Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 10:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 بنی یافیتؔ یہ ہیں: گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 بنی یافت یہ ہیں۔ جُمرؔ اور ماجوؔج اور مادیؔ اور یاوان ؔاور توبلؔ اور مسکؔ اور تِیراسؔ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 याफ़त के बेटे जुमर, माजूज, मादी, यावान, तूबल, मसक और तीरास थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 10:2
16 حوالہ جات  

”اَے آدمؔ زاد، اَپنا رُخ ماگوگؔ کی سرزمین کے گوگ کی طرف کرجو میشکؔ اَور تُوبل کا شہزادہ ہے؛ اَور اُس کے خِلاف نبُوّت کر۔


اَور گومرؔ اَپنے سارے لشکر کے ساتھ اَور شمال کے دُور دراز علاقہ سے بیت توغرمہؔ اَپنے تمام لشکر کے ساتھ۔ الغرض بہت سِی قومیں جو تیرے ساتھ ہُوں گی اُن سَب کو نکال لُوں گا۔


اَور اُن قوموں کو جو زمین کی چاروں طرف آباد ہوں گی، یعنی یاجُوجؔ اَور ماجُوجؔ کو گُمراہ کرکے جنگ کے لیٔے جمع کرےگا۔ اُن کا شُمار سمُندر کی ریت کے برابر ہوگا۔


”تَب میں اُن کے درمیان ایک نِشان نصب کروں گا اَور اُن کے بچے ہوؤں میں سے چند کو مُختلف قوموں کے پاس بھیجوں گا جنہوں نے نہ میری شہرت سُنی ہے نہ میرا جلال دیکھاہے یعنی ترشیشؔ اَور پُولؔ اَور لُودؔ کو (جو مشہُور تیر اَنداز ہیں) اَور تُوبل اَور یُونانؔ (یاوانؔ) اَور دُور کے جزیروں کے پاس بھی بھیج دوں گا۔ وہ مُختلف قوموں میں میرا جلال بَیان کریں گے۔


”اَے آدمؔ زاد، گوگ کے خِلاف نبُوّت کر اَور کہہ، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’اَے گوگ میشکؔ اَور تُوبل کے شہزادوں میں تیرا مُخالف ہُوں۔


اَور تُو شمال کے اَپنے دُور کے علاقوں سے آئے گا، تُو اَور تیرے ساتھ اَور بہت سِی قوموں کے لوگ بھی ہوں گے جو سَب کے سَب گھوڑوں پر سوار ہوں گے۔ وہ ایک عظیم لشکر اَور زبردست فَوج ہوگی۔


دِدانؔ کے لوگ اَور اُوزالؔ کے یُونانی بھی تُجھ سے مال خریدتے تھے۔ وہ تیری اَشیا کے مُعاوضہ میں کُوٹا ہُوا لوہا، تج اَور اگر دیتے تھے۔


مِصر کے مہین اَور نفیس کتان سے کشیدہ تیرا بادبان بنا جِس نے تیرے لیٔے پرچم کا کام دیا؛ تیرا نیلا اَور اَرغوانی شامیانہ اِلیشہؔ کے ساحِلوں سے لایٔے ہُوئے کپڑے کا بنا۔


پھر شِمؔ کے ہاں جِس کا بڑا بھایٔی یافیتؔ تھا اَولاد ہُوئی۔ شِمؔ تمام بنی عِبرؔ کا باپ تھا۔


خُدا یافیتؔ کو وسعت دے؛ اَور یافیتؔ، شِمؔ کے خیموں میں بسے، اَور کنعانؔ اُس کا غُلام ہو۔“


نوحؔا کے بیٹوں، شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ جِن کے یہاں سیلاب کے بعد بیٹے پیدا ہویٔے، شجرہ نَسب یہ ہے:


اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔


مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں، اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!


”میشکؔ اَور تُوبل وہاں ہیں اَور اُن کا سارا گِروہ اُن کی قبروں کے اِردگرد ہے۔ وہ سَب کے سَب نامختون ہیں جو تلوار سے مارے گیٔے ہیں کیونکہ اُنہُوں نے زندوں کی سرزمین میں دہشت مچائی ہُوئی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات