Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 10:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 بنی حامؔ یہ ہیں: کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور بنی حام یہ ہیں۔ کُوؔش اور مِصرؔ اور فوؔط اور کنعاؔن۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हाम के बेटे कूश, मिसर, फ़ूत और कनान थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 10:6
15 حوالہ جات  

” ’فارسؔ، لُودؔ اَور فُوطؔ کے مَرد تیری فَوج میں سپاہی تھے۔ اُنہُوں نے تیری دیواروں پر اَپنی ڈھالیں اَور خُود ٹانگے، اَور تیری شان میں اِضافہ کیا۔


اَے گھوڑوں، تیز رفتار سے آگے بڑھو! اَے رتھ بانوں، تیزی سے ہانکو! اَے کُوشؔ اَور فُوطؔ کے سِپر برداروں، اَے لیدیا کے ماہر تیر اَندازوں، آگے بڑھو۔


اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔


اَور حامؔ کی سرزمین میں عجائبات اَور بحرِقُلزمؔ کے ساحِل پر مُہیب کارنامے اَنجام دئیے۔


اُنہُوں نے اُن کے درمیان اُس کے کرشمے، اَور حامؔ کی سرزمین میں عجائبات دِکھائے۔


تَب اِسرائیل مِصر میں داخل ہُوا؛ اَور یعقوب حامؔ کی سرزمین میں مُسافر رہے۔


اُنہُوں نے مِصر کے سَب پہلوٹھوں کو، یعنی حامؔ کے خیمہ میں اُن کی قُوّتِ مَردی کے پہلے پھل کو مار ڈالا۔


وہاں اُنہُوں نے زرخیز اَور اَچھّی چراگاہ پائی اَور وہ قَطعہ زمین کشادہ، پُراَمن اَور پُرسکون تھا۔ پہلے وہاں بنی حامؔ بسے ہُوئے تھے۔


کنعانؔ کے باپ حامؔ نے اَپنے باپ کو ننگا دیکھا اَور باہر آکر اَپنے دونوں بھائیوں کو بتایا۔


نوحؔا کے بیٹے جو جہاز سے باہر آئےتھے شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ تھے۔ (حامؔ کنعانؔ کا باپ تھا۔)


(بحری جزیروں کے باشِندے اِن ہی کی نَسل سے ہیں، وہ اَپنی اَپنی قوموں کے درمیان مُختلف برادریوں میں تقسیم ہو گئے، اَور مُختلف مُلکوں میں پھیل گیٔے اَور ہر ایک اَپنی زبان بولتا تھا۔)


فارسؔ، کُوشؔ اَور فُوطؔ بھی اُن کے ساتھ ہوں گے جو سَب کے سَب سِپر بردار اَور خُود پوش ہوں گے۔


دُوسری ندی کا نام گیحونؔ ہے جو کُوشؔ کی ساری زمین کو گھیرے ہویٔے ہے۔


اَور نوحؔا پانچ سَو بَرس کے تھے جَب اُن کے یہاں شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ پیدا ہویٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات