Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 پھر خُدا نے فرمایا، ”مَیں تمام رُوئے زمین پر کا ہر بیج دار پَودا اَور ہر درخت جِس میں اُس کا بیج دار پھل ہو تُمہیں دیتا ہُوں۔ وہ تمہاری خُوراک ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور خُدا نے کہا کہ دیکھو مَیں تمام رُویِ زمِین کی کُل بیِج دار سبزی اور ہر درخت جِس میں اُس کا بیِج دار پَھل ہو تُم کو دیتا ہُوں۔ یہ تُمہارے کھانے کو ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 अल्लाह ने उनसे मज़ीद कहा, “तमाम बीजदार पौदे और फलदार दरख़्त तुम्हारे ही हैं। मैं उन्हें तुमको खाने के लिए देता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 اللہ نے اُن سے مزید کہا، ”تمام بیج دار پودے اور پھل دار درخت تمہارے ہی ہیں۔ مَیں اُنہیں تم کو کھانے کے لئے دیتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:29
22 حوالہ جات  

ہر شَے جو زندہ ہے اَور چلتی پھرتی ہے، تمہاری خُوراک کے لیٔے ہے۔ مَیں نے سبز پَودوں کی طرح تُمہیں سَب کا سَب دے دیا ہے۔


یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں، جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛


’کیونکہ ہم خُدا میں زندہ رہتے اَور حرکت کرتے اَور ہمارا وُجُود بھی اُسی میں قائِم ہے۔‘ جَیسا کہ تمہارے بعض شاعِروں نے بھی کہا ہے، ’ہم تو اُن کی نَسل بھی ہیں۔‘


تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“


وہ مویشیوں کو خُوراک مہیا کرتے ہیں اَور کوّے کے بچّوں کو بھی جَب وہ کائیں کائیں کرتے ہیں۔


جو ہر مخلُوق کو روزی فراہم کرتے ہیں۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


روز کی روٹی ہماری آج ہم کو دیجئے۔


اُن ہی سے وہ قوموں میں اَپنا نظام قائِم کرتے ہیں اَور اُنہیں کثرت سے خُوراک بہم پہُنچاتے ہیں۔


اَور یَاہوِہ خُدا نے آدمؔ کو حُکم دیا، ”تُم اِس باغ کے کسی بھی درخت کا پھل بے روک ٹوک کھا سکتے ہو؛


اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


وہ نہیں جانتی کہ مَیں نے ہی اُس کے لیٔے اناج، نئی مَے اَور روغن مہیا کیا، اَور اُس پر چاندی اَور سونا نذر کیا، جسے اُنہُوں نے بَعل کے لیٔے اِستعمال کیا۔


یہی وہ ہیں جو بُلندی پر سکونت پذیر ہوں گے، اَور پہاڑ کا قلعہ اُن کی پناہ گاہ ہوگا۔ اُن کو روٹی مُہیّا کی جائے گی، اَور اُنہیں پانی کی کمی نہ ہوگی۔


وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔ یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،


سَب سے اُونچا آسمان یَاہوِہ کا ہے، لیکن زمین اُنہُوں نے بنی آدمؔ کو دی ہے۔


وہ اَپنے خوف ماننے والوں کو خُوراک مہیا کرتے ہیں؛ اَور اَپنا عہد اَبد تک یاد رکھتے ہیں۔


یہ لوگ بیاہ کرنے سے منع کرتے ہیں اَور اُن بعض کھانوں سے پرہیز کرنے کا حُکم دیتے ہیں جنہیں خُدا نے اِس لیٔے پیدا کیا ہے کہ مُومِنین اَور حق کو جاننے والے اُنہیں شُکر گُزاری کے ساتھ کھایٔیں۔


اَور تُم ہر طرح کی کھانے والی چیز لے کر اَپنے پاس جمع کر لینا تاکہ وہ تمہارے اَور اُن کے لیٔے خُوراک کا کام دے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات