Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور خُدا نے فرمایا، ”رَوشنی ہو جا،“ اَور رَوشنی ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور خُدا نے کہا کہ رَوشنی ہو جا اور رَوشنی ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर अल्लाह ने कहा, “रौशनी हो जाए” तो रौशनी पैदा हो गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر اللہ نے کہا، ”روشنی ہو جائے“ تو روشنی پیدا ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:3
22 حوالہ جات  

اِس لیٔے کہ وہ خُدا جِس نے فرمایا: ”تاریکی میں سے نُور چمکے،“ وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ ہم پہچان سکیں کہ جو نُور یِسوعؔ المسیح کے چہرہ سے جلوہ گِر ہے وہ خُدا کے جلال کا نُور ہے۔


نُور تاریکی میں چمکتا ہے، اَور تاریکی اُسے کبھی مغلُوب نہیں کر سکتی۔


میں ہی رَوشنی کا مُوجد اَور تاریکی کا خالق ہُوں، میں ہی خُوش اِقبالی کا بانی اَور بدنصیبی کا پیدا کرنے والا میں، یَاہوِہ ہی یہ سَب کچھ کرتا ہُوں۔


پھر دِن کو سُورج تیری رَوشنی نہ ہوگا، اَور نہ چاند کی چاندنی تُجھ پر چمکے گی، بَلکہ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوگا، اَور تیرا خُدا تیرا جلال ہوگا۔


جو پیغام ہم نے المسیح سے سُنا اَور تُمہیں سُناتے ہیں وہ یہ ہے کہ خُدا نُور ہے اَور اُس میں ذرا بھی تاریکی نہیں ہے۔


کیونکہ المسیح کے آنے سے پہلے تُم تاریکی میں زندگی گزارتے تھے، مگر اَب خُداوؔند میں نُور ہو۔ پس نُور کے فرزندوں کی راہ پر چلو


حقیقی نُور جو ہر اِنسان کو رَوشن کرتا ہے، دُنیا میں آنے والا تھا۔


اَور سزا کے حُکم کا سبب یہ ہے کہ نُور دُنیا میں آیا ہے مگر لوگوں نے نُور کی بجائے تاریکی کو پسند کیا کیونکہ اُن کے کام بُرے تھے۔


آسمان یَاہوِہ کے کلام سے، اَور اجرامِ فلکی اُس کے مُنہ کے دَم سے بنے۔


یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ پیدا ہو گیٔے۔


صادقوں پر رَوشنی کا ظہُور ہوتاہے اَور راست دِلوں پر خُوشی کا۔


کیونکہ اُنہُوں نے فرمایا اَور زمین وُجُود میں آئی؛ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ قائِم ہو گئی۔


لیکن دُوسری طرف سے یہ حُکم نیا بھی ہے کیونکہ اِس کی سچّائی المسیح میں اَور تمہاری زندگی میں نظر آتی ہے۔ کیونکہ تاریکی مٹتی جا رہی ہے اَور حقیقی نُور پہلے سے ہی چمکنا شروع ہو گیا ہے۔


اِسی لیٔے کہا گیا ہے: ”اَے سونے والو جاگو، اَور مُردوں میں سے جی اُٹھو، تو المسیح کا نُور تُم پر چمکے گا۔“


یَاہوِہ نے اَپنے آپ کو رَوشنی سے پوشاک کی طرح لپیٹ رکھا ہے؛ وہ آسمان کو سائبان کی طرح تانتے ہیں۔


”نُور کے مَسکن کا راستہ کہاں ہے؟ اَور تاریکی کہاں رہتی ہے؟


بَقا صِرف اُسی کی ہے اَور اَیسے نُور میں رہتاہے جِس کے قریب کویٔی نہیں پہُنچ سَکتا، اُسے کسی اِنسان نے نہیں دیکھاہے اَور نہ دیکھ سَکتا ہے۔ اُس کی عزّت اَور قُدرت ابدُالآباد رہے۔ آمین۔


یَاہوِہ ہی خُدا ہیں، اَور اُنہُوں نے اَپنا نُور ہم پر چمکایا ہے۔ ہاتھ میں شاخیں لیٔے ہویٔے، مذبح کے سینگوں تک، خُوشی کے جلوس میں شریک ہو جاؤ۔


دیکھو وہ اَپنی بجلی کو اَپنے چَوگرد کیسے مُنتشر کرتے ہیں، جو سمُندر کی گہرائیوں کو بھی جگمگا دیتی ہے۔


یہ کہنے کے بعد یِسوعؔ نے بُلند آواز سے پُکارا، ”لعزؔر باہر نکل آ!“


اَور یِسوعؔ نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چھُوا اَور فرمایا، ”میں چاہتا ہُوں کہ تُو پاک صَاف ہو جا!“ اَور فوراً وہ کوڑھ سے پاک صَاف ہو گیا۔


یہ ہے آسمان اَور زمین کی پیدائش جَب وہ وُجُود میں لایٔے گیٔے۔ جَب یَاہوِہ خُدا نے زمین اَور آسمان کو بنایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات