Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 11:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 آؤ، ہم نیچے جا کر اُن کی زبان میں اِختلاف پیدا کریں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات ہی نہ سمجھ سکیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 سو آؤ ہم وہاں جا کر اُن کی زُبان میں اِختلاف ڈالیں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات سمجھ نہ سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इसलिए आओ, हम दुनिया में उतरकर उनकी ज़बान को दरहम-बरहम कर दें ताकि वह एक दूसरे की बात समझ न पाएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس لئے آؤ، ہم دنیا میں اُتر کر اُن کی زبان کو درہم برہم کر دیں تاکہ وہ ایک دوسرے کی بات سمجھ نہ پائیں۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 11:7
20 حوالہ جات  

یَاہوِہ قوموں کے منصُوبوں کو خاک میں مِلا دیتاہے؛ اَور اُمّتوں کے اِرادوں کو پُورا نہیں ہونے دیتا۔


اَے خُداوؔند، بدکار لوگوں کو دَرہم برہم کر دیں اَور اُن کی زبان میں اِختلاف ڈال دیں، کیونکہ مَیں شہر میں ظُلم و فساد ہوتا دیکھ رہا ہُوں۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”آؤ ہم اِنسان کو اَپنی صورت اَور اَپنی شَبیہ پر بنائیں اَور وہ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں، مویشیوں، اَور ساری زمین پر اَور اُن تمام زمین کی مخلُوقات پر رینگنے والے جنگلی جانوروں پر، اِختیار رکھے۔“


اگر ساری جماعت ایک جگہ جمع ہو اَور سَب کے سَب اجنبی زبانیں بولنے لگیں اَور کچھ ناواقِف یا بےاِعتقاد لوگ اَندر آ جائیں تو کیا وہ تُمہیں پاگل نہیں سمجھیں گے؟


اَے بنی اِسرائیل دیکھ،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”مَیں تمہارے خِلاف دُور سے ایک اَیسی قوم چڑھا لاؤں گا، جو نہایت قدیم اَور طاقتور قوم ہے، وہ اَیسے لوگ ہیں جِن کی زبان تُم نہیں جانتے، نہ ہی اُن کی بات تُم سمجھ سکتے ہو۔


وہ جو آسمان پر تخت نشین ہیں اُن پر ہنستے ہیں، اَور خُداوؔند اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


وہ مُعتبر مُشیروں کے لب سِی دیتے ہیں اَور بُزرگوں کی بصیرت چھین لیتے ہیں۔


جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔


تَب مَیں نے خُداوؔند کو یہ کہتے ہُوئے سُنا، ”مَیں کسے بھیجوں اَور ہماری طرف سے کون جائے گا؟“ تَب مَیں نے عرض کیا، ”مَیں حاضِر ہُوں، مُجھے بھیج دو!“


اُنہیں اِس بات کا احساس نہ تھا کہ یُوسیفؔ اُن کی باتیں سمجھ رہاہے کیونکہ یُوسیفؔ نے جو کچھ کہاتھا ایک ترجمان کی زبانی کہاتھا۔


لیکن یَاہوِہ اُس شہر اَور بُرج کو دیکھنے کے لیٔے جسے لوگ بنا رہے تھے نیچے اُتر آئے۔


بنی حامؔ یہی ہیں جو اَپنی برادریوں اَور زبانوں کے مُطابق اَپنے اَپنے مُلکوں اَور قوموں میں آباد ہیں۔


اَور یَاہوِہ خُدا نے فرمایا، ”اَب آدمی نیک و بد کی پہچان میں ہم میں سے ایک کی مانند ہو گیا ہے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ اَپنا ہاتھ بڑھائے اَور زندگی کے درخت سے بھی کچھ لے کر کھالے اَور ہمیشہ جیتا رہے۔“


نوحؔا کے بیٹوں کے خاندان اَپنی برادریوں اَور نَسلوں کے مُطابق یہی ہیں اَور سیلاب کے بعد یہی لوگ مُختلف قوموں میں تقسیم ہوکر زمین پر پھیل گیٔے۔


(بحری جزیروں کے باشِندے اِن ہی کی نَسل سے ہیں، وہ اَپنی اَپنی قوموں کے درمیان مُختلف برادریوں میں تقسیم ہو گئے، اَور مُختلف مُلکوں میں پھیل گیٔے اَور ہر ایک اَپنی زبان بولتا تھا۔)


تَب یَاہوِہ نے اُن سے پُوچھا، ”اِنسان کو اُس کا مُنہ کِس نے دیا ہے؟ کون اُس کو بہرہ یا گُونگا بناتا ہے؟ کون اُس کو بینائی دیتاہے یا اَندھا بناتا ہے؟ کیا وہ مَیں یَاہوِہ ہی نہیں ہُوں؟


تُو اُن تُندخو لوگوں کو پھر کبھی نہ دیکھے گا، جِن کی بولی غَیر واضح، اَور جِن کی زبان بیگانہ اَور سمجھ سے باہر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات