Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 5:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 دیکھو! میں پَولُسؔ، خُود تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر تُم ختنہ کراؤگے تو تُمہیں المسیح سے کچھ بھی فائدہ نہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 دیکھو مَیں پَولُس تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر تُم خَتنہ کراؤ گے تو مسِیح سے تُم کو کُچھ فائِدہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 सुनें! मैं पौलुस आपको बताता हूँ कि अगर आप अपना ख़तना करवाएँ तो आपको मसीह का कोई फ़ायदा नहीं होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 سنیں! مَیں پولس آپ کو بتاتا ہوں کہ اگر آپ اپنا ختنہ کروائیں تو آپ کو مسیح کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 5:2
16 حوالہ جات  

اَورجو کویٔی المسیح یِسوعؔ میں ہے اُس کا ختنہ کرانا یا نہ کرانا اِتنا مفید نہیں۔ جِتنا مفید المسیح پر ایمان رکھناہے جو مَحَبّت کے ذریعہ اثر کرتا ہے۔


بعض لوگ یہُودیؔہ سے انطاکِیہؔ پہُنچے اَور بھائیوں کو یہ تعلیم دینے لگے: ”اگر حضرت مَوشہ کی رائج کی ہویٔی رسم کے مُطابق تمہارا ختنہ نہیں ہُوا، تو تُم نَجات نہیں پا سکتے۔“


کیونکہ ہمیں بھی اُن ہی کی طرح الٰہی خُوشخبری سُنایٔی گئی تھی جَیسے اُنہیں سُنایا گیا تھا، لیکن جو پیغام اُنہُوں نے سُنا وہ اُن کے لیٔے بے فائدہ ثابت ہُوا کیونکہ اُن کا ایمان خُدا کے فرمانبردار لوگوں کے ایمان جَیسا نہیں تھا۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! اگر مَیں اَب تک ختنہ کی مُنادی کرتا ہُوں تو کِس وجہ سے ستایا جا رہا ہُوں؟ اگر مَیں ختنہ کی تعلیم دیتا تو صلیب کسی کے لیٔے ٹھوکر کا باعث نہ ہوتی جِس کی میں مُنادی کرتا ہُوں۔


اَب وُہی پَولُسؔ المسیح کی فروتنی اَور نرمی یاد دِلاتے ہویٔے، میں، تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں، میں پَولُسؔ، جَب تمہارے سامنے تو ”حلیم“ بَن جاتا ہُوں لیکن جَب تُم سے دُور ہوتا تو ”بڑے سخت“ خط لِکھتا ہُوں!


ہم نے سُنا ہے کہ بعض لوگ ہم سے اِختیار لیٔے بغیر تمہارے یہاں گیٔے اَور اُنہُوں نے اَپنی باتوں سے تمہارے دِلوں کو پریشانی میں مُبتلا کر دیا۔


اِس لیٔے ہم نے (خصوصاً مُجھ پَولُسؔ نے) تمہارے پاس آنے کی بار بار کوشش کی مگر شیطان نے ہمیں روکے رکھا۔


لیکن پھر بھی میں بُوڑھا پَولُسؔ جو اِس وقت خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کی خاطِر قَیدی ہُوں اَور مَحَبّت کے ساتھ تُم سے درخواست کرنا مُناسب سمجھتا ہُوں۔


میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ سلام لِکھتا ہُوں۔


فریسیوں کے فرقہ کے بعض لوگ جو ایمان لا چُکے تھے کھڑے ہوکر کہنے لگے، ”غَیریہُودی میں سے ایمان لانے والوں کا ختنہ کیا جائے اَور اُنہیں حضرت مَوشہ کی شَریعت پر عَمل کرنے کا حُکم دیا جائے۔“


میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ لِکھتا ہُوں کہ تُجھے اَدا کر دُوں گا۔ یہ لکھنے کی کویٔی ضروُرت نہیں کہ میرا قرض جو تُجھ پر ہے وہ تُم خُود ہی ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات