Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 چنانچہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر پیدا کیا، اُسے خُدا کی صورت پر پیدا کیا؛ اَور اُنہیں مَرد اَور عورت کی شکل میں پیدا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر پَیدا کِیا۔ خُدا کی صُورت پر اُس کو پَیدا کِیا۔ نر و ناری اُن کو پَیدا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 यों अल्लाह ने इनसान को अपनी सूरत पर बनाया, अल्लाह की सूरत पर। उसने उन्हें मर्द और औरत बनाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 یوں اللہ نے انسان کو اپنی صورت پر بنایا، اللہ کی صورت پر۔ اُس نے اُنہیں مرد اور عورت بنایا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:27
20 حوالہ جات  

حُضُور نے جَواب دیا، ”کیا تُم نے نہیں پڑھا کہ جِس نے اُنہیں بنایا، تخلیق کی شروعات ہی سے اُنہیں ’مَرد اَور عورت بنا کر فرمایا،‘


کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔


لیکن تخلیق کی شروعات ہی سے خُدا نے اُنہیں ’مَرد اَور عورت بنایا ہے۔‘


تُم نئی اِنسانیّت کو پہن لو، جو خُدا کے مُطابق خُدا کی سچّائی کے اثر سے راستبازی اَور پاکیزگی کی حالت میں پیدا کی گئی ہے۔


مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛ آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں، اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔


ہر ایک کو جو میرے نام سے پُکارا جاتا ہے، جسے مَیں نے اَپنے جلال کے لیٔے پیدا کیا، اَور جسے مَیں نے صورت دی اَور بنایا۔“


اِبن خُدا پوشیدہ خُدا کی صورت اَور تمام مخلُوقات میں پہلوٹھے ہیں۔


کیا خُدا نے تُمہیں تمہاری بیوی کے ساتھ ایک ہی جِسم نہیں کیا تھا؟ جِسم اَور رُوح میں تُم اُس کے ہو۔ اَور خُدا کیا چاہتاہے؟ یَاہوِہ تُم دونوں کے مِلنے سے ایک خُدا ترس نَسل چاہتاہے۔ پس تُم اَپنے دِل کی رکھوالی کرو اَور اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ بےوفائی نہ کرو۔


یَاہوِہ خُدا نے فرمایا، ”آدمؔ کا اکیلا رہنا اَچھّا نہیں۔ مَیں ایک مددگار بناؤں گا جو اُس کا ہم شریک ہو۔“


یعنی وہ راز جو تمام زمانوں اَور پُشتوں سے پوشیدہ رہا، لیکن اَب خُدا کے مُقدّسین پر ظاہر ہُواہے۔


اَور نئی اِنسانیّت کو پہن لیا ہے، جسے خُدا نے اَپنی صورت پر پیدا کیا ہے تاکہ تُم اُس کے عِرفان میں بڑھتے اَور اُس کے مانند بنتے جاؤ۔


”جو کویٔی اِنسان کا خُون کرےگا، اُس کا خُون اِنسان ہی کے ہاتھوں سے ہوگا؛ کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر بنایا۔


جَب سے خُدا نے اِنسان کو زمین پر پیدا کیا تَب سے اُن قدیم زمانوں کا حال دریافت کرو جو تمہارے زمانہ سے بہت پہلے گزر چُکے ہیں۔ آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک دریافت کرو۔ کیا اِس طرح کا بڑا کام پہلے کبھی ہُوا تھا یا اَیسی کویٔی بات کبھی سُننے میں آئی تھی؟


مَیں نے صِرف یہ مَعلُوم کیا ہے: کہ خُدا نے نَوع اِنسان کو راستکار بنایا، لیکن اِنسان نے بہت سِی بندشیں تجویز کیں۔“


یَاہوِہ خُدا نے زمین کی مٹّی سے اِنسان کو بنایا اَور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دَم پھُونکا اَور آدمؔ زندہ نَفس بنا۔


جَب اُن کے باپ یا بھایٔی ہم سے شکایت کریں گے تو ہم اُن سے کہیں گے، ’اُن کی مدد کرکے ہم پر مہربانی کرو کیونکہ ہم لڑائی کے دَوران اُن کے لیٔے بیویاں نہ لایٔے اَور تُم بےگُناہ ہو کیونکہ تُم نے آپ اَپنی بیٹیاں اُنہیں نہیں دیں۔‘ “


شادی کرو تاکہ تمہارے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہوں۔ اَپنے بیٹوں کے لیٔے بیویاں تلاش کرو اَور اَپنی بیٹیوں کی شادی کرو تاکہ اُن کے بھی بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہوں۔ وہاں تعداد میں کم نہیں بَلکہ اِضافہ کرتے جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات