Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 16:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 چنانچہ سارَیؔ نے اَبرامؔ سے کہا، ”یَاہوِہ نے مُجھے تو اَولاد سے محروم رکھا ہے لیکن آپ میری لونڈی کے پاس جائیے۔ شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو جائے۔“ اَبرامؔ نے سارَیؔ کی بات مان لی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور سارَیؔ نے ابرامؔ سے کہا کہ دیکھ خُداوند نے مُجھے تو اَولاد سے محرُوم رکھّا ہے سو تُو میری لَونڈی کے پاس جا شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابرامؔ نے سارَیؔ کی بات مانی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 और एक दिन सारय ने अब्राम से कहा, “रब ने मुझे बच्चे पैदा करने से महरूम रखा है, इसलिए मेरी लौंडी के साथ हमबिसतर हों। शायद मुझे उस की मारिफ़त बच्चा मिल जाए।” अब्राम ने सारय की बात मान ली।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اور ایک دن سارئی نے ابرام سے کہا، ”رب نے مجھے بچے پیدا کرنے سے محروم رکھا ہے، اِس لئے میری لونڈی کے ساتھ ہم بستر ہوں۔ شاید مجھے اُس کی معرفت بچہ مل جائے۔“ ابرام نے سارئی کی بات مان لی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 16:2
16 حوالہ جات  

اگر اُس کی شادی اُس کے آقا نے کروائی ہو اَور اُس عورت کے اُس سے بیٹے اَور بیٹیاں ہُوئی ہُوں تو وہ عورت اَور اُس کے بچّے اُس کے آقا کے ہوں گے اَور صِرف اِنسان آزاد کیا جائے گا۔


تَب اُن میں سے ایک نے کہا، ”مَیں اگلے بَرس مُقرّرہ وقت پر تمہارے پاس پھر واپس آؤں گا اَور آپ کی بیوی سارہؔ کے یہاں بیٹا پیدا ہوگا۔“ اَور سارہؔ خیمہ کے دروازہ میں سے جو اُن کے پیچھے تھا سُن رہی تھیں۔


اَور خُدا نے آدمؔ سے فرمایا، ”چونکہ تُم نے اَپنی بیوی کی بات مانی اَور اُس درخت کا پھل کھایا، ’جسے کھانے سے مَیں نے منع کیا تھا،‘ ”اِس لیٔے زمین تمہارے سبب سے ملعُون ٹھہری، تُم محنت اَور مشقّت کرکے عمر بھر اُس کی پیداوار کھاتے رہوگے۔


بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں، اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔


تَب بُزرگوں اَور اُن سَب لوگوں نے جو پھاٹک پر جمع ہُوئے تھے کہا: ”ہم گواہ ہیں، جو عورت تمہارے گھر میں آ رہی ہے اُسے یَاہوِہ راخلؔ اَور لِیاہؔ کی مانند کر دے جنہوں نے باہم مِل کر اِسرائیل کا گھر آباد کیا۔ اَور تُم اِفراتہؔ میں بُلند مرتبہ پایٔے اَور بیت لحمؔ میں تمہارا نام رَوشن ہو۔


تَب خُدا نے راخلؔ کو یاد کیا۔ اُس نے راخلؔ کی سُنی اَور اُس کا رِحم کھول دیا۔


اَور اِصحاقؔ نے اَپنی بیوی کے لیٔے یَاہوِہ سے دعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھیں۔ یَاہوِہ نے اُن کی دعا سُنی اَور اُن کی بیوی رِبقہؔ حاملہ ہُوئیں۔


کیونکہ یَاہوِہ نے اَبراہامؔ کی بیوی سارہؔ کے سبب سے اَبی ملیخ کے خاندان کی ہر عورت کا رِحم بند کر دیا تھا۔


میں اُسے برکت دُوں گا۔ وہ قوموں کی ماں ہوگی اَور عواموں کے بادشاہ اُن سے پیدا ہوں گے۔“


آدمؔ نے کہا، ”جِس عورت کو آپ نے یہاں میرے ساتھ رکھا ہے اُس نے مُجھے اُس درخت کا وہ پھل دیا اَور مَیں نے اُسے کھا لیا۔“


تَب راخلؔ نے کہا، ”خُدا نے میری لاج رکھی اُس نے میری فریاد سُنی اَور مُجھے بیٹا بخشا۔“ لہٰذا اُس نے اُس کا نام دانؔ رکھا۔


ایک دِن بڑی بیٹی نے چُھوٹی سے کہا، ”ہمارے باپ ضعیف ہیں اَور یہاں اِردگرد کویٔی مَرد نہیں ہے جو ہمیں صاحبِ اَولاد بنا سکے جَیسا کہ ساری دُنیا کا دستور ہے۔


اَور سارَیؔ بانجھ تھیں۔ اُن کے یہاں کویٔی اَولاد نہ تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات