Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تَب زمین بے ڈول اَور سُنسان تھی، اَور گہراؤ کے اُوپر تاریکی چھائی ہویٔی تھی اَور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور زمِین وِیران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अभी तक ज़मीन वीरान और ख़ाली थी। वह गहरे पानी से ढकी हुई थी जिसके ऊपर अंधेरा ही अंधेरा था। अल्लाह का रूह पानी के ऊपर मँडला रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ابھی تک زمین ویران اور خالی تھی۔ وہ گہرے پانی سے ڈھکی ہوئی تھی جس کے اوپر اندھیرا ہی اندھیرا تھا۔ اللہ کا روح پانی کے اوپر منڈلا رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 1:2
17 حوالہ جات  

مَیں نے زمین پر نظر کی، وہ بے ڈول اَور سُنسان تھی؛ اَور افلاک پر نگاہ ڈالی اَور پایا، وہ بے نُور تھے۔


جَب آپ اَپنی رُوح بھیجتے ہیں، تو وہ پیدا ہوتے ہیں، اَور آپ رُوئے زمین کو نیا بنا دیتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں؛ جِس نے آسمان پیدا کئے، وُہی خُدا ہیں؛ جِس نے زمین کو بنایا، اُسی نے اُس کی بُنیاد ڈالی؛ اُس نے اُسے خالی پڑی رہنے کے لیٔے نہیں بَلکہ آباد ہونے کے لیٔے آراستہ کیا وہ یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، میرے سِوا اَور کویٔی نہیں ہے۔


آسمان یَاہوِہ کے کلام سے، اَور اجرامِ فلکی اُس کے مُنہ کے دَم سے بنے۔


خُدا شمال کو خلا میں پھیلا دیتے ہیں؛ اَور زمین کو بغیر سہارے کے لٹکاتے ہیں۔


لیکن یہ تو اُن کے عجائب کی ایک جھلک ہے؛ اُن کی آواز کس قدر دھیمی سُنایٔی دیتی ہے! پھر بھلا اُن کی جبّاری کی گرج سُننے کی کس کو سمجھ ہوگی؟“


وہ خالی ہے، لُوٹ لیا گیا ہے، ویران ہے! دِل پگھل جاتے ہیں، گھُٹنے لڑکھڑاتے ہیں، جِسم کانپتے ہیں، ہر چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔


اِس لیٔے کہ وہ خُدا جِس نے فرمایا: ”تاریکی میں سے نُور چمکے،“ وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ ہم پہچان سکیں کہ جو نُور یِسوعؔ المسیح کے چہرہ سے جلوہ گِر ہے وہ خُدا کے جلال کا نُور ہے۔


جَیسے عُقاب اَپنے گھونسلے کو ہلاتا ہے اَور اَپنے بچّوں کے اُوپر منڈلاتا ہے، اَور اُنہیں سنبھالنے کے لیٔے اَپنے بازو پھیلاتا ہے، اَور اُنہیں اَپنے پروں پر اُٹھا لیتا ہے۔


جَب مَیں نے بادلوں کو اُس کی پوشاک بنایا اَور گہری تاریکی میں اُسے لپیٹ دیا،


آپ نے اُسے گہرے سمُندر سے پوشاک کی طرح ڈھانپ دیا؛ اَور پانی پہاڑوں سے بھی بُلند تر تھا۔


جنہوں نے زمین کو پانی پر پھیلایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو، اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو،


جَب سمُندر بھی نہ تھے، اَور نہ پانی سے بھرے ہُوئے چشمے تھے؛ مُجھے پیدا کیا گیا۔


منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛ وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے، وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔“


وہ اَپنے پیچھے پانی کی ایک چمکتی دمکتی ہموار لکیر چھوڑ جاتا ہے؛ جِس سے یہ لگتا ہے کہ گہراؤ سفید بالوں والا ہو گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات