Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 رات کے وقت اَبرامؔ نے اَپنے آدمیوں کو الگ الگ دستوں میں تقسیم کرکے اُن پر حملہ کر دیا اَور اُنہیں پسپا کرکے دَمشق کے شمال میں حوبہؔ تک اُن کا تعاقب کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور رات کو اُس نے اور اُس کے خادموں نے غول غول ہو کر اُن پر دھاوا کِیا اور اُن کو مارا اور خوبہ تک جو دمِشقؔ کے بائیں ہاتھ ہے اُن کا پِیچھا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 वहाँ उसने अपने बंदों को गुरोहों में तक़सीम करके रात के वक़्त दुश्मन पर हमला किया। दुश्मन शिकस्त खाकर भाग गया और अब्राम ने दमिश्क़ के शिमाल में वाक़े ख़ूबा तक उसका ताक़्क़ुब किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 وہاں اُس نے اپنے بندوں کو گروہوں میں تقسیم کر کے رات کے وقت دشمن پر حملہ کیا۔ دشمن شکست کھا کر بھاگ گیا اور ابرام نے دمشق کے شمال میں واقع خوبہ تک اُس کا تعاقب کیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:15
14 حوالہ جات  

اَور اُس سے دَمشق شہر کے یہُودی عبادت گاہوں کے لیٔے اَیسے خُطوط مانگے، جو اُنہیں اِختیار دیں کہ اگر وہاں وہ کسی کو اِس راہ پر چلتا پایٔے، خواہ وہ مَرد ہو یا عورت، تو اُنہیں گِرفتار کرکے بطور قَیدی یروشلیمؔ لے آئے۔


سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا، وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔


تَب آساؔ نے وہ تمام چاندی اَور سونا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَور اُس کے اَپنے محل میں باقی بچے ہویٔے تھے، اُسے لے کر اَپنے افسران کے سُپرد کیا اَور اُنہیں شاہِ ارام بِن ہددؔ کے پاس جو حِزیوُنؔ کے پوتے طبرِمّونؔ کا بیٹا تھا اَور دَمشق میں حُکمرانی کر رہاتھا، اِس پیغام کے ساتھ بھیجا،


اَور مُعاف کرنے کا طریقہ یہ ہو: اگر کسی نے اَپنے اِسرائیلی پڑوسی کو کچھ قرض دیا ہو تو وہ اُسے منسُوخ کر دے؛ وہ اَپنے اِسرائیلی پڑوسی یا بھایٔی سے اُس کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ قرض مُعاف کرنے کے لیٔے یَاہوِہ کے مُعیّنہ وقت کا اعلان کیا جا چُکاہے۔


ساؤلؔ زمین پر سے اُٹھا اَور جَب اُس نے اَپنی آنکھیں کھولیں تو وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سَکا اَور اُس کے ساتھی اُس کا ہاتھ پکڑکر اُسے دَمشق شہر لے گیٔے۔


دَمشق شہر میں یِسوعؔ المسیح کے ایک شاگرد رہتا تھا جِس کا نام حننیاہؔ تھا۔ خُداوؔند نے حننیاہؔ کو رُویا میں فرمایا، ”اَے حننیاہؔ!“ ”ہاں، خُداوؔند،“ اُس نے جَواب دیا۔


لیکن اَبرامؔ نے فرمایا، ”اَے یَاہوِہ قادر آپ مُجھے کیا دیں گے؟ میں تو بے اَولاد ہُوں اَور الیعزرؔ دَمشقی میرے گھر کا وارِث ہے۔“


اُس نے اُن تین سَو آدمیوں کو تین دستوں میں تقسیم کیا اَور اُن سَب کے ہاتھوں میں نرسنگے اَور خالی گھڑے دے دئیے اَور ہر گھڑے کے اَندر ایک ایک مشعل تھی۔


کیونکہ ارام کا سَر دَمشق ہے، اَور دَمشق کا سَر رِضینؔ ہے، پَینسٹھ سال کے اَندر اَندر اِفرائیمؔ بھی اَیسا تباہ ہوگا کہ بحیثیت اَپنا وُجُود کھو بیٹھے گا۔


دَمشق کے متعلّق نبُوّت: ”دیکھ، دَمشق اَب شہر نہ رہے گا بَلکہ کھنڈر کا ڈھیر بَن جائے گا۔


دَمشق کے متعلّق: ”حماتؔ اَور ارفادؔ دہشت زدہ ہیں، کیونکہ اُنہُوں نے بُری خبر سُنی ہے۔ اُن کا دِل ٹوٹ گیا ہے، اَور وہ ایک بےچین سمُندر کی مانند پریشان ہیں۔


” ’دَمشق بھی تیری مُختلف مصنوعات اَور کثرت اَسباب کے باعث تُجھ سے حلبونؔ کی مَے اَور زہر سفید اُون کی تِجارت کرتا تھا۔


بیروتھاؔ اَور سِبرایمؔ (جو دَمشق اَور لیبو حماتؔ کی سرحدوں کے درمیان واقع ہے) سے حضار ہتیکونؔ تک جو حورانؔ کی سرحد پر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات