Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 17:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تُم اَپنا اَپنا ختنہ کرا لو اَور یہ اُس عہد کا نِشان ہوگا جو میرے اَور تمہارے درمیان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور تُم اپنے بدن کی کھلڑی کا خَتنہ کِیا کرنا۔ اور یہ اُس عہد کا نِشان ہو گا جو میرے اور تُمہارے درمِیان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 अपना ख़तना कराओ। यह हमारे आपस के अहद का ज़ाहिरी निशान होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اپنا ختنہ کراؤ۔ یہ ہمارے آپس کے عہد کا ظاہری نشان ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 17:11
9 حوالہ جات  

جَب حضرت اَبراہامؔ کا ختنہ نہیں ہُوا تھا، خُدا نے اُس کے ایمان کے سبب سے اُسے راستباز ٹھہرایا تھا۔ بعد میں اُس نے ختنہ کا نِشان پایا جو اُس کی راستبازی پر گویا خُدا کی مُہر تھی۔ یُوں حضرت اَبراہامؔ سَب کا باپ ٹھہرے جِن کا ختنہ تو نہیں ہُوا مگر وہ ایمان لانے کے باعث راستباز گنے جاتے ہیں۔


اَور خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے ایک عہد باندھا جِس کا نِشان ختنہ تھا۔ چنانچہ جَب حضرت اَبراہامؔ اِصحاقؔ کے باپ بنے اَور اِصحاقؔ آٹھ دِن کے ہو گئے تو حضرت اَبراہامؔ نے حضرت اِصحاقؔ کا ختنہ کیا۔ پھر حضرت اِصحاقؔ یعقوب کے باپ بنے، اَور حضرت یعقوب ہماری قوم کے بَارہ قبیلوں کے باپ بنے۔


چنانچہ اَپنے دِلوں کا ختنہ کرو اَور اَب تو ضِد کرنا چھوڑ دو۔


تَب داویؔد نے شاؤل کے بیٹے اِشبوستؔ کے پاس یہ مطالبہ کرتے ہُوئے قاصِد بھیجے، ”کہ میری بیوی میکلؔ جِس کو مَیں نے فلسطینیوں کی سَو کھلڑیاں دے کر بیاہا تھا میرے حوالہ کر دیں۔“


چنانچہ یہوشُعؔ نے چقماق کی چھُریاں بنائیں اَور گیبیتؔ حارالوتؔ یعنی بُریدہ چمڑیوں کی پہاڑی پر بنی اِسرائیل کا ختنہ کیا۔


”اَور اگر کویٔی پردیسی جو تمہارے درمیان رہتاہے یَاہوِہ کی فسح منانا چاہتاہے تو وہ اَپنے گھر کے تمام مَردوں کا ختنہ کرائے۔ تَب ہی وہ مُلک اِسرائیل کے ایک باشِندے کی طرح حِصّہ لے سَکتا ہے۔ لیکن کویٔی نامختون مَرد اُسے کھانے نہ پایٔے۔


کہ ضِفورہؔ نے ایک تیز سا پتّھر لیا اَور اَپنے بیٹے کا ختنہ کر دیا اَور کٹی ہُوئی کھلڑی سے مَوشہ کے پیر کو چھُوا اَور کہا، ”یقیناً آپ میرے لیٔے خُون بہانے والے دُلہا ہیں،“


اَور خُدا نے فرمایا، ”اَورجو عہد مَیں اَپنے اَور تمہارے اَور ہر جاندار کے درمیان باندھتا ہُوں جو تمہارے ساتھ ہیں، اَورجو عہد آنے والی پُشتوں کے لیٔے ہے، اُس کا نِشان یہ ہے:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات