Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 15:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرامؔ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے ابرامؔ تُو مت ڈر۔ مَیں تیری سِپر اور تیرا بُہت بڑا اجر ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इसके बाद रब रोया में अब्राम से हमकलाम हुआ, “अब्राम, मत डर। मैं ही तेरी सिपर हूँ, मैं ही तेरा बहुत बड़ा अज्र हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اِس کے بعد رب رویا میں ابرام سے ہم کلام ہوا، ”ابرام، مت ڈر۔ مَیں ہی تیری سپر ہوں، مَیں ہی تیرا بہت بڑا اجر ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 15:1
65 حوالہ جات  

اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


آپ میری پناہ گاہ اَور میری سِپر ہیں؛ میری اُمّید آپ کے کلام پر ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


اُسی رات یَاہوِہ آپ پر ظاہر ہویٔے اَور فرمایا، ”مَیں تمہارے باپ اَبراہامؔ کا خُدا ہُوں۔ خوف نہ کرو۔ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں۔ اَپنے خادِم اَبراہامؔ کی خاطِر میں تُمہیں برکت دُوں گا اَور تمہاری نَسل کو بڑھاؤں گا۔“


اَے کیڑے یعقوب ڈر مت، اَور اَے چُھوٹی سِی جماعت اِسرائیل ڈر مت، کیونکہ مَیں خُود ہی تیری مدد کروں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں تیرا نَجات دِہندہ جو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔


میری جان کہتی ہے، ”یَاہوِہ ہی میرا حِصّہ ہیں؛ اِس لیٔے میں اُن کا منتظر رہُوں گا۔“


”اَے چُھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے آسمانی باپ کی خُوشی اِسی میں ہے کہ وہ تُمہیں بادشاہی عطا فرمائے۔


یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛ اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔


یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔


یَاہوِہ تُجھے تیرے نیک اعمال کا صِلہ دے اَور اِسرائیل کا خُدا جِس کے سایہ میں تُم پناہ لینے آئی ہے تُجھے اَپنی بخششوں سے مالا مال کر دے۔“


لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا: ”ڈرو مت، زکریاؔہ؛ تمہاری دعا سُن لی گئی ہے۔ تمہاری بیوی اِلیشاَبیتؔ سے تمہارے لیٔے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یُوحنّا رکھنا۔


تُم خوف نہ کرو کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں؛ میں تمہاری اَولاد کو مشرق سے لے آؤں گا اَور مغرب سے بھی تُجھے فراہم کروں گا۔


اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛ میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں، زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“


لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو، آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔


خُدا نے لڑکے کے رونے کی آواز سُنی اَور خُدا کے فرشتہ نے آسمان سے ہاگارؔ کو پُکارا اَور اُن سے فرمایا، ”اَے ہاگارؔ! تُجھے کیا ہُوا؟ خوف نہ کرو! خُدا نے اُس جگہ سے جہاں لڑکا پڑا ہے، اُس کی آواز سُن لی ہے۔


لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا، ”اَے مریمؔ! خوف نہ کر؛ آپ پر خُدا کا فضل ہُواہے۔


تَب لوگ کہیں گے، ”یقیناً راستباز اَب بھی اجرپاتے ہیں؛ بے شک خُدا ہے جو زمین پر اِنصاف کرتا ہے۔“


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اَے کم ایمان والو! تُم خوفزدہ کیوں ہو؟“ تَب حُضُور نے اُٹھ کر طُوفان اَور لہروں کو ڈانٹا اَور بڑا اَمن ہو گیا۔


”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔ مُجھے کس کا ڈر ہے؟ یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔ مُجھے کس کی ہیبت ہے؟


بدکار دھوکے سے روزی کماتا ہے، لیکن راستی بونے والا سچ مُچ اجر پاتاہے۔


وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے، اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛ اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔


لہٰذا تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو؛ مت ڈرو اَور اُن سے خوف نہ کھاؤ، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔“


پھر اُنہُوں نے مُجھ سے کہا: ”اَے آدمؔ زاد، اَب بنی اِسرائیل کے پاس جا اَور اُنہیں میرا کلام سُنا۔


یَاہوِہ، تیرا خالق، جِس نے تُجھے رحم میں بنایا، اَورجو تیری مدد کرےگا، یُوں فرماتے ہیں: اَے میرے خادِم یعقوب، اَور میرے برگُزیدہ یسُورُونؔ، خوف نہ کر۔


لیکن اَب اَے یعقوب، اَور اَے اِسرائیل، جِس نے تُمہیں پیدا کیا تمہارا خالق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”خوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اَور مَیں نے تُجھے تیرا نام لے کر بُلایا ہے؛ تُم میرا ہو۔


خوفزدہ دِلوں سے کہہ دو، ”ہمّت سے کام لو، ڈرو نہیں تمہارا خُدا آئے گا، وہ بدلہ لینے کے لیٔے؛ جزا اَور سزا لے کر، تُمہیں نَجات دینے آئے گا۔“


تَب مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”ڈرو مت! ہمّت سے کام لو اَور خاموشی سے کھڑے رہو! تُم اُس نَجات کے کام کو دیکھوگے، جو یَاہوِہ آج تُمہیں دِکھائیں گے، اَور جِن مِصریوں کو تُم آج دیکھ رہے ہو، اُنہیں پھر کبھی نہ دیکھوگے۔


اُسے دیکھتے ہی میں اُس کے پاؤں میں گِر کر سَجدہ کیا۔ لیکن اُس نے اَپنا داہنے ہاتھ مُجھ پر رکھا اَور فرمایا، ”خوف نہ کر، میں اوّل اَور آخِر ہُوں۔


گزرے زمانہ میں خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔی مَوقعوں پر اَور مُختلف طریقوں سے نبیوں کی مَعرفت کلام کیا۔


چاہے وہ پَولُسؔ ہو، اپُلّوسؔ ہو، کیفؔا ہو، دُنیا ہو، زندگی ہو، موت ہو، حال ہو یا مُستقبِل ہو، سَب کچھ تمہارا ہے،


آدمیوں نے جَواب دیا، ”ہم کپتان کُرنِیلِیُسؔ کی طرف سے آئے ہیں۔ وہ ایک راستباز اَور خُدا سے ڈرنے والا آدمی ہے، جِس کی تعریف تمام یہُودی قوم کرتی ہے۔ ایک مُقدّس فرشتہ نے اُنہیں ہدایت کی ہے کہ آپ کو اَپنے گھر بُلاکر آپ سے کلام کی باتیں سُنے۔“


”خُدا کا ہر سُخن خالص ہے؛ وہ اُن کی سِپر ہیں، جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


اَے خُدا، ہماری سِپر پر نظر کریں؛ اَپنے ممسوح بادشاہ پر آپ کی نظرِ التفات ہو۔


(پچھلے زمانہ میں اِسرائیل میں دستور تھا کہ جَب بھی کویٔی خُدا سے کچھ پُوچھنے جاتا تو وہ کہتا تھا، ”آؤ، کسی غیب بین کے پاس چلیں،“ کیونکہ جسے آج کل نبی کہتے ہیں پہلے وہ غیب بین کہلاتا تھا)۔


تَب رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور خُدا کی رُوح کی قُدرت سے مَیں نے رُویا میں دیکھا کہ میں کَسدیوں کے مُلک میں جَلاوطنوں کے پاس پہُنچ گیا ہُوں۔ تَب وہ رُویا جو مَیں نے دیکھی تھی میرے پاس سے غائب ہو گئی


اَور داویؔد نے اَپنے بیٹے شُلومونؔ سے یہ بھی فرمایا، ”مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو اَور اِس کام کو اَنجام دو۔ خوف نہ کرو اَور ہِراساں نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ خُدا، میرے خُدا تمہارے ساتھ ہیں۔ اَور جَب تک یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی خدمت کا سارا کام پُورا نہ ہو جائے وہ تُمہیں نہ تو ہِراساں کریں گے، نہ ترک کریں گے۔


تیسویں بَرس کے چوتھے مہینے کے پانچویں دِن میں اسیروں کے درمیان کِبارؔ نہر کے کنارے پر تھا، کہ آسمان کھُل گیا اَور مَیں نے خُدا کی رُویتیں دیکھیں۔


فرشتہ نے عورتوں سے فرمایا، ”ڈرو مت، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسوعؔ کو ڈھونڈ رہی ہو، جو مصلُوب ہویٔے تھے۔


تُم نہ ڈرو اَور ہِراساں مت ہو۔ کیا مَیں نے قدیم ہی سے یہ سَب باتیں تُمہیں نہیں بتائیں اَور پیشن گوئی نہیں کی تھی؟ تُم میرے گواہ ہو، میرے سِوا کیا کویٔی اَور خُدا ہے؟ نہیں، کویٔی اَور چٹّان نہیں میں کسی اَور کو نہیں جانتا۔“


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میری باتیں سُنو: ”جَب تمہارے درمیان یَاہوِہ کا کویٔی نبی برپا ہوتاہے، تو میں اَپنے آپ کو، اُس پر رُویا میں ظاہر کرتا ہُوں، اَور خواب میں اُس سے باتیں کرتا ہُوں۔


لیکن اَبرامؔ نے فرمایا، ”اَے یَاہوِہ قادر آپ مُجھے کیا دیں گے؟ میں تو بے اَولاد ہُوں اَور الیعزرؔ دَمشقی میرے گھر کا وارِث ہے۔“


تَب یَاہوِہ کا یہ کلام اُس پر نازل ہُوا: ”یہ شخص تمہارا وارِث نہ ہوگا، بَلکہ تمہارے صُلب سے پیدا ہونے والا یعنی تمہارا اَپنا بیٹا ہی تمہارا وارِث ہوگا۔“


تو بھی تمہارے باپ نے دس بار میری مزدُوری بدل کر مُجھ سے فریب کیا لیکن خُدا نے اُن سے مُجھے نُقصان نہیں پہُنچنے دیا۔


یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اُن کے مُلک میں تمہاری کویٔی مِیراث نہ ہوگی اَور نہ اُن کے درمیان تمہارا کویٔی حِصّہ ہوگا۔ میں ہی بنی اِسرائیل میں تمہارا حِصّہ اَور تمہاری مِیراث ہُوں۔


بَلکہ یہ اُسی کی الہامی تقریر ہے جو خُدا کا کلام سُنتا ہے، جو سَجدہ میں گرا ہُوا اَپنی بینا آنکھوں سے قادرمُطلق کی رُویا دیکھتا ہے۔


تَب یَاہوِہ کا کلام شموایلؔ کو پہُنچا کہ:


میرے خُدا میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار، میری پناہ گاہ اَور میرا مُنجّی ہیں، جو مُجھے ظالموں سے بچاتے ہیں۔


کچھ عرصہ بعد خُدا نے اَبراہامؔ کو آزمایا۔ خُدا نے اُن سے فرمایا، ”اَبراہامؔ!“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“


چند دِنوں کے بعد اَبراہامؔ کو یہ خبر مِلی، ”مِلکاہؔ بھی ماں بَن چُکی ہے اَور آپ کے بھایٔی ناحوؔر سے بھی بیٹے پیدا ہویٔے ہیں،


اُن کی اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے درمیان کویٔی مِیراث نہ ہوگی؛ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔


تَب یَاہوِہ کے فرشتہ نے ایلیّاہ سے کہا، ”اُس کے ساتھ نیچے چلے جاؤ؛ اَور اُس سے خوفزدہ نہ ہو۔“ لہٰذا ایلیّاہ اُٹھے اَور اُس کے ساتھ نیچے بادشاہ کے حُضُور مَیں حاضِر ہُوئے۔


یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


اَے اَہرونؔ کے گھرانے! یَاہوِہ پر توکّل کرو۔ وُہی اُن کی مدد اَور سِپر ہیں۔


دیکھو، یَاہوِہ قادر بڑی قُدرت کے ساتھ آ رہاہے، وہ اَپنے بازو کے بَل سے حُکومت کرےگا۔ دیکھو، اُس کا صِلہ اُس کے ساتھ ہے، اَور وہ اَپنا اجر اَپنے ساتھ لا رہاہے۔


لیکن اُس دِن میں تُمہیں بچا لُوں گا۔ یہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔ تُم اُن لوگوں کے حوالہ نہ کئے جاؤگے جِن سے تُم ڈرتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات