور یَاہوِہ نے آپ کو ہر پیمانے سے برکت دی تھی۔


میرے آقا کی بیوی سارہؔ کے بُڑھاپے میں ایک بیٹا پیدا ہُوا اَور اَبراہامؔ نے اُسے اَپنا سَب کچھ دے دیا ہے۔


جَب یہوشُعؔ ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو گئے، تَب یَاہوِہ نے اُن سے کہا، ”تُم بہت ضعیف ہو چُکے ہو اَور مُلک کا کافی حِصّہ ابھی حاصل کرنا باقی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات