Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 5:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 بُت پرستی، جادُوگری؛ دُشمنی، جھگڑا، حَسد، غُصّہ، خُود غرضی، تکرار، فرقہ پرستی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 بُت پرستی۔ جادُوگری۔ عداوتیں۔ جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرِقے۔ جُدائیاں۔ بِدعتیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 बुतपरस्ती, जादूगरी, दुश्मनी, झगड़ा, हसद, ग़ुस्सा, ख़ुदग़रज़ी, अनबन, पार्टीबाज़ी,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 بُت پرستی، جادوگری، دشمنی، جھگڑا، حسد، غصہ، خود غرضی، اَن بن، پارٹی بازی،

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 5:20
17 حوالہ جات  

مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


تُم لوگوں میں بِدعتوں کا پایا جانا لازمی ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ تمہاری جماعت میں کون سے لوگ راہ راست پر ہیں۔


جو آدمی بِدعتی یا جھُوٹی تعلیم دینے والا ہو اُسے دو بار نصیحت کرنے کے بعد بھی اگر نہ مانے تو اُسے جماعت کی رِفاقت سے خارج کر دو۔


تُم عقلمند ہوتے ہویٔے بھی احمقوں کی باتیں بخُوشی سُن لیتے ہو!


تُم میں ہرگز اَیسا کویٔی شخص نہ پایا جائے جو اَپنے بیٹے یا بیٹی کی آتِشی قُربانی کرے، جو فال کھولے، جادُو ٹونا کرے، اَور مُستقبِل بتائے،


جِس طرح بنی اِسرائیلؔ میں جھُوٹے نبی مَوجُود تھے اُسی طرح تمہارے درمیان بھی جھُوٹے اُستاد ہوں گے۔ جو پوشیدہ طور پر ہلاک کرنے والی بِدعتیں شروع کریں گے اَور اُس آقا المسیح کا بھی اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں قیمت اَدا کرکے چھُڑایا ہے۔ اَیسی باتوں سے یہ لوگ جلد ہی اَپنے اُوپر ہلاکت لائیں گے۔


”اَے آدَمزاد، بنی اِسرائیل میرے لیٔے دھات کا مَیل ہو گئے ہیں۔ میرے لیٔے وہ سَب تانبا، رانگا اَور لوہا اَور سیسہ کی مانند ہیں جو بھٹّی میں چھوڑ دئیے جاتے ہیں۔ وہ محض چاندی کا میل ہیں۔


اَور اُس نے بین ہِنَّومؔ کی وادی میں اَپنے بیٹوں کی آتِشی قُربانی دی۔ اَور اُس نے قیاس آرائی، شگون ماننا، کالا جادُو کرنا اَور وہ اَرواح پرستوں کے آشناؤں اَور قِسمت کا حال بتانے والوں کی طرف رُجُوع کیا۔ اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بہت بدکاری کی اَور اُنہیں غُصّہ دِلایا۔


کیونکہ بغاوت جادُوگری کے گُناہ کی مانند ہے، اَور تکبُّر بُت پرستی کی بُرائی کی مانند ہے۔ اَور چونکہ تُم نے یَاہوِہ کے کلام کو نہیں مانا، اِس لیٔے اُس نے بھی بطور بادشاہ تُجھے ردّ کر دیا ہے۔“


لیکن جو خُود غرض ہیں اَور سچّائی کو ترک کرکے بدی کی پیروی کرتے ہیں، اُن پر خُدا کا قہر اَور غضب نازل ہوگا۔


کیونکہ مُجھے ڈر ہے کہ وہاں آکر میں جَیسا چاہتا ہُوں تُمہیں وَیسا نہ پاؤں اَور مُجھے بھی جَیسا تُم چاہتے ہو وَیسا نہ پاؤ۔ مُجھے اَندیشہ ہے کہ کہیں تُم میں لڑائی جھگڑے، حَسد، غُصّہ، تِفرقے، بدگوئی، چُغل خوری، شیخی اَور فساد نہ ہوں۔


اگر تُم ایک دُوسرے کو کاٹتے پھاڑتے اَور کھاتے ہو تو خبردار رہنا، کہیں اَیسا نہ ہو کہ ایک دُوسرے کو ختم کر ڈالو۔


لیکن اگر تُم اَپنے دِل میں سخت جلن اَور خُود غرضی رکھتے ہو تو حق کے خِلاف شیخی نہ مارو، اَور نہ ہی جھُوٹ بولو۔


جو کویٔی اَپنے بھایٔی سے عداوت رکھتا ہے وہ خُونی ہے اَور تُم جانتے ہو کہ کسی خُونی میں اَبدی زندگی مَوجُود نہیں رہتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات