Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 14:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 سِدّیمؔ کی وادی میں جابجا نفت کے بے شُمار گڑھے تھے اَور جَب سدُومؔ اَور عمورہؔ کے بادشاہ میدان چھوڑکر بھاگے تو کیٔی لوگ اُن گڑھوں میں گِر پڑے اَورجو بچے وہ پہاڑوں پر بھاگ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور سدّیمؔ کی وادی میں جابجا نفت کے گڑھے تھے اور سدُوؔم اور عمُورؔہ کے بادشاہ بھاگتے بھاگتے وہاں گِرے اور جو بچے پہاڑ پر بھاگ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 इस वादी में तारकोल के मुतअद्दिद गढ़े थे। जब बाग़ी बादशाह शिकस्त खाकर भागने लगे तो सदूम और अमूरा के बादशाह इन गढ़ों में गिर गए जबकि बाक़ी तीन बादशाह बचकर पहाड़ी इलाक़े में फ़रार हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اِس وادی میں تارکول کے متعدد گڑھے تھے۔ جب باغی بادشاہ شکست کھا کر بھاگنے لگے تو سدوم اور عمورہ کے بادشاہ اِن گڑھوں میں گر گئے جبکہ باقی تین بادشاہ بچ کر پہاڑی علاقے میں فرار ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 14:10
12 حوالہ جات  

جُوں ہی اُنہُوں نے اُنہیں باہر نکالا اُن میں سے ایک نے کہا، ”اَپنی جان بچا کر بھاگ جاؤ! اَور پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنا نہ ہی میدان میں کہیں رُکنا! بَلکہ پہاڑوں پر بھاگ جاؤ ورنہ تُم تباہ ہو جاؤگے۔“


لَوطؔ اَور اُن کی دو بیٹیوں نے ضُعرؔ کو خیرباد کہا اَور وہ پہاڑوں پر جا بسے کیونکہ لَوطؔ، ضُعَرؔ میں رہنے سے ڈرتے تھے۔ وہ اَور اُن کی دو بیٹیاں ایک غار میں رہنے لگے۔


”جو خوف سے بچ کر بھاگے گا، وہ گڑھے میں گِرے گا، اَورجو گڑھے میں سے نکل پایٔےگا وہ پھندے میں پھنس جائے گا؛ کیونکہ مَیں مُوآب پر سزائے بَرس لاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جو کویٔی خوفناک آواز سُن کر بھاگے گا وہ گڑھے میں گِرے گا؛ اَورجو کویٔی گڑھے میں سے نکل آیا وہ پھندے میں پھنسے گا۔ آسمان کے دریچے کھول دئیے گیٔے، اَور زمین کی بُنیادیں ہل رہی ہیں۔


اُنہُوں نے آپَس میں کہا، ”آؤ ہم اینٹیں بنائیں، اَور اُنہیں آگ میں خُوب تپائیں۔“ پس وہ پتّھر کی بجائے اینٹ اَور چُونے کی بجائے گارا اِستعمال کرنے لگے۔


جو عینؔ دورؔ میں ہلاک ہُوئے وہ گویا زمین کی کھاد بَن گیٔے۔


جَب اِسرائیلیوں نے عَیؔ کے سَب لوگوں کو کھیتوں اَور بیابان میں جہاں اُنہُوں نے اُن کا تعاقب کیا تھا مار ڈالا اَور اُن میں سے ہر ایک تلوار کا لقمہ بَن گیا تو تمام بنی اِسرائیلی عَیؔ کو لَوٹے اَور جتنے لوگ وہاں تھے اُنہیں بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔


یہ سَب بادشاہ سِدّیمؔ یعنی بحرمُردار کی وادی میں اِکٹھّے ہویٔے۔


یہ چاروں بادشاہ عیلامؔ کے بادشاہ کِدرلاعُیمرؔ، گوئیِمؔ کے بادشاہ تِدعالؔ، شِنعاؔر کے بادشاہ اَمرافِلؔ اَور اِلاسرؔ کے بادشاہ اریُوخ اِن پانچ بادشاہوں کے خِلاف صف آرا ہویٔے۔


تَب اُن چار بادشاہوں نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کا سارا مال و متاع اَور سَب اناج لُوٹ لیا اَور وہاں سے چلے گیٔے۔


جَب اَبرامؔ کِدرلاعُیمرؔ اَور اُن کے ساتھ کے بادشاہوں کو شِکست دے کر واپس آ رہے تھے تو سدُومؔ کا بادشاہ شاوِہ کی وادی (یعنی بادشاہ کی وادی) میں اَبرامؔ کے اِستِقبال کے لیٔے آیا۔


سدُومؔ کے بادشاہ نے اَبرامؔ سے کہا، ”آدمیوں کو مُجھے دے دیجئے اَور مال و زَر اَپنے لیٔے رکھ لیجئے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات