Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 17:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب اَبرامؔ مُنہ کے بَل گِرے اَور خُدا نے اُن سے فرمایا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تب ابرامؔ سرنِگُوں ہو گیا اور خُدا نے اُس سے ہم کلام ہو کر فرمایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अब्राम मुँह के बल गिर गया, और अल्लाह ने उससे कहा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ابرام منہ کے بل گر گیا، اور اللہ نے اُس سے کہا،

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 17:3
17 حوالہ جات  

تَب اَبراہامؔ مُنہ کے بَل گِر پڑے؛ اَور ہنس کر دِل ہی دِل میں کہنے لگے، ”کیا سَو سالہ مَرد کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا؟ کیا سارہؔ کے ہاں، جو نوّے بَرس کی ہے، اَولاد ہوگی؟“


جوں ہی آگ کا شُعلہ مذبح پر سے آسمان کی طرف بُلند ہُوا یَاہوِہ کا فرشتہ اُس شُعلہ میں ہوکر اُوپر چلا گیا۔ یہ دیکھ کر منوحہؔ اَور اُس کی بیوی مُنہ کے بَل زمین پر گِر پڑے۔


اُسے دیکھتے ہی میں اُس کے پاؤں میں گِر کر سَجدہ کیا۔ لیکن اُس نے اَپنا داہنے ہاتھ مُجھ پر رکھا اَور فرمایا، ”خوف نہ کر، میں اوّل اَور آخِر ہُوں۔


جَب شاگردوں نے یہ سُنا تو ڈر کے مارے مُنہ کے بَل زمین پر گِر گیٔے۔


جَب سَب لوگوں نے یہ دیکھا تو مُنہ کے بَل گِرے اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”یَاہوِہ ہی خُدا ہیں، یَاہوِہ ہی خُدا ہیں!“


اُس نے جَواب دیا، ”نہیں بَلکہ مَیں اِس وقت یَاہوِہ کی فَوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے آیا ہُوں۔“ تَب یہوشُعؔ نے زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا اَور اُس سے پُوچھا، ”میرے آقا کا اَپنے خادِم کے لیٔے کیا پیغام ہے؟“


”اِس جماعت کے بیچ سے ہٹ جاؤ تاکہ میں فوراً اُن کا خاتِمہ کر دُوں۔“ تَب وہ مُنہ کے بَل گِرے۔


پھر مَیں نے اُسے باتیں کرتے ہُوئے سُنا اَور جَیسے ہی مَیں نے اُس کی باتوں پر غور کیا، مُجھ پر گہری نیند طاری ہو گئی اَور مَیں زمین پر اوندھے مُنہ پڑا رہا۔


چنانچہ میں اُٹھا اَور میدان میں چلا گیا اَور وہاں مَیں نے یَاہوِہ کے جلال کا نظارہ کیا۔ ٹھیک اُسی طرح جَیسا مَیں نے کِبارؔ نہر کے کنارے دیکھا تھا اَور مَیں مُنہ کے بَل گِر پڑا۔


اُن کے اطراف کی جگمگاہٹ بارش کے دِن میں بادل میں نظر آنے والے قوسِ قُزح کی مانند تھی۔ یہ منظر یَاہوِہ کے جلال کی مانند تھا، جَب مَیں نے اُسے دیکھا مُنہ کے بَل گِر پڑا اَور مَیں نے ایک آواز سُنی جَیسے کویٔی بول رہا ہو۔


لیکن مَوشہ اَور اَہرونؔ مُنہ کے بَل گِر کر کہنے لگے، ”اَے خُدا! اَے بنی نَوع اِنسان کی رُوحوں کے خُدا! کیا آپ ساری جماعت پر اَپنا قہر نازل کریں گے جَب کہ صِرف ایک آدمی نے گُناہ کیا ہے؟“


تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے جو وہاں جمع تھی مُنہ کے بَل گِرے۔


اَور پھر خُدا نے فرمایا، ”مَیں تمہارے باپ کا خُدا یعنی اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا، خُدا ہُوں۔“ اِس پر مَوشہ نے اَپنا مُنہ چھُپا لیا، کیونکہ وہ خُدا کی نظر کی تاب نہ لا سکنے سے ڈرتے تھے۔


جَب وہ قتل کر رہے تھے اَور مَیں اکیلا بچ گیا تھا تَب میں مُنہ کے بَل گرا اَور چِلّاکر کہا، ”آہ، اَے یَاہوِہ قادر! کیا تُو اَپنا قہر یروشلیمؔ پر نازل کرکے اِسرائیل کے باقی بچے لوگوں کو بھی تباہ کر دے گا؟“


اَبراہامؔ نے نگاہ اُٹھاکر دیکھا کہ تین مَرد اُن کے قریب کھڑے ہیں۔ جَب آپ نے اُنہیں دیکھا تو اُن کے اِستِقبال کے لیٔے خیمہ کے دروازہ سے دَوڑے اَور زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات