Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 اَور خُدا نے جو کچھ بنایا تھا اُس پر نظر ڈالی اَور وہ بہت ہی اَچھّا تھا اَور شام ہویٔی اَور صُبح ہویٔی، یہ چھٹا دِن تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھّا ہے اور شام ہُوئی اور صُبح ہُوئی۔ سو چھٹا دِن ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 अल्लाह ने सब पर नज़र की तो देखा कि वह बहुत अच्छा बन गया है। शाम हुई, फिर सुबह। छटा दिन गुज़र गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اللہ نے سب پر نظر کی تو دیکھا کہ وہ بہت اچھا بن گیا ہے۔ شام ہوئی، پھر صبح۔ چھٹا دن گزر گیا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:31
21 حوالہ جات  

کیونکہ ہر چیز جو خُدا نے بنائی ہے، اَچھّی ہے، اَور کویٔی چیز اِنکار کے لائق نہیں؛ بشرطیکہ شُکر گُزاری کے ساتھ کھائی جائے۔


اَے یَاہوِہ! آپ کی صنعتیں بے شُمار ہیں! آپ نے اُن سَب کو حِکمت سے بنایا؛ زمین آپ کی مخلُوقات سے معموُر ہے۔


کیونکہ چھ دِن میں یَاہوِہ نے آسمانوں کو، اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ لیکن ساتویں دِن آرام کیا۔ پس یَاہوِہ نے سَبت کے دِن کو برکت دی اَور اُسے مُقدّس ٹھہرایا۔


یَاہوِہ کا جلال اَبد تک قائِم رہے؛ یَاہوِہ اَپنے کاموں سے خُوش ہو۔


کیا بُرائی اَور بھلائی دونوں خُداتعالیٰ کے حُکم کے مُطابق نہیں آتیں؟


جَب صُبح کے سِتارے مِل کر گا رہے تھے اَور تمام ملائک خُوشی سے للکار رہے تھے، تَب تُم کہاں تھے؟


ساتویں دِن تک خُدا نے اُس کام کو پُورا کیا جسے وہ کر رہے تھے؛ چنانچہ ساتویں دِن وہ اَپنے سارے کام سے فارغ ہُوئے۔


اَور شام ہُوئی اَور صُبح ہویٔی، یہ پانچواں دِن تھا۔


خُدا نے فِضا کو ”آسمان“ کا نام دیا اَور شام ہُوئی اَور پھر صُبح یہ دُوسرا دِن تھا۔


خُدا نے رَوشنی کو ”دِن“ اَور تاریکی کو ”رات“ کا نام دیا۔ تَب شام ہُوئی اَور پھر صُبح یہ پہلا دِن تھا۔


اَور شام ہُوئی اَور پھر صُبح یہ چوتھا دِن تھا۔


اَور شام ہُوئی اَور پھر صُبح یہ تیسرا دِن تھا۔


کیونکہ اُسے خُدا کے کلام اَور دعا سے مُقدّس کیا گیا ہے۔


یہ میرے اَور بنی اِسرائیل کے درمیان ہمیشہ کے لیٔے ایک نِشان ہوگا کیونکہ یَاہوِہ نے آسمانوں کو اَور زمین کو چھ دِنوں میں بنایا اَور ساتویں دِن کام چھوڑکر آرام کیا۔‘ “


جَب آپ اُنہیں فراہم کرتے ہیں، تو وہ اُسے جمع کرتے ہیں؛ جَب آپ اَپنی مُٹّھی کھولتے ہیں، تو وہ اَچھّی چیزوں سے سیر ہوتے ہیں۔


آپ بھلےہیں اَور آپ جو کچھ کرتے ہیں وہ بھی بھلا ہے؛ مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔


یَاہوِہ ہر چیز کسی خاص مقصد کے لیٔے بناتے ہیں۔ یہاں تک کہ بدکاروں کو بھی بُرے دِن کے لیٔے بنایا۔


خُدا نے ہر ایک چیز کو اَپنے وقت کے لیٔے خُوبصورت بنایا ہے۔ اَور اُس نے اِنسان کے دِل میں اَبدیّت بھی ڈالی ہے۔ گو اِنسان خُدا کے کاموں کو جو اُس نے شروع سے لے کر آخِر تک کیا ہے اُسے کبھی سمجھ نہیں سَکتا ہے۔


اَور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اَور اُسے مُقدّس ٹھہرایا، کیونکہ اُس دِن خُدا نے تخلیقِ کائِنات کے سارے کام سے فراغت پائی۔


وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات